
حورعین اسماعیل
سفر ہو اور کوئی بلنڈر نہ ہو، ناممکن۔۔۔! چلو دیرسے نکلنا سمجھ آتا ہے مگر کچھ ناممکن لگنے والی چیزیں دوران سفر ممکنات میں
سے ہوجاتی ہیں اور ایسا ہی ایک یادگار واقعہ نوری آباد سے کچھ آگے پیش آیا۔ بات کچھ یوں ہے کہ گاڑی رینٹ آ کار کی تھی سو نمبر پلیٹ اصلی تھی کہ ڈوپلیکیٹ، ہم نے غور نہیں کیا۔ مزید پڑھنے سے پہلے ایک سبق اور وہ یہ کہ شہر سے باہر جب بھی سفر کرنا ہو، گاڑی اپنی ہو یا رینٹڈ ۔۔۔۔نمبر پلیٹ پر نظر ثانی ضرور کرلیں۔۔ ورنہ آگے آنے والی کسی بھی رکاوٹ سے نمٹنا آپ کا کام ہے۔۔ نوری آباد سے نکلے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ ایک پولیس موبائل کی ہیڈ لائٹ ریر ویو مرر پر چمکنے لگی اور موبائل رستے میں رکاوٹ بنی۔۔۔ ہائے وے پر ایسا ہوتا ہے کم از کم ہمیں ایک آدھ بار پہلے کا بھی تجربہ تھا ،سو یہ ہمیں معمولی سی بات لگی۔۔
"آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اوریجنل نہیں ہے" موچھوں والا افسر ڈرائیونگ سیٹ کے شیشے سے اندر جھانکتے ہوئے کہہ رہا تھا۔۔ ہم سب کنفیوزڈ نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔۔ تھوڑی بہت بات چیت کے بعد بھی جب وہ اپنی بات کے آگے کسی اور کی بات سننے کو تیار نہ ہوا تو چاچو اور بابا گاڑی سے باہر نکلے۔
ہمارے معاشرے میں پولیس کا کچھ خاص اچھا امیج نہیں ہے سو کچھ یوں تبصرے شروع ہوئے تھے۔۔
"ہائی وے پر کھڑے کھڑے بور ہورہے ہوں گے،انہوں نے سوچا کہ کچھ انٹرٹینمنٹ ہوجائے۔۔۔"
"یا گورنمنٹ نے پے نہیں کیا ہوگا اب تک"
دو عمومی تبصرے تو میں نے ہی پیش کئے۔۔
"ویسے گورنمنٹ اپنے ہی شعبہ جات کو بھی اتنی دیر سے تنخواہیں کیوں دیتی ہے۔۔؟" میں نے سوال کیا
"گاڑی کیوں روکی ہے ان لوگوں نے۔۔؟"
"کیا ہوا ہے حورعین آپی۔۔۔؟"
یحییٰ، لالہ، زینب بابا اور چاچو کے اترتے ہی سوال کرنے لگے
"اب پولیس ہمیں آگے نہیں جانے دے گی کیا۔۔؟"
"دیر سے زیادہ ان کی تنخواہ زیادہ نہیں ہوتی یعنی ان کو کام کے حساب سے کم پے کیا جاتا ہے۔۔" چچی نے میرے سوال کا جواب دیا۔۔
"جاتا کہاں ہے اتنا ٹیکس ۔۔؟"
"کہاں جاتا ہے کیا مطلب۔۔۔ ان کی زندگیاں ویل سے زیادہ سیٹلڈ ہیں ان کے بچے باہر کی ایلیٹ تعلیم حاصل کرتے ہیں، سکیورٹی کے لیے پانچ پانچ ڈالے آگے پیچھے ہوتے ہیں۔۔ یہاں جاتا ہے سارا ٹیکس" مما نے اور چچی نے ڈیٹیل بتائی، ابھی ہم بات کر ہی رہے تھے کہ
"امی نے کباب پراٹھے بنا کر دیے تھے۔۔۔ رکھے ہیں۔۔؟" بابا سے کھڑکی کے باہر سے ہی پوچھا
"جی رکھے تو ہیں"
"لاؤ دو۔۔"
اور وہ کباب پراٹھے لے کر آگے چلے گئے۔۔ہماری باتیں چل رہی تھیں کہ کچھ دیر میں بابا اور چاچو واپس آگئے۔۔۔
نمبر پلیٹ تبدیل ہونے سے رہی اور واپسی کی ساری کشتیاں (فی الوقت) جلا آئے تھے ہم، سو دوسرا راستہ مجبوری کے تحت استعمال کرنا پڑا، تھوڑا خرچہ پانی بشمول دادی امی کے بنائے کباب پراٹھوں سے کام چلایا اور انہیں خدا حافظ کہا۔۔
ایک تسلی دی خود کو اسی بدانتظامی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ہم گھر سے نکلے ہیں۔
ہک ہا ہہہ!
"کتنے گندے پولیس انکل تھے، پراٹھے بھی لے لیے اور جزاک اللہ بھی نہیں بولا۔۔" زینب نے بڑی معصومیت سے بولی۔۔
ایک بار پھر گاڑی کا انجن اسٹارٹ ہوا اور پہیے آگے کی جانب گھومنے لگے۔۔۔
کراچی سے حیدرآباد تک سفر طے ہوا اور پھر ہم نے حیدرآباد کے بجائے میران ہائی وے کا انتخاب کیا، یہ راستہ ہمارے لئے نیا تھا، سو مزہ آنے لگا۔۔
New places always excites us
میران ہائی و ےکی شروعات میں ہی یونی ورسٹی آف سندھ جامشورو ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں ہماری سندھ ٹیکسٹ بوڑڈ بکس کی تدوین ہوتی ہے۔۔
"وہ دیکھو لائٹ ہاؤس" چچی نے باہر دیکھتے ہوئے کہا
"کہاں ہے" میں پیچھے مڑنے لگی کہ کچھ ذہن میں آیا
"ایک منٹ لائٹ ہاؤس تو سمندر کنارے ہوتا ہے"
چچی اور مما ہنسے لگیں
"پھر تم پیچھے کیوں مڑیں۔۔؟" میں شدد سی رہ گئی
جسے لائٹ ہاؤس کہا گیا تھا وہ دراصل سیمنٹ فیکٹری کا ٹاور تھا۔۔
سفر کٹ رہا تھا وقت گزر رہا تھا۔۔ منزل ابھی دور تھی اور راستے ہموار تھے۔
"ایک گیم کھیلتے ہیں" لالہ نے تجویز پیش کی
"ایک ڈول بناتے ہیں، اس کی ایک چیز میں بناؤں گی پھر وریشہ آپی پھر حورعین آپی۔۔" گیم سمجھایا گیا۔۔
لالہ نے چہرا بنایا ۔۔ بغیر آنکھ ناک منہ والا چہرہ
"لالہ کی گڑیا کی آئیز نہیں ہیں ،گڑیا کیسے دیکھے گی" کہیں بہت پہلے یہ نظم سنی تھی، اس موقع پر ریلیٹ ایبل لگی۔۔
"لالہ کی گڑیا کی آئیز بنادو گڑیا ایسے دیکھے گی" وریشہ نے گڑیا کے چہرے کے نقش مکمل کئے اور ساتھ ہی گڑیا کی تصویر میں کچھ ڈیٹیلز شامل کیں۔۔
میں نے قمیص بنائی
لالہ نے بازو اور باقی ڈیٹیلز دیں۔۔
میں اس کے نیچے وقت جگہ دن اور تاریخ لکھ دی تاکہ لالہ کہ ڈائری میں ہمیشہ کے لیے یاد محفوظ ہوجائے۔۔
لالہ نے مکمل شدہ تصویر سب کو دکھائی۔۔
"لالہ یہ تو بھاوڑی لگ رہی ہے" عمر نے بڑے ہی کیوٹ ایکسپریشن کے ساتھ کہا
سب ہنسے لگے
"عمر یہ بھاوڑی کیا ہوتی ہے" میں نے انکشاف کیا۔۔
"یہ لالہ کی ڈول" ہنوز کیوٹ لہجہ
کافی دیر تک عمر کا یہ بھاوڑی کہنا ہمیں ہنساتا رہا۔۔
"لالہ کی بھاوڑی" گڑیا کا نام رکھ دیا گیا۔۔
پھر نام چیز جگہ بھی کھیلا گیا اور پھر ایک سلیپنگ سیشن ہوا۔۔۔ قیلولہ بھی ضروری ہوتا ہے اور سفر میں تو بے حد ضروری ہوتا ہے۔۔ وقفہ لینا، بریک لینا، آرام کرنا کرنا صرف اس سفر میں نہیں بلکہ ہر سفر میں ضروری ہوتا ہے، زندگی میں بھی کیونکہ زندگی ہی تو اصل سفر ہے۔۔
نیند سے کبھی کوئی بیدار ہوتا کبھی کوئی، پھر دیکھتا کے سب سو رہے ہیں تو وہ بھی آنکھیں موند لیتا۔ وقفے وقفے سے ہر کوئی ہی نیند پوری کر رہا تھا۔ دو بج کر سولہ منٹ پر میں بالکل فریش ہوچکی تھی، لالہ اور یحییٰ دونو جاگ رہے تھے اور ان کا کوئی پانچواں چھٹا پارٹی سیشن چل رہا تھا۔۔۔
سارے بچوں نے اپنے اپنے بیگز میں اپنی متاعِ سفر ساتھ رکھی تھیں جن میں چپس، ٹافیاں، چاکلیٹس اور بسکٹس کے ساتھ اللہ جانے کتنی چیزیں شامل تھی۔ پھر سب نے پورے سفر شیئرنگ سے کام لیا تو لاہور تک یہی چیزیں کافی رہیں بلکہ کہہ لیں لاہور پہنچے سے پہلے زبردستی ختم کیں گئیں تاکہ لاہور سے لاہور اسپیشلز خریدی جا سکیں۔۔
"تم لوگ کیوں نہیں سو رہے" میں نے سوال کیا
"ہم انجوائے کر رہے ہیں" اترا کر لالہ اور یحییٰ نے ایسے جواب دیا جیسے کہہ رہے ہوں کہ ہم لوگ سو کر سفر کا مزہ ضائع کررہے ہیں۔۔
"سونا بھی انجوائے منٹ کی ایک قسم ہوتی۔۔" میں نے کہا
"تم لوگ سو، ہم تو چیزیں کھاتے رہیں گے۔۔"
"ہاں اوکے کیونکہ کھانا بھی انجوائے منٹ کی ایک قسم ہوتی ہے" میں نے تبصرہ کیا۔۔ اور شیشے سے باہر دیکھنے لگی۔ دور دور تک کھلا میدان تھا، چند ایک پودے، یوں لگا کہ کراچی کے علاؤہ پورا سندھ ہی ویران پڑا ہے۔۔ نا جانے لوگ یہاں کیوں آباد نہیں ہوتے۔۔ خیر مجھے یہ ویران منظر بھی اچھا لگ رہا تھا۔۔ کئی باتیں ذہن میں آتیں، کچھ خیالات ڈائری میں نوٹ کرتی جاتی۔۔ خیر بچوں سے ابھی انجوائے منٹ کے موضوع پر معمولی سی گفتگو ہوئی تھی، سوچنے لگی کہ انجوائے منٹ اصل میں ہوتی کیا ہے۔
اگر آپ کتابیں پڑھتے ہیں تو یہ تین سوال بالیقین آپ کے لیے نئے نہیں ہوں گے۔۔
کچھ نیا شروع کرنے کے لیے بہترین وقت کون سا ہوتا ہے۔۔؟
سب سے اہم لوگ کون ہوتے ہیں جنہیں آپ کی اور جن کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔۔؟
سب سے اہم کام کیا ہوتا ہے۔۔؟
انجوائے منٹ کا تعلق کسی مخصوص چیز سے یا کسی خاص انسان سے یا کسی اہم جگہ سے نہیں ہوتا۔ یہ سب سے پہلے آپ کہ ذات سے منسلک ہوتا ہے اور پھر ان لوگوں سے جو آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ خود کیا چاہتے ہیں، آپ چاہیں تو ہر لمحہ یادگار، پرکیف اور خوشگوار بن جاتا ہے۔۔ لطف و مزے کے ساتھ ساتھ چیزیں سیکھنا بھی چلتا رہے اور تربیت ہوتی رہے تو ہر سفر بہترین ہوجاتا ہے۔۔
یہ تین سوال زندگی کا ایک بہت اہم سبق دیتے ہیں، "زندگی انجوائے کرنے" سے ہر گز یہ مراد نہیں ہے کہ شغل میلے میں وقت اڑا دیا جائے بلکہ یہ تو اس فلسفے کا نام ہے جو سکھاتا ہے کہ زندگی کو حقیقی معنوں میں کیسے جیا جائے، دیکھیں زندگی تو گزارنی ہی ہے ناں۔۔؟ تو پھر بہترین انداز میں کیوں نہیں۔۔؟
ان تین سوالوں کے جواب حاصل ہوں تو بہت سے کام آسان ہو جاتے ہیں۔۔
پہلے سوال کا جواب ہے کہ بہتریں وقت "ابھی" ہے، وہ لمحہ جس میں آپ کی سانس چل رہی ہے، دوسرے کا جواب یہ ہے کہ سب سے اہم لوگ وہ ہیں جو اس وقت آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے ارد گرد ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں آپ کی اور آپ کو جن کی ضرورت ہے۔ تیسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ سب سے اہم کام ان لوگوں کی خیر کا کام ہے، ان کی بہتری کا کام ہے۔۔
کیا ہی اچھا ہو کہ ہم ان جوابات پر حقیقت میں عمل کریں۔۔
سوچوں اور خیالات کے ہمراہ دوپہر کا سورج آہستہ آہستہ ڈھلان کی طرف جا رہا تھا۔۔ سندھ کے چھوٹے چھوٹے قصبے اور گوٹھ گزرتے گئے، جب تک ہم دادو کی سرحدوں میں داخل نہ ہوگئے۔۔میں نے پہلی پکچر پوسٹ نوری آباد پر کی، کیپشن میں لکھا "تیز ترک گامزن منزل ما دور نیست" (تیز چلو آگے بڑھو منزل اب دور نہیں)
دوسری پوسٹ دادو میں ڈالنے لگی اس کیپشن کے ساتھ کہ "ہنوز دلی دور است"
دماغ میں سرگوشی ہوئی، "عجیب بائے پولر انسان ہو تم" ابھی لکھا تھا منزلِ ما دور نیست اور اب دلی دور است۔۔ حد ہے۔۔
تو جناب ماجرا کچھ یوں ہے کہ کراچی سے نکلے تو لگا اب بس لاہور بہت قریب ہے، چند ساعتوں کا انتظار اور پھر محبتوں کے شہر میں خوش آمدید۔۔ لیکن یہ چند ساعتیں گھنٹوں میں بدلیں اور دن نے صبح سے شام میں انگڑائی لی اور ہم نے تب بھی خود کو سندھ میں ہی پایا تو لاہور کوسوں دور لگنے لگا۔۔۔
سفر ایسا ہی ہوتا ہے،شروعات میں مورال ہائی ، موٹیویٹڈ اور پرجوش پرجوش۔۔ یوں لگتا ہے کہ بس اب منزل کو پہنچ چکے ہیں
لیکن بیچ میں جب بوریت ہلکی سی دستک دیتی ہے اور سفر طویل سا معلوم ہوتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ منزل تک تو شاید رسائی ہی نہیں۔۔۔
گاڑی میں چھائی خاموشی میں خلل آیا ،جب چاچو نے دور پہاڑوں کی طرف اشارہ کیا، سب کی بند آنکھیں کھل گئیں اور ستی انرجی میں تبدیل ہوئی۔
"حورعین وہ دیکھو وہ گورکھ ہلز ہیں" اور حورعین سمیت سب کھڑکیوں کے پار، دور اونچے پہاڑوں کو سراہنے لگے۔۔
مجھے نہیں لگا تھا کہ گورکھ ہلز اتنے بلند ہیں۔۔
"یہ کون سے پہاڑ ہیں۔۔؟" زینب نے سوال کیا
"سندھ کے سب سے اونچے پہاڑ ہیں" میں نے بتایا
"یہاں برف باری بھی ہوتی ہے" بچوں معلومات میں اضافہ کیا۔۔
یہ ضلع دادو میں ہی واقع ہیں، کیرتھر پہاڑی سلسلے میں یہ ہل اسٹیشن 5688 کلو میٹر کی بلندی پر ہے، یہ دادو شہر سے تقریباً نوے کلو میٹر کی مسافت پر ہے، پہاڑ سیدھا ہے تو اس پر جیپ ہی لے کر جاتی ہے۔۔ گورکھ نام کا مطلب تو ویسے نہیں پتا البتہ اس کو لے کر کئی خیالات پائے جاتے ہیں، فارسی اور بلوچی میں اس سے ملتے جلتے ایک لفظ کے معنی 'بھیڑیے' کے ہیں، غالبا ًیہاں بھیڑیے پائے جاتے ہوں گے، حالانکہ میں نے آج تک ایسا نہیں سنا، سندھی اور سنسکرت میں اس سے ملتے جلتے الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ مشکل سے سر کی جانے والی یا جہاں تک رسائی مشکل ہو۔۔۔ یہ معنی پھر سمجھ آتے ہیں۔۔۔
یہ کیرتھر پہاڑیوں کا سلسلہ خاصا طویل ہے، آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم پہاڑوں کے مزید قریب ہوتے گئے اور ایک مقام پر یہ پہاڑ ہائی وے کے بالکل ساتھ تھے۔۔ یہ مٹی کے پہاڑ ہیں، ان پر درخت نہیں ہیں یا کہہ لیں آٹے میں نمک برابر ہیں، ہاں چھوٹے چھوٹے جھاڑیوں والے پودے دور تک پھیلے ہیں۔۔
پہاڑوں پر بنی ریل کی پٹری نے مجھے فیسینیٹ کیا، ایک سفر اس راستے سے ٹرین کا بھی ہونا چاہیے، میں نے سوچا، بہت دور تک یہ پٹری ہمارے ہمراہ چلتی رہی مگر کوئی ٹرین نہ گزری۔۔
"یہاں سے ہل سٹیشن والا پوائنٹ تقریباً تین گھنٹے دور ہے" چاچو نے معلومات میں اضافہ کیا۔۔
میں جب بھی کوئی پہاڑ سلسلہ دیکھتی ہوں تو میرے ذہن میں بچپن سے ایک ہی سوال آتا ہے، "اگر میں ان پہاڑوں پر چلتی جاؤں چلتی جاؤں چلتی جاؤں تو میں کہاں تک پہنچ جاؤں گی۔۔؟" ہے ناں مزے کا سوال۔۔۔؟
یہ راستے عبور کرکے ہم سہون سے گزرتے ہوئے دادو شہر پہنچے، یہاں سے یحییٰ نے پتھر اٹھایا، ہمارے بھائی صاحب کو ہر شہر کے اور ہر جگہ کے پتھر جمع کرنے کا بہت شوق ہے، یاد گار کے طور پر اور پتھروں سے کچھ دریافت کر لینے کے طور پر۔۔۔ نہ جانے کیوں اسے لگتا ہے کہ پتھروں میں اسے کوئی نہ کوئی معدنیات مل ہی جائے گی۔۔ خیر، دادو کی جھلک دیکھنے کے بعد ہم مورو پہنچے۔۔ مورو میں ہمارا گزر شہر کی اندرونی سڑکوں سے بھی ہوا۔
کراچی شہر شہر لگتا ہے، سہون، دادو، مورو یہ سب تو شہر برائے نام ہیں! زندگی یہاں مختلف ہے۔۔۔ اگر یہاں کے رہنے والے اس جگہ کو شہر کہتے ہیں تو بالیقین کراچی ان کے لیے حیرت کی زمین ہوگی۔ ان علاقوں کا منظر کھینچوں تو کراچی کے چھوٹے اور گنجان علاقے ذہن میں آتے ہیں، بے حد جڑے ہوئے ہر رنگ سے مزین گھر، چھوٹی اور نیچی دیواریں تنگ گلیاں، سڑک کنارے ڈھیر ساری دکانیں اور وہاں انسانوں کا جمِ غفیر، شام کی اڑتی گرد اور بہت سی بے ہنگم صدائیں۔۔ یہاں کے لوگ گاؤں کے لوگوں طرح معصوم ہیں کہ نہیں پتا ۔۔۔۔نہیں ہاں یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہاں زندگی مختلف ہے، سادہ اور تھوڑی مشکل، اتنی آسائشیں نہیں ہیں ناں، شاید یہ الفاظ ان شہروں کو سمجھانے کے لیے کافی ہیں۔۔
مورو کی سڑکوں پر چلنے والی بائیک چنگچیاں ذرا مختلف اور سجی سجی سی ہوتی ہیں، پیچھے والی کرسیوں کے سامنے پردے لگے ہوتے ہیں جو چنگچی کی رفتار کے مطابق ہوا میں لہرا رہے ہوتے ہیں۔۔ تنگ سڑکیں، کم آبادی جو ایک ہی جگہ منجمد ہے اور بے ترتیب سے علاقے۔۔ مورو کی سڑکوں سے گزر کر ہم دوبارہ ہائی وے پر آگئے۔۔
ابھی ہاوے پر کچھ ہی دیر گزری تھی، پولیس والے نے دوسری بار گاڑی روکی۔
آہ ایک اور بار نہیں۔۔
"سر آپ کی گاڑی کا چالان کٹے گا، میں چالان دے رہا ہوں بینک جا کر بھروائیں" وہ شیشے سے جھانکتا روانی سے کہہ رہا تھا۔
ڈیش بورڈ پر رکھا والٹ بابا اٹھانے لگے تو پولیس والا سمجھ گیا۔۔۔
"نہیں میں پیسے نہیں لیتا، چالان کٹے گا جا کر وہ بھروائیں۔ میں نمبر پلیٹ اتار کر اپنے پاس جمع کررہا ہوں" اس کی یہ بات سنی تو مجھے لگا غیرت مند ہے۔۔
"بھائی فیملی ساتھ ہے ہمیں لاہو
جاری ہے ۔۔۔۔



































