افسانہ : العصر

 حورعین اسماعیل

جب لوگوں کا قلیل مجمع مرکزی دروازے سے واپسی کے قدم لےرہا تھا تووہ انتہائی تھکاوٹ کے ساتھ تیز قدموں سےمسجد کے صحن میں داخل

ہوا، فضا اب بالکل بدل چکی تھی ڈھلتے سورج کی دھیمی دھیمی گرماہٹ کے ساتھ ہوا میں خنکی محسوس ہو رہی تھی۔ ناریل کے اونچے درختوں کے پتوں کی سرسراہٹ اور چڑیوں کا چہچہانا ماحول کو پُرسکون بنا رہا تھا۔
عصر کی جماعت نکل چکی تھی۔ وہ سفید کرتے کی آستینیں موڑتا ہوا وضو خانے کی طرف بڑھا۔ وہ تیزی سے وضو کرنے لگا، وہ جانتا تھا کہ اب وقت کم ہے۔۔۔

"ابداً آگے وقف ابدا" ہال میں کئی بچوں کی آوازیں گونج رہیں تھیں جن میں نمایاں اس چھوٹےسے بچےکی آواز تھی جو آگےپیچھے ہل ہل کر قائدے کا سبق یاد کر رہا تھا۔ غالباً عصر کے بعد یہاں قرآن کی کلاس ہوتی تھی۔۔۔
وہ آگے بڑھا اور صف کی ایک جائے نماز پر نماز کے لیے کھڑا ہوا۔ تکبیر کے بعد وہ ہاتھ باندھے قیام میں کھڑا ہو گیا۔ وہ بوجھل سا شخص انتہاہی پُرسکون نماز ادا کرتا دکھائی دے رہا تھا۔۔۔

"امراً آگے وقف امرا۔۔۔" یہ اس ہی بچے کی آواز تھی جو اب بھی مسجد کے ہال میں گونج رہی تھی، وہ اب ضعیف العمر شخص کے سامنے بیٹھا سبق سنا رہا تھا۔۔۔ سفید داڑھی والے استاد کبھی اس کا تلفظ ٹھیک کرواتے تو کبھی حرف صحیح سے ادا کرواتے۔۔۔
اس نے سلام پھیرا اور کافی دیر اپنی جگہ بت بنا بیٹھا رہا۔ خالی نظریں گہری ہری جائے نماز کو تک رہی تھیں ایسے جیسے وہ بہت کچھ بتانا چاہتا ہو بہت کچھ کہنا چاہتا ہو بہت کچھ۔۔۔!

" رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا " یہ واحد دعا کے کلمات تھے جو اس کی زبان نے ادا کیے تھے۔
کبھی کبھی انسان خاموشیوں میں ہی اللّٰہ تعالیٰ سے ساری دعائیں کرلیتا ہے سارے شکوے شکایات سارے نالے اس کی خاموشی بیان کر دیتی ہیں، اس بات کی گواہی دیتے ہوئے کہ وہ اب بالکل بے بس ہے بالکل بے سہارا ہے۔۔۔ خدا کے علاؤہ اب اس کا کوئی نہیں اس بھری دنیا میں وہ تنہا تنہا سا ہے۔۔۔

وہ جمعے جمعے کا نمازی نہ تھا، ہاں مگر ساری نمازوں کا پابند بھی نہ تھا۔ البتہ وہ عصر کی اہمیت سے واقف تھا، یہ ہی وجہ تھی کہ وہ عصر کی نماز کبھی نہ چھوڑتا، دیر سویر پڑھ ہی لیتا تھا۔۔۔ یہ عصر ہی تھی جس نے اسے دنیا اور دنیا کے باسیوں کی اہمیت سے واقف کیا تھا، یہ ہی تھی جس نے اس گھر والوں سے قریب کردیا تھا یا شاید وہ گھر والے تھے جو اسے عصر سے قریب، بہت قریب لے آئے تھے۔۔

وہ اٹھا اور اس کے قدم اس کو دیوار کے ساتھ لگی شیلف کی جانب لے گئے۔۔ اس نے غیر ارادہ طور پر مصحف کو تھاما اور شیلف کے ساتھ ہی دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا۔
اس نے مصحف کا آخری حصہ کھولا اور لاشعوری طور اس کے ہاتھ آہستہ آہستہ صفحے پلٹنے لگے۔۔۔ یک دم اس کے ہاتھ تھم گئے اور نظریں ان حروف پر مذکور ہو گئیں۔۔

وَالْعَصْرِ
زمانے کی قسم

اِنَّ الْاِنْسَانَ
بے شک انسان

لَفِىْ خُسْرٍ
خسارے میں ہے

اِلَّا الَّـذِيْنَ
سوائےان لوگوں کے

اٰمَنُـوْا
جو ایمان لائے

وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ
اور نیک اعمال کرتے رہے

وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ
اور حق کی نصیحت

وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
اور صبر کی تلقین کرتے رہے

وہ ایک بار پھر اپنے رب کے سامنے خالی کھڑا تھا، اس کی روح بوجھ سے لدی ہوئی تھی اور قلب درد سے لبریز تھا۔
وہ دور کہیں کھلی فضا میں چیخ کر آہ بھرنا چاہتا تھا۔ وہ گہری ساکن سانس لینا چاہتا تھا۔۔۔ اسے اپنے اشکوں پر اختیار نہ تھا، وہ مصحف کو سینے سے لگائے گھٹنوں پر سر رکھے بے قرار اشک بار تھا۔۔۔
وہ یوں ہی بیٹھا رہا جب تک کہ مؤذن نے مغرب کے لیے نہ پکارا۔۔۔ احترام سے مصحف القرآن کو شیلف میں رکھتے ہوئے وہ کھڑا ہوا اورصف بند ہوا۔۔۔ وہاں جماعت میں کھڑے افراد زیادہ تر بزرگ تھے کچھ ادھیڑعمر کے بھی تھے اور وہ ان دو جوانوں میں سے ایک تھا۔۔

سورج کی گرماہٹ اب بالکل ختم ہو چکی تھی، آسمان گہری نیلاہٹ میں ڈوب چکا تھا اور ہلکی ہلکی سی ہوا سماں خوشگوار بنا رہی تھی۔۔۔ وہ اب مسجد کے باہر راہداری سے گزرتے ہوئے پارکنگ کی طرف جا رہا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ اب وقت کم ہے۔۔۔! ہسپتال میں بسترِ مرگ پر لیٹی ماں کے پاس جانے سے قبل اسے اپنے بڑے بھائی کے پاس جانا تھا۔ ہاں غلطی اس کی نہیں تھی، اور کہیں نا کہیں سب قصوروار تھے، اس سے جوڑی گئی بات حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی تھی۔۔۔ پر اب عصر اسے اجازت دے چکا تھا کہ وہ صبر کی گھڑیاں ختم کرے اور حق کی تلقین کرے۔۔۔ وہ جانتا تھا کہ یہ مشکل ہے پر بات اب گھر والوں کی تھی، اس سے پہلے کہ عصرکئی دلوں کو مردہ کرے وہ سب سنوارنا چاہتا تھا۔۔۔!
صبر کی لذت کرب محسوس کرنے میں ہے اور حق منفرد واضح ہونے کی وجہ سے ہے۔۔۔ حق کی وضاحت کرب کا مرہم ہوتی ہے اور سچ تو سامنے آہی جاتا ہے، اور ٹھیک کرنے والے سب ٹھیک کر جاتے ہیں اگر عصر ان پر اپنی حقیقت آشکار کردے تو۔۔۔! دیدِ دیدار طلب ہو تو راز پنہا ہو ہی جاتے ہیں۔۔۔!

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے