
حبیبہ اسماعیل
دنیا میں پہلی درس گاہ کی استاد تو ہماری ماں ہے جو آنکھ کھولتے ہی ہمیں زندگی کے ہر وہ کام
سکھاتی ہے جو کوئی اور کبھی نہیں سکھا سکتا۔ مثلاًکھانے پینے، اٹھنے بیٹھنے کے ادب وآداب وغیرہ ۔ جیسے سارے معاملات کے طور طریقے جو ہم گھر سے ہی سیکھتے ہیں لیکن دوسری استاد اسکول کی پڑھائی کی یا کوئی بھی ہنر سکھانے والی ہوتی ہے جو ہمیں لکھنا پڑھنا اور معاشرے میں جینے کے ڈھنگ سکھاتی ہے ۔ہمیں معاشرے کا باوقار فرد بناتی ہے ۔
وہ استاد جو ہمیں تعلیم دیتا ہے ،جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے اور وہ استاد جو ہمیں ہنر سکھاتا ہے اور وہ ماں جو ہماری ابتدائی درس گاہ کے استاد ہوتی ہے ،ہماری زندگی کے لیے بہت اہم اور قیمتی ہیں ۔ان کی قدر کرنی چاہیے ،ان کو کبھی بھلانا نہیں چاہیے ،ان کا احسان مند رہنا چاہیے ،ہمیں ان کے لیے نیک جذبات رکھنے چاہئیں اور ان کیلئے ہمیشہ ہمیشہ دعا گو رہتا چاہیے کیونکہ ان ہی کی وجہ سے تو ہم آج اس مقام پر ہیں۔



































