
حبیبہ اسماعیل
اپنے ملک میں رہنے والے لوگ اپنے ہی لوگوں کی بدولت جب مصیبت اور ہر وقت خوف و ہراس میں ڈرے سہمے رہیں کہ اب کہاں کیا ہوگا۔ گھروں سے اسکول کالج، آفس نکلنے
والے بچے، نوجوان لڑکے، لڑکیاں جن کو کچھ خبر نہیں کہ وہ اپنے گھروں میں خیر و سلامتی سے پہنچیں گے کہ نہیں اور ان کے پیچھے گھر والے بھی خوف میں مبتلا رہتے ہیں ۔
لیکن کیوں؟؟؟ کیا یہ کسی غیر کا ملک ہے؟ یہاں غیر مسلم لوگ رہتے ہیں؟ جو مسلمانوں کو تنگ کرتے ہیں ہر طرح سے وہ ظلم وزیادتی کہ کوئی سوچ نہیں سکتا کہ ان میں انسانیت ہے بھی کہ نہیں لیکن بہت دکھ ، افسوس اور اذیت ناک ہے یہ بات کہ اس اسلامی ملک پاکستان میں مسلمان ہو کے مسلمان پہ ہی کبھی حکمرانوں، کبھی بڑے عہدے داروں، غرض ہر طاقت پر دسترس رکھنے والوں کی شکل میں طاقت ور لوگ ہی بے بس ،کمزور ، عوام پر مسلط ہو کر بہیمانہ ،قتل و غارت ،لوٹ مار کرنے اور ہرطرح کے بڑے بڑے جرم کرنے کے بعد کھلے عام گھومتے رہتے ہیں اور کوئی قانون انہیں اس کی سزا دینے کا مجاز نہیں کہ جب قانون ہی اندھا بن جاۓ، اس کے بنانے والے اپنی مرضی سے اسے چلائیں گے تو اس ملک کا ہر طرح سے استحصال ہی ہونا ہے ۔
غربت ،ناخواندگی، معاشی بد حالی غرض کون سی خرابی ہے جو اس ملک پاکستان میں نہیں ، اب مسلم ہو کر اپنے ہی مسلمانوں پر بلا روک ٹوک ظلم کرتے چلے جارہے ہیں ۔ظلم بھی وہ جس سے انسانیت لرز جاۓ ۔معصوم بچوں کے اغوا انہیں چند پیسوں کے عوض بیچ دینا ۔نازک پھول سی بچیوں کا ہوس کا نشانہ بنایا جانا ۔راہ چلتے فردسے اس کی محنت کی کمائی کو لوٹ کر بھی اسے جان سے مار دینا ۔ پڑھے لکھے قابل نوجوانوں کو ملازمتوں سے محروم رکھنا اور رشوت سے اپنے ہی کھاتے پیتے نا اہل افراد کو ملازمت دلانا ظلم ہے ،جو مسلسل کیا جارہا ہے ۔
بے حس لوگ ظلم پر خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں اور ان سب برائیوں کے خاتمے کے لیۓ کچھ لوگ تیز و تند ریلے کی طرح بڑھتے ہیں اور
طوفان کو روکنے کے لیۓ آگے بڑھتے ہیں تو انیں پیچھے دھکیل دیا جاتا ہےاگر سارے ہی عوام بیدار ہوگئے ،تو ان کو کون پوچھے گا۔ ان کے خزانے خالی ہو جائیں گے جو عوام کے خون چوس کر ان خزانوں کو بھر رہے ہیں ،آج یہ حکمران طبقہ آخرت کی بھولے بیٹھا ہے ۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































