سفر شرط حیات ہے

حورعین اسماعیل

نوری آباد کے کچھ پل

وہ آج بھی سڑک کنارے کھڑا تھا, اس کی شاخیں زمین کی جانب جھکی تھیں گویا استقبال کرنے کے لیے تیار ہوں یوں کہ ہوا نے اس کے پتوں سے سرگوشی کی ہو کہ وہ آرہی ہے۔۔
"کون آرہی ہے۔۔؟" پتوں نے ہوا کے جھونکے سے پوچھا
"وہی جو چھے سال قبل آئی تھی۔۔" ہوا پلٹ کر واپس آئی تو پتوں نے سرسراہٹ کی۔
"حورعین۔۔؟" پتوں کو حیرت ہوئی
"کراچی والی حورعین۔۔؟" پتوں کو واقعی حیرت ہوئی تھی
"نہیں۔۔۔! مانسہرہ والی حورعین" ہوا نے یاد دلایا
"تو وہ آرہی ہے۔۔" ہوا جھوم سی گئی
سب خوش تھے، بے انتہا خوش، انہیں سراہنے والا، ان کو تکنے والا، ان سے بے لوث محبت کرنے والا شخص لوٹ رہا تھا،واپسی خوش گوار ہوتی ہے، ہوتی ہے ناں۔۔؟
اس کی آمد کی خبر سفر کرتی گئی یہاں تک کہ وادیوں کی ویرانیوں اور پہاڑوں کی بلندیوں میں گونجنے لگی۔۔
وہ آرہی ہے۔۔!!!
سڑک تیار تھی، راہی کو منزل تک پہچانے کے لیے، راستے ہموار ہوئے جب خدا نے کن کہا۔اس کی کسی نالہ نیم شب پر قبولیت کی مہر لگ چکی تھی،یہ مہر لگنی تھی کہ اس کے راستوں میں آنے والی ہر چیز تیار ہوگئی، اس کا خیر مقدم کرنے کو,یہ سب پرجوش تھے، اُس سے بھی زیادہ۔۔
منازل کو مسافر کی آمد کا انتظار رہتا ہے، منزلوں کی ہر شے راہیں تکتی ہے کہ وہ آئے،سڑک تمنا کرتی ہے کہ وہ اپنے قدم اس کے وسیع و عریض فرش پر یوں رکھے کہ نشانات رہ جائیں جو اس کے آنے کی گواہی دیں،پھول کھل سے جاتے ہیں، اپنے کامل سے رنگوں میں رنگ کر مہک سےجاتے ہیں، ان کی خوشبو ہوا کو معطر کر کے اس کو اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ آئے، انہیں توڑے انہیں خود سے قریب کرکے ان کی خوشبو کو اپنی سانسوں میں سمائے، اس کے نازک وجود کو ورقوں کے وسط میں کہیں سنبھال کے رکھے،آسمان امید کرتے ہیں کہ وہ اس کی بلندی کو پا لے، اس کے روئی سے لدے سفید سے بادلوں کو اپنی انگلیوں کے پوروں پر محسوس کرے،ہوا یہ چاہتی ہے کہ اس کی ٹھنڈک اس کی روح میں پنپ جائے کہ اسے گرمی کا احساس نہ ہو،سورج تمنا کرے کہ اس کی گرماہٹ میں ہر ٹھنڈ پگھل جائے،پہاڑوں کے گھوڑے، عقاب یہاں تک کہ آوارہ پھرنے والے بندر بھی اس کے آنے کا انتظار کرتے ہیں!۔
رب کی بارگاہ میں کن کہہ دیا جائے تو کائنات کی ہر شے فیکون ہوجاتی ہے۔اس کا عرصے بعد ان سڑکوں پر پلٹنا اسے کتنا خوش کئے تھا، کون جانے؟
اس کا عرصے بعد ان سڑکوں پر پلٹنا کتنی چیزوں کو بھا گیا تھا، کون جانے؟اس کا عرصے بعد ان سڑکوں پر پلٹنا کتنے انسانوں کی دعاؤں کا صلہ تھا، کون جانے؟اسے کشف ہوا تھا کہ سڑک اسے گھر تک لے جائے گی! اسے یقین تھا وہ جائے گی، دل کا فتویٰ جاری ہوچکا، یہ دماغ ہے جو سراپا سراب ہے، یہ اس کے یقین کو شک میں بدلنے میں کامیاب سا ہوا جا رہا تھا۔۔
اس دل و دماغ کی کشمکش میں اس نے ہمیشہ اپنی روح کی سنی تھی،روح سکون کی جانب مبذول تھی سو گھر جانا ملزوم ٹھہرا!گھر کیا تھا۔۔؟
پربتوں کی چوٹیوں پر جمی برف؟
جنگلات میں درختوں کے جھڑتے سنہرے پتے؟
دریاؤں میں بہتا یخ سا پانی؟
کھلتے ہوئے پھولوں کے باغات؟
ہاں یہی سب تو گھر ہیں۔۔۔
کیا گھر تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔۔؟ اسے یہ سوال پشیمان کئے جا رہا تھا۔
گھر اور رسائی۔۔؟
عجیب سی بات ہے نا۔۔
گھر تو دل ہوتا ہے!سینے میں چھپا ہوتا ہے،تو دل میں بسی چیزیں، وہ سب اس کے منتظر ہیں،اور وہ دل تک پہنچ جائے گی۔
ہاں اسے کشف ہوا!اونچے نیچے ٹیلوں، چھوٹے گھنے پودوں سے گزرتی یہ سڑک کراچی حیدرآباد موٹروے کہلاتی ہے، کھلے خالی میدان منظر کا حصہ بنے۔ آسمان کو دیکھا تو یوں محسوس ہوا جیسے وہ آزاد اڑتے اسیروں کو دیکھ کر مسکرا رہا ہو۔۔ کراچی کی حدود ختم ہوئیں تو لگا کہ ہاں اب سفر شروع ہوچکا ہے۔۔۔
سفید گاڑی اپنی پوری رفتار سے آگے بڑھ رہی تھی۔شیشے کے پار منظر کو نظروں میں قید کرتی آنکھوں کے لیے یہ سب شناسا سا تھا۔۔ جوں جوں گاڑی آگے بڑھتی گئی بے یقینی میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ایک بار پھر یہ آنکھیں گواہ ہوگئیں کہ خدا نے یہ راستے اس کے لیے مسخر کئے تھے۔ یہ راستے اس کے محافظ ہیں، یہ راستے اس کو صحیح سالم منزل تک پہنچائیں گے۔
نگاہیں روڈ پر مرکوز ہوئیں تو سڑک کی رفتار گاڑی کی رفتار سے زیادہ معلوم ہوئی، سامنے دکھنے والا منظر زرا کم رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا جبکہ روڈ کے آگے بڑھنے کی رفتار بہت زیادہ تھی، شاید اس لیے کہ جس پر توجہ مرکوز ہو اور جتنا قریب ہو وہ اتنا ہی جلدی گزرتا دکھائی دیتا ہے، خیر۔۔! اسے لگا کہ کل رات سے ابھی تک کا وقت خاصا تیزی سے گزرا ہے، شاید اس رفتار سے جس رفتار سے گزشتہ چھے سالوں میں وقت گزرا تھا۔
اسے کل رات کا منظر یاد آیا، جس سفر کی تیاری وہ کر رہی تھی، اس لمحےکو وہ اب جی رہی تھی، سفر کی تیاری پوری ہو تو بہت سی چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔
پورا کمرہ پھیلا سا تھا، کپڑے، جوتے سوٹ کیس اور لے جانا والا تمام سامان۔ ایک طرف میں سب کے کپڑے اور عبائیے استری کرنے بیٹھی، دوسری طرف مما سامان سیٹ کرتے ہوئے یادہانی کروا رہی تھیں۔
"اپنا اور وریشہ کا سامان دیکھ لو پورا ہے؟"
"اس بیگ میں وہ سامان رکھنا جو راستے میں استعمال نہ ہونا ہو، یہ بیگ اوپر رکھوانا ہے"
"یہ اس میں رکھ دو، جلدی جلدی کرو"
ہم اور ہماری آخری گھڑی تک چلنے والی تیاریاں۔۔۔ ہم نے اتنا سارا سامان پیک کیا حفظ ما تقدم! اتنے سارے سامان میں ایک چیز رہ گئی تھی جس کی کمی کا غم ہم نے آگے ہر جگہ منایا۔۔ کوئی ساڑھے دس بجے کے قریب رینٹ آ کار سے گاڑی گھر آگئی تھی، افراد زیادہ تھے، سو گاڑی رینٹ پر لی، فیملی کے ساتھ، روڈ ٹرپ کی طرح یہ سفر ہم نے خود طے کرنے کا سوچا تھا۔۔ سفید رنگ کی کاروان، یہ ہائی روف سے زرا بڑی ہوتی ہے اور دکھنے میں پیاری بھی، اب ہم آٹوفائل لوگ اتنا تو غور کرتے ہیں ناں کہ گاڑی ہو تو زرا 'اورا' تو ہو۔۔۔ اس گاڑی میں آگے ڈرائیور کے ساتھ ایک پیسنجر سیٹ، اور پیچھے والے حصے میں آگے دو افراد کی سیٹس اور پیچھے تین افراد کی سیٹس ہوتی ہیں، چاچو نے آگے والی ہٹوا دیں تھیں سو اب صرف پچھلی نشست باقی تھی، آگے خاصی کھلی بڑی جگہ تھی جس پر گدا بچھا کر اسے لمبے سفر کے لیے تیار کردیا گیا تھا، یہ سفر آرام دہ کرنے کے لیے بہترین تھی۔۔

طویل عرصہ بعد کراچی سے پنجاب سفر کا موقع ہمیں اجتماعِ عام نے دیا، یہ وہی اجتماع ہے جس کا انتظار ہمیں پچھلے سال کے اس ہی دن سے تھا جس دن ہم نے اڑتے اڑتے یہ خبر سنی تھی کہ اگلے سال حافط صاحب کی قیادت میں اجتماع عام لاہور میں منعقد ہوگا۔ 2014 کے اجتماع میں میں بہت چھوٹی تھی، کچھ ٹوٹی پھوٹی، کچی پکی یادیں ہیں، ہاں البتہ اس وقت تربیت کی نہ نیت تھی نہ سمجھ۔۔۔ اس بار شرکت کے لیے صرف سفر کی وجہ سے پرجوش نہیں تھے، بلکہ اس بار پرجوش ہونے کی وجہ اجتماع کی تھیم 'بدل دو نظام' تھی، ہم معاشرے کے منفی پہلوؤں کے باغیوں کے لیے یہ موقع منفرد سا ثابت ہوا، کچھ نہ سہی ہماری وہاں موجودگی گواہ ہو جاتی کہ اللّٰہ سے محبت خالص ہے۔ رومی کی ایک نظم میں پڑھا تھا کہ محبت عدالت کی طرح ہوتی ہے، اسے ثبوت درکار ہوتا ہے اور سب سے بڑا ثبوت اپنا کمفرٹ قربان کرنا ہوتا ہے۔ وہاں شرکت کرنے والا ہر شخص یہی تو ثابت کررہا تھا کہ وہ گھر کا سکون چھوڑ کر یہاں آیا ہے۔
تھیم کے علاؤہ کچھ سیکھنے کی نیت بھی تھی، کچھ نیا بن جانے کی نیت، چناچہ رات کو سونے سے قبل اللہ تعالیٰ سے کہا کہ یہ سفر آپ کے نام۔۔۔
اجتماع میں شرکت کیسے کرنی، کیا کیا رکھنا ہے، کن باتوں کو توجہ کا مرکز رکھنا ہے ،یہ رہنمائی گھر والوں کے ساتھ ساتھ ہمارے پیارے فیسبک فرینڈز بھی کر چکے تھےاور ہماری پیاری جمیعت، وہ بھی تیاریوں سے لے کر اجتماع میں پروگرامات کی تفاصیل تک ساری ہدایات دے چکی تھی۔۔

ابراہیم چاچو کی فیملی اور ہم، کل دس افراد کا یہ قافلہِ سخت جاں! بابا نے ڈرائیور کے فرائض انجام دینے تھے، سو ڈرائیونگ سیٹ انہوں نے سنبھالی، اگلی نشت پر چاچو بیٹھے، مما اور چچی پیچھے والی سیٹس پر بیٹھیں جبکہ ہم سارے بچے یعنی حورعین، وریشہ ،یحییٰ ،گلِ لالہ ،زینب اور عمر گاڑی کی تیار شدہ زمین پر۔۔ مجھے اور وریشہ کو ہٹا کر باقی چاروں بچے ہی ہیں،مطلب یہ کہ چھوٹے ہیں۔ تکیے اور کشن بھی نفاست سے سیٹ کئے گئے تھے سو اور مزہ آنے والا تھا، وہ الگ بات ہے کہ گاڑی کی نفاست نزاکت سے کی گئی سیٹنگ ایک دن بھی قائم نہ رہی۔ سامان سارا اوپر اور کچھ ڈگی میں رکھا تھا۔۔ صرف ضرورت کا سامان، کھانا اور سنیکس، چادر اور کمبل ساتھ رکھے تھے۔۔ اس طرح وین ہاؤس والا ہمارا خواب بالآخر پورا ہوا۔۔

ہماری اولین پلانگ کی مطابق ہم نے جمعرات کی صبح فجر کے وقت نکلنا تھا یعنی پانچ بجے کے اریب قریب، اور پلانگز کس حد تک کام کرتی ہیں۔۔؟ ہم تو ٹھہرے سو بار 'پلان آف ایکشن' بدلنے والے لیٹ لطیف لوگ۔۔ سفر کا آغاز صبح صبح نو بجے کے بعد ہوا۔۔اب چونکہ گاڑی میں سیٹنگ زرا مختلف تھی تو ہمیں چپلیں اتار کر بیٹھنا تھا، باری باری سب نے گھر کے باہر چپلیں اتاریں اور گاڑی میں سوار ہوتے گئے، خدا حافظ کرنے کے لیے سعد چاچو باہر ہی کھڑے تھے، انہوں سے ساری چپلیں ایک شاپر میں باندھ دیں۔۔۔ نو بج کر چھتیس منٹ پر ہماری گاڑی کراچی کی سڑکوں کو عبور کررہی تھی۔۔۔
گھر والوں کا ساتھ، بچوں کی باتیں اور گیمز اور بیک گراؤنڈ میں ہمارے پسندیدہ ترانے۔۔ سفر بہترین گزر رہا تھا الحمدللہ۔
کراچی سے نکلے آدھا گھنٹہ ہی ہوا ہوگا جب باتوں کے درمیان چچی بچوں سے مخاطب ہوئیں"جس بچے نے بھی راستے میں تنگ کیا ناں اس کا یہ آخری ٹرپ ہوگا""آخری ٹرپ کیوں۔۔؟ ہم واپس بھجوا دیں گے۔۔ بائیکیا سے" میں نے کہا"یہاں سے بائیکیا کراچی نہیں جائے گی۔۔" یحییٰ نے بڑے یقین سے کہا
"نہیں اب تو بائیکیا کی سروس ہے یہ والی، ایک شہر سے دوسرے شہر بھی پہنچا دیتی ہے" چچی نے ہنسی روکتے ہوئے میری بات پر ساتھ دیا۔۔
ویسے یہ سروس میرے خیال میں ابھی نہیں ہے لیکن بچوں کو ڈرانے کے لئے فی الحال ہمیں ایجاد کرنی پڑی۔ بات یہ ہے کہ ہمارے ایک جاننے والے اپنے بیٹے کو لاپروائی میں گھر چھوڑ آئے تھے، گھر سے خاصا دور پہنچ کر انہیں خیال آیا کہ ان کا نو سالہ بیٹا تو موجود ہی نہیں ہے، پھر کیا انہوں نے اپنے گھر سے بائیکیا کروائی اور بیٹے کو بلوا لیا، بے انتہا حیرت ہوئی ہمیں، ہم تو سامان بھجوانے میں بھی سو احتیاطیں کرتے ہیں، انہوں نے بچہ ہی منگوا لیا۔
دس باون پر ہم نے اپنا پہلا بریک لیا، یہ بریک طے شدہ تھا، کراچی سے باہر کہیں بھی سفر کرنا ہو تو نوری آباد پر ہمارا ٹھہرنا لازم ہے، نوری آباد کراچی سے زرا آگے ہے، ہم نے اپنے پسندیدہ 'نوری ریسٹورنٹ' کو پہلا سٹیشن بنایا۔۔ نوری ریسٹورینٹ موٹروے کے اسٹاپ پر بنا ہے، یہ اسٹاپ خاصا بڑا ہے، یہاں آپ کو چند عاد گاڑیوں کے ساتھ کئی ٹرک بھی کھڑے نظر آئیں گے، میرے بابا کے تجربےکے مطابق ہائے وے یا موٹر وے کے وہ ہوٹلز بہترین ہوتے ہیں جہاں سب سے زیادہ ٹرک والے کھڑے ہوں، ان ہوٹلز کی چائے پرفیکٹ اور دال اور چھولے کا سالن لاجواب ہوتے ہیں، ایسا اس لیے کہ ان ٹرک والوں کی روز کی گزرگاہ ہے اس لیے انہیں بہترین ہوٹلز کا پتا ہوتا ہے، اس 'آبزرویشن' سے سو فیصد متفق ہوں میں۔۔
گاڑی کا گیٹ سِرکا کر کھولا گیا، اترنے کے لئے ہمیں چپلیں پہننا تھیں۔۔۔
"شاپر کہاں ہے چپلوں والا۔۔؟" چچی نے پوچھا تو شاپر ڈھونڈنا شروع کیا گیا۔۔ سیٹس کے نیچے، ڈگی میں کہیں نہیں تھا۔۔۔
"سعد چاچو شاپر ساتھ گھر لے گئے۔۔" لالہ نے منہ بناتے ہوئے کہا تو بچے روہانسے ہوئے۔۔۔
"واقعی نہیں ہے بھئی۔۔" میں نے بھی ایک نظر ڈالنے کے بعد کہا وہ الگ بات ہے کہ مجھے چیزیں کم ہی ملتی ہیں، خیر شاپر نہ ملا۔۔
"کیا نہیں ہے۔۔؟" چاچو نے جاننا چاہا۔۔
"چپلوں والا شاپر!!!" میں نے بتایا
یہ سن کر وہ ہنسے لگے
"وہ تو آگے رکھا ہے"
یہ تو وہی بات ہوئی کہ بچہ بغل میں ڈھنڈورا شہر میں۔۔ شاپر آگے سے نکالا چپلیں پہنیں۔۔آگے بڑھنے سے پہلے ایک ٹریول ہیک سن لیں، سفر میں ان چپلوں کا انتخاب کریں جو پہننے اور اتارنے میں آسان ہوں، کسی بھی قسم کے جوتے پہننے سے اجتناب کریں ورنہ بعد میں ہونے والی پریشانی کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ میں نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ جوتے کمفرٹیبل ہوتے ہیں، ایسا بالکل ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سفر کے دوران اسٹیشنز پہ رکنے کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے، اس میں منہ ہاتھ دھونے کے لیے، وضو کرنے کے لیے اور نماز پڑھنے کے لیے بار بار جوتے اتارنا اور پہننا بے انتہا مشکل لگتا ہے، اس سے آپ سفر کے آغاز میں ہی میں جھنجھلا جاتے ہیں۔۔۔ اس ٹپ پر عمل کرنے سے مستفید ہوں تو مجھے تھینک یو کہہ دیجئے گا، اب بیک ٹو اسٹوری۔۔۔۔
ریسٹورینٹ کے عقب میں پارک ہے چھوٹا سا، پارک کی مرکزی دیوار پر سیاہ رنگ سے لکھے ایک نوٹ ملاحظہ فرمائیں "بچوں کے علاؤہ بڑوں کا جھولا جھولنا سختی سے منع ہے"
بڑوں کا جھولنا منع ہے بھئی، میں نے اور وریشہ نے ایک دوسرے کو "مگر ہم تو بڑے نہیں ہیں ناں!" والی نظر سے دیکھا۔ بچوں کے ساتھ جھولوں پر لطف اندوز ہونا دو گناہ زیادہ ہوگیا کیونکہ میں اور وریشہ نوٹ کو نظر انداز کر چکے تھے۔۔۔
"حورعین آپی وریشہ آپی بڑوں کو الاؤ نہیں ہے" زینب سلائڈ لیتے ہوئے بولی "وی آر اونلی ٹوئیلو" میں نے عمر کم بلکہ شاید بہت کم کرکے بتائی۔۔
عمر کے اس حصے میں ہونے کا سب سے بڑا فائدہ ہی یہی ہے کہ ہم خود بڑا بھی کہلوا سکتے ہیں اور بچہ بھی۔ ڈیپینڈز!۔۔
ناشتہ آگیا تھا سو بڑے والے بڑوں نے بلا لیا، ہم پارک سے نکل آئے۔۔ یہاں پر نارنجی سے رنگ کے شیڈ تلے کئی تخت بچھے ہیں، تخت پر رکھے گاؤ تکیے ماحول کو ریلیکسنگ وائبز دیتی ہیں، آٹھ سے دس افراد آرام سے اس پر بیٹھ سکتے ہیں اور کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، یہاں سے پارک کا منظر واضح دکھتا ہے، ہرے بھرے بوگن ویلا جن پر گلابی پھولوں کی ہمشہ بہار رہتی ہے۔۔ یہ جگہ رات کو زیادہ اچھی لگے گی میں نے سوچا۔ یہاں کی بھٹی والی روٹی، چھولے کا سالن اور کڑک چائے تروتازہ کرنے کے لیے کافی ہے۔ دادی امی نے بھی کباب پراٹھے بنا کر دیے تھے، کوئی بھی سفر ہو وہ ساتھ کھانا ضرور باندھ کر دیتی ہیں۔۔۔
یہاں پر سب کچھ بہترین ہے سوائے واش روم کے، اوپر سے ٹکٹ کی بھی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ناشتے کے بعد ہم فریش ہونے گئے، منہ ہاتھ دھویا، عبایا اسکارف سیٹ کیا، میں واش روم ایریا سے سب سے پہلے نکلی ہی تھی کہ ایک بچے نے مجھے روک لیا جو چوکیداری پر بیٹھا تھا،"باجی پیسے۔۔؟"
"پیچھے آرہی ہیں وہ دیں گی" میں نے پیچھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
میں آگے بڑھ گئی، میرے بعد چچی آرہی تھیں تو اب انہیں روک لیا
"باجی پیسے۔۔؟" اس نے سوال کیا، اپنا فرض پورا کر رہا تھا۔
"پیچھے آرہی ہیں" چچی نے بھی پیچھے اشارہ کیا بغیر دیکھے کہ باقی لوگ نہیں آئے ابھی تک"پہلے بھی باجی بول کر گئی کہ پیچھے، آپ بھی بول رہی ہو پیچھے اور کتنا پیچھے کوئی نہیں ہے پیچھے" اس کے پشتون لہجے میں آواز مجھے سنائی دی تو ہنسی آگئی۔۔۔
"ارے آرہی ہیں ناں" چچی نے اسے کہا تو ساتھ ہی مما اور سارے بچے آگئے۔۔ ادائیگی کرکے ہم دوبارہ اپنے کھانے والے تخت پر آ گئے۔۔ مما اور چچی گاڑی کی سیٹنگ کرنے لگیں تاکہ آرام سے سب بیٹھ سکیں۔۔ خواتین نے گاڑی سیٹ کی تو گھر گھر سی لگنے لگی۔۔
اب ہم نے سفر کا دوبارہ آغاز کرنا تھا، سورج سر پر تھا نومبر کا مہینہ تھا تو دھوپ میں گرماہٹ نہیں تھی، پونے بارہ بجے گاڑی نوری آباد سے آگے بڑھنے لگی۔۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے