
حبیبہ اسماعیل
گھر ایک خوبصورت احساس کا نام ہے ،یہ وہ جگہ ہے جہاں صبح کی گہماگہمی، بچوں کےاسکول کی تیاری کے ساتھ بڑوں کےآفس جانے کے بعد کی
خاموشی پھرشام تک سب لوگوں کےگھرآجانےکےبعد کی رونق اورشورشرابہ ہوتا ہے،جب بھی شام ڈھلے پرندوں کو آسمان میں پرواز کرتے دیکھو تو لگتا ہے یہ بھی ہم انسانوں کی طرح صبح کےگئے شام ڈھلےاسی طرح سکون حاصل کرنے اپنے گھونسلوں کی طرف ہی پلٹتے ہیں۔
جن گھروں میں ماں باپ بہن بھائیوں کے ساتھ گھر میں موجود بزرگوں کے ساتھ بھی عزت احترام اور ان کی دلجوئی کے لیے ایک دوسرے کے خوبصورت برتاؤ کے نظارے نظر آتے ہیں، ان گھروں میں اللہ کے ساتھ حقوق العباد کے فرائض ادا کرنے سے جو رحمت و برکتیں برستی ہیں وہ دنیا کی کسی بھی چیز کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔
اللہ کی بندگی کرنے والے اس رب پرہی توکل کرتےہیں اوراسی کی وجہ سےہرکام اوربات کو اپنےلیےتوشہ آخرت سمجھتے ہیں اور وہی لوگ کامیاب رہتے ہیں، چاہے دنیا ہو یا آخرت کا احساس ۔۔۔اسی سے دنیا میں خاندان جنت کا سماں پیش کرتے ہیں ۔



































