
نائلہ تبسم
فلسطین میں جنگ جاری ہوئے تقریباً دس ماہ ہونے کو ہیں ۔ہر دن لہو میں ڈوبا ہوا یہودیوں کی درندگی اور سفاکیت کی ایک نئی داستان رقم کر رہا
ہے۔نہ ہسپتال محفوظ ہیں، نہ سکول نہ میدانوں میں کھیلتے معصوم بچے ۔نہ رفع کے پناہ گزین یہاں تک کہ سڑکوں پر لاشیں ڈھوتے گدھا گاڑیاں بھی نہیں ،نہ ہی مسجدوں میں نماز ادا کرتے نہتے مسلمان ہر دن تاریخ کی سیاہی میں شہیدوں کا اِضافہ۔۔۔ اڑتیس ہزار سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے اور عورتیں زیادہ ہیں ۔دس لاکھ کے قریب لوگ زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں 'یہ خون کس کے سر پر ہو گا؟یہ خون میرے اور تمام مسلمانوں کے سر پر ہے ۔یہ خون ان عرب اور مسلمان حکمرانوں کے سر پر ہے جو خاموش تماشائی بنے بے حسی کی تصویر ہیں۔ ذرا سوچیں روز قیامت اللہ کے سامنے کیسے پیش ہوں گے ۔کیسے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا حوض کوثر پر سامنا کریں گے؟ ان شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا انشاء اللہ تعالیٰ فلسطین آزاد ہوگا-
آئیے اللہ تعالیٰ سے رو رو کر ان مظلومین کے لیے دعائیں کریں، بائیکاٹ کو عام نہ سمجھیں اسے جاری رکھیں حکمرانوں کے سوئے ضمیر کو جگانے کے لئے آوازیں بلند کرتے رہیں ۔ہر نماز میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں ۔اے اللہ! فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما اور حماس کو اپنے قدموں میں مضبوطی عطا فرما۔
باطل سے دب رہی ہے پھر امت رسول کی
منظر ذرا حسین سے پھر کربلا کے لا



































