
نائلہ تبسم
تقریباً 23 ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے، اہل غزہ پر اسرائیل کی جارحیت اور نسل کشی کواورہرگزرتے دن میں اس نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی میں اضافہ
ہوا ہے۔مسلم اورعرب حکمرانوں کی خاموشی امت مسلمہ کے لیےایک سوالیہ نشان ہے۔ایک عرصہ سےیورپ اورمسلمان ممالک کی عوام کاسڑکوں پر نکلنا ،سیز فائر کے لیےحکومتوں پر دباؤ ڈالنا کچھ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوابلکہ یہ کہنا غلط نہیں کہ یورپی ممالک میں احتجاج مسلم ممالک سے زیادہ کئے گئے ہیں۔
کچھ عرصہ پہلےگریٹا تھمبرگ نامی لڑکی نےاس دہشت گردریاست کےخلاف ایک صمود فلوٹیلا کےذریعےغزہ جانےکی کوشش کی مگراسےراستےمیں نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ساتھیوں سمیت ملک بدر بھی کیا گیا۔آج کےموجودہ حالات میں اہل غزہ کےحوالےسےسوشل میڈیا پر جو خبرگردش کر رہی ہے ،وہ گلوبل سمود فلوٹیلا کے بارے میں ہے جس میں تقریباًچالیس ممالک کےآٹھ سورضاکار غزہ کے مظلوموں کے لیے امدادی سامان لےکرجارہےہیں۔ اس فلوٹیلا کا مقصد صرف وہاں جانا ہی نہیں بلکہ اسرائیل کوکھلا چیلنج ہےکہ وہ غرہ پہنچ کر رہیں گے، گزشتہ چودہ دنوں سےیہ فلوٹیلا سمندر میں رواں دواں ہے جس پر ڈرونز سے حملے ہورہے ہیں۔
اٹلی اور سپین کا ان کی حفاظت کے لیےجنگی فریگیٹ بھیجنا قابل تعریف ہےمگریہ کام مسلم ممالک کی حکومتوں کا بھی ہے،صرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کرنا کافی نہیں، اولین فرض ہے کہ اب مسلم حکمران ان فلوٹیلاکواسرائیلی حملوں اور دہشت گردی سے بچا کر محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔پاکستان کے اس مرد مجاہد سابق سینیٹر مشتاق احمد کےلیےدعائیں جواس کاررواں کا حصہ ہیں جو ڈرونز اور موسموں کی شدت سے لڑ کر سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غزوہ احزاب کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دعا بارہا یاد آرہی ہے۔اے اللہ!کتاب کے نازل کرنے والے حساب بڑی جلدی لینے والے ،اے دشمنوں کے دستوں کو شکست دینے والے اللہ۔اے اللہ انہیں شکست دے اور انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دے(آمین)صحیح بخاری 2933
اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ اس قافلےکوبخیروعافیت اپنی منزل پرپہنچائے



































