
حبیبہ اسمعیل
مسلمان ہونا ،مسلم گھرانے کا ہونا، فلاں پیر بزرگ کے مرید ہونا۔۔پہنچے ہوۓ ولی بزرگان دین کے خاندانی شجرے سے قریبی یا
دور کی نسبت ہونا۔۔ فلاں فرقےکےتنظیم یا پارٹی ،دینی جماعت کےنمائندہ ہونا۔۔آپ کے اعلیٰ کردارکی یااللہ کےمنظورنظر ہونے کی سند نہیں ہے ۔
اصل بات یہ ہےکہ آپ خالص اللہ کے بندے کتنےہیں، اللہ کےسامنے اوردنیا کے سامنےپیمانہ زندگی کیسا ہے۔آپ جس مسلک سے بھی وابستہ ہیں کیااس کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اورجہاں موقع لگا نظر بچا کےاپنا فائدہ اٹھا لیا ۔ہیر پھیر کر لی، بظاہر ی حلیہ ٹوپی داڑھی والا خواتین میں بھی پردہ اور حلیہ دینی رکھ لیا مگر کام احکام الہی ٰ کے مخالف
۔۔ اپنے قول وفعل سے لاتعلق رہنا، بڑھ چڑھ کر اپنے کارناموں کی نیک نامی دنیا کے سامنے بیان کر نا کیا اس کے بغیر کام نہیں ہوگا ۔
وقت پڑنے پر اپنا پلو بچا کر نکل جانا،اگرسارے ایک ہوکربلا تفریق صرف اللہ کےبندے ہی بن جائیں۔۔۔ قرآن سے جڑکر اللہ کی عبادت کریں اور اس کے احکام کو زندگی کا حصہ بنالیں۔۔ بچپن سے بڑھاپےتک کسی اور طرف جانے یا بھٹکنے کے گناہ سے کسی گندی چیز سمجھ کر ہمیشہ دور رہنےکو مقصد حیات بنایا جاۓ۔
کسی درس و تدریس ،علم یاعلماء خاص کی طرف رجوع ہونے کی ضرورت نہ ہو کہ اللہ سےاوراس کی کتاب حکمت سےمکمل وابستہ رہنے والے کسی شک و شبہ سے دور انسانیت اور عملی پہلو پر عمل پیرا ہی رہیں گے اور ہر ایک عالم فاضل بھی کہ اللہ نے تو صرف بندے کا تقویٰ دیکھنا ہے اور جس میں یہ موجود ہوگا ،وہ ہر برائی سے دور ہوگا اوراللہ ہی سے ڈرے گا۔۔ کسی کے عمل سے پہلے اپنے عمل صالح پورے ہونے کی فکر کریں گے جو اللہ نے کرنے کا کہا ہے کہ ہم سے کتنی پابندی اور کوتاہی ہو رہی ہے۔۔ یہ سب دنیا میں ممکن ہو جاۓ تو پرانے قصے کہانیاں ختم ہو جائیں۔



































