
حبیبہ اسماعیل
قرآن ایک ایسا معجزہ ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ اس کی تلاوت سننے اور خود اس کو پڑھنے والوں میں جہالت سے بھرے معاشرے اور اس
پر عمل پیرا رہنے والے اس کو اپنی آن شان ،فخراور غرور کے پندار میں رہتے ہوۓ ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوتے ۔ اپنی انا کی خاطر کہ لوگ انہیں کمزور اوربددل سمجھیں گے۔
قرآن کیا دلوں میں اترا ،ان کی نظروں میں صرف ایک رب العالمین ، اس کی رضا و خوشی کی اہمیت ہونے لگی اور اپنے گزشتہ بڑے بڑے گناہوں پر تاحیات نادم ور شرمسار ہو کر اللہ کے آگے ان کے دل سر بسجود رہتے اور ان کی زندگی میں اللہ کی خوشنودی کے سوا کوئی اور بات اہم نہیں تھی۔
اس قرآن میں زندگی کا کونسا مسئلہ ہے جس کا حل موجود نہیں ۔ آج بھی ہم اگر دل کی پریشانی سے گھبرا کر قرآن کو لے کر بیٹھ جائیں تو لگتا ہے دل پر سکون چھا گیا ہے اور اس کی ہر آیت ہمیں پریشانی سے نجات دلانے اور تسلی دینے کے لیے ہے ،اس میں جو مصائب ،مشکلات ،اذیتیں ،دکھ درد میرے نبئ پاک اور ہمارے اسلاف اور دیگر انبیائے کرام نےقدم قدم پر اٹھاۓ ان کی کوئی مثال نہیں ،ان مشکلات ،پریشانیوں اور تکالیف کے سامنے ہمارے مسائل اوردکھ تو کچھ بھی نہیں۔۔
یہ ہے اس قرآن کا معجزہ کہ انسان اس کو پڑھ کر اپنی زندگی کو بدلنے اور اللہ پر یقین رکھنے میں تادم حیات مطمئن اور خوش رہتا ہے۔پس قرآن کو اللہ نے انسانوں کی بھلائی اور بلندی کا زریعہ بنا کر بھیجا ،جو اس کو سمجھنے والا بن کر پڑھتا ہے ،وہ باکمال بن کر اللہ اور دنیا کی نظروں میں بلند رہتا ہے اور یہ ہی قرآن کا معجزہ ہے۔



































