
حبیبہ اسماعیل
روحانہ اور سویرا بہترین دوست کے علاوہ آپس میں کزن بھی تھیں۔ دونوں ایک دوسرے پر جان دیتی تھیں اور ہرجگہ دونوں کی جوڑی مشہور تھی۔۔
لیکن آج کے واقعہ نے روحانہ کو اندر تک توڑ دیا تھا، اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ سویرا نے اسے صرف حجاب کرنے کی وجہ سے اسے اپنے بھائی کے لیۓ ناپسند کر کے چھوڑا تھا۔
سویرا نے دیکھا وہ آج بھی پورے حجاب میں شوہر کے ساتھ اچھی طرح سے تیار ہو کر پر اعتماد اور خوش نظر آرہی تھی۔ لیکن سویرا بظاہر بہت خوش ہونے کے ساتھ روحانہ سے نظریں چراتی لگی کہ اسے لگا تھا! وہ دوستی اور خاندان کے بہترین رشتے کو خوشی سے قبول کرے گی ، ورنہ کون اس پردے والی کو رشتہ دے گا ۔
آج ثابت ہو گیا تھا کہ حجاب کسی دنیاوی فائدے یا دوست کی محبت وغیرہ کی وجہ سے مجبور ہوکر کیا یا چھوڑا نہیں جاتا بلکہ اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اتباع اور سچی محبت کا پیش خیمہ ہے اور اللہ ہر ایک کے گمان اور اس کی نیت کے مطابق بہترین ہی عطا کرتا ہے تو روحانہ کیوں اس رشتہ کی خاطر اپنا حجاب چھوڑتی کہ اسے بھی حیاء کرنے اور حجاب میں رکھنے والا بہترین ہمسفر مل گیا تھا اور سویرا( جس کے خیال میں )
وہ روحانہ کو بہت غمزدہ اور پچھتاتی ہوئی دیکھے گی۔ اتنا اچھا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے آج اس کے بھائی کے ولیمہ میں شرکت کرنے آئی تھی لیکن افسوس یہ اس کی خام خیالی تھی۔۔



































