یسریٰ عباسی
اسکول کےزمانے سے ہی کسی خاص دن کی مناسبت سے ملنے والی چھٹیوں کا مزہ ہی الگ ہوتا تھا۔ کبھی ۲۳ مارچ، کبھی کشمیر ڈے، کبھی ڈیفنس ڈے، کبھی کسے مذہبی یا ملکی
تہوار کی چھٹی ہوتی اورادھر ہم بچوں کے مزے ہوتے مگرسچ ہے کہ انسان کے اندر ہمیشہ ایک بچہ موجودرہتا ہے۔
اب جامعہ میں بھی پہنچ گئےمگریہ اندر کا بچپن۔۔ اب بھی ان چھٹیوں پر خوشیاں امڈ آتی ہیں۔ کل سے دل خوش خوش تھا کہ اگلےدن چھ ستمبر ہے یوم دفاع پاکستان کے موقع پرتوضرور ہی چھٹی ہوگی۔ بڑے خوش تھےہم، اب ظاہر ہے پورا ہفتہ نیند، آرام، سکون قربان کرکے یونیورسٹی جاؤ اوراس پرجب درمیان میں چھٹی آجائے توخوش ہونا تومجھ مظلوم کا حق ہے۔
مزے سےگھر واپس گئےکہ کل تو چھٹی ہے،شام میں دادی کے بھی چلی گئیں ۔ خوب موج مستی کی، گیارہ بجےپہنچے تو موبائل اٹھایا کہ نوٹیفیکیشن چھٹی کا آیا ہوگا دیکھ لیں اوریہ کیا ہمارا تو منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جی جناب حکومت نے قطعاً رحم نہ کھایا ہم پر،ہمیں تو چھوڑیں اس دن کے اہم ہون کا بھی بھی نہ رکھا۔ کیا ہوجاتا ایک چھٹی دے دیتے تو۔ دل ہی دل میں بڑا تلملائے مگر کر کیا سکتے تھے۔
اب اٹھے ہیں، آنکھیں نیند کے بوجھ تلے ہیں، بمشکل تمام ہم جمائیاں روکے ہوئےکلاس میں کرسی پربراجمان ہیں اورانتظارکررہے ہیں۔ میڈم کےآنے کا،مگر آثارنہیں نظر آرہےآنےکے، شاید وہ بھی چھٹی والا ذہن بنائے ہوئے تھیں۔ بس یہ خوشی غمی ہی زندگی کا حصہ ہےمگر یہ دکھ کاہے ختم نہیں ہوتے۔



































