ہنوز دلی دور است

 حورعین اسماعیل

سکھر میں خوش آمدید، آج کی رات سکھر کے نام

سکھر کی اندرونی سڑکوں سے ہوتے ہوئے ہم ایک گلی میں داخل ہوئے اور گاڑی گیسٹ ہاؤس کے سامنے روک دی گئی۔

ہم نے آئیڈیل گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا  صاف ستھرا اچھا سا بنا تھا۔  کمرے زیادہ بڑے نہیں لیکن درمیانے سائز کے مگر اچھے تھے اور تمام سہولیات مہیا کی گئی تھیں ،ایک آدھ چیز کی کمی بیشی کے علاوہ تولیہ  نہیں دیا گیا تھا ،سو ہمیں اپنانکالنا پڑا۔ سفر میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ آپ اپنی ضرورت کی ہر پورٹ ایبل چیز اپنے ساتھ رکھیں۔ پرسنل ہائیجین کا سارا سامان، اوڑھنے کے لیے چادر اور دوائیں آپ کے بیگ میں ہونی چاہئیں، ایک ڈائری بھی رکھ لیں اہم مقامات اور لمحات یاد رکھنے میں یہ مدد کرتی ہے۔

بھوک لگی تھی سو سب کے فریش ہونے کے بعد کھانا منگوایا ماش اور چنے کی دال، اب لگا کہ سفر مکمل ہوگیا ہے۔ ناجانے کیوں ہر سفر میں ماش اور چنے کی دال کی بے انتہا سی کریونگ ہوتی ہے کہہ لیں یہ رواج سا ہے سفر اور دال! بیسٹ کوموبو ایور۔

کھانے کے بعد ہم باتوں میں مصروف ہوئے تو یحییٰ، لالہ، زینب مستقل ٹی وی کے چینلز بدل رہے تھے گویا بل ادا کرنے کا پورا پورا حق لے رہے ہوں۔

پھر ہمارا پسندیدہ لمحہ آیا، چائے منگوائی کیونکہ یہ تو لازمی جزو ہے ناں ، چائے اچھی تھی ،برابر چینی اور کڑک پتی۔

ارادہ یہ کیا کہ صبح پانچ بجے اٹھیں گے اور چھ بجے لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ مجھے یقین تھا "ایسا نہیں ہوگا۔

رات کو بچوں کے ہاتھوں پر مہندی لگائی، پھول کلیاں نہیں گھر والوں کے فون نمبرز لکھے۔ پری کوشنز یو نو! ویسے بچوں کو سب ہی وقتاً فوقتاً ساری باتیں، اجتماع کی صورتحال اور جانے کا مقصد سمجھا چکے تھے۔ یہ بات بھی بتائی تھی کہ وہاں بالکل نہیں گھبرانا، خدانخواستہ گم ہوجاؤ تو وہاں والنٹیئرز ہوں گے ،ان سے کال کروا لینا۔ ڈرنا مت، اپنی جگہ یاد رکھنا وغیرہ وغیرہ ۔

"کیا وہاں کھڑے رہنا ہوگا" لالہ نے سوال کیا۔

"ہاں تو اور کیا" اتنا تنگ تو کرسکتے ہیں تو میں نے زرا سا چھیڑا۔

"اور دونوں ہاتھ مستقل اٹھا کر رکھنے ہوں گے" وریشہ نے لقمہ دیا۔

"ہاں ایک ہاتھ میں جھنڈا اور ایک ہاتھ میں موبائل کی ٹارچ" چچی نے ساتھ دیا۔

"سچ میں؟" وہ زرا پریشان ہوئی۔

"ہاں ناں جیسے شاہراہ  فیصل پر ہوتا ہے ناں ویسے ہی بالکل" میں نے کہا۔

"لالہ اگر تھک جاؤ نا تو کہیں بھی شاپر بچھا کر وہیں بیٹھ جانا اوکے؟"

"بھئی سچ سچ بتاؤ ناں۔" وہ واقعی تنگ ہوگئی تھی۔

"تو جھوٹ بولیں گے کیا ہم؟"

"بابا دیکھیں یہ لوگ تنگ کر رہے ہیں" الجھتے ہوئے چاچو سے شکایت کرنے لگی۔

تو ہم نے مذاق کرنا چھوڑ دیا۔ ہنسی مذاق ایک طرف صحیح معلومات دینا ایک طرف۔ چیزوں کو ایسے ہی لے کر چلنا چاہیے، سکھانے کا مطلب بالکل سنجیدہ ہونا تو نہیں ہوتا ہنسی مذاق ہونا بھی ضروری ہے۔ کسی بھی سفر کو بالکل سنجیدہ نہیں بنانا چاہیے، ہر چیز شامل کریں ،متوازن رکھ کر، کھیل کود ہنسی مذاق طنز و مزاح اور وقتاً فوقتاً ہوتی تربیت۔

"اجتماع میں آپ سب سیکھنے جا رہے ہیں، آپ تھک بھی جائیں گے پریشانی بھی ہوگی، آپ کو صبر کرنا ہے ،وہاں ضد نہیں کرنی، تنگ نہیں ہونا۔" بچوں کو یہ بات بار بار سمجھائی گئی تھی۔ گھر سے بھی ذہنی طور پر تیار کرکے سفر کے لیے تیار کیا تھا۔

اجتماع کا پہلا سفر فزیکل نہیں بلکہ میٹافزیکل ہے، یعنی آپ نے خود کو ذہنی طور پر آگے بڑھانا ہے اور یہ سوچ قائم کرنی ہے کہ آپ نے اپنا پچھلا ورژن چھوڑ کر نئی منزل یعنی اپنے کردار نو کی طرف ہجرت  کرنی ہے۔ زندگی میں یہ افکار و خیالات کی ہجرت بھی بہت ضروری ہےاور ہجرت کا سفر ہی تو شرطِ حیات ہے۔!

پچھلے زمانوں میں لوگوں نے سفر  کے لیے  گھوڑوں کو اپنا ہمسفر بنایا ہے، جنگوں میں ان کو اپنا رفیق بنایا ہے، مگر جانتے ہیں کیا؟ یہ گھوڑے یونہی ان طویل سفر اور مشکل جنگوں کے لیے تیار نہیں ہو جاتے، یہ یونہی پھٹکار کر صبح صبح نہیں دوڑتے، اللّہ تعالیٰ نے قرآن میں ان کی قسم یونہی نہیں لی، یہ وہ جانور ہے جس کی تربیت کی جاتی ہے جس کو بالخصوص تیار کیا جاتا ہے ،سفر و جنگ کی مشقت پر قناعت کرلینے کے لیے۔

ان کو بھوک پیاس سے گزارا جاتا تھا، مستقل دوڑایا جاتا تھا، آوازوں کی شناخت کروا کر انہیں مالک اور دشمن سے شناسائی کروائی جاتی تھیاور ایک طویل ٹرینگ کے بعد وہ طاقت کی معراج تک پہنچ جاتے ہیں جو انہیں مزاحمت عطا کرتی ہے۔یہ اجتماع بھی ایسا ہی ایک ٹرینگ سیشن ہے، جہاں مشقتیں اٹھاناپڑیں گی، جہاں بالیقین کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا کرنے پڑے گا، چیزیں آپ کی توقعات پر پوری نہیں اتریں گی،ہاں مگر یہ آپ کی تراش خراش کچھ یوں ضرور کردے گا آپ بھی گھوڑوں کی مانند سفر و جنگ کے لیے ہر دم تیار رہیں گے۔

تو بس پھر۔۔۔

تند ی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب

رات بارہ بجے تک میں سو چکی تھی۔ صبح آنکھ کھلی بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ مما نے آنکھ زبردستی کھلوائی تو سات بج کے چودہ منٹ ہورہے تھے۔

پھر کیا جلدی جلدی تیاری کی، ناشتہ کیا۔ چائے ایک بار پھر بہت اچھی تھی یا شاید سفر میں زیادہ اچھی لگ رہی تھی۔ سر میں درد بھی تھا ، سو ایک کے بجائے دو کپ چائے انجوائے کی۔

"آپی یہاں فریج نہیں ہے۔" عمر ہاتھ میں پگھلی ہوئی چاکلیٹ لئے پوچھ رہا تھا۔

"نہیں غریب ہیں ناں۔" میں موبائل استعمال کررہی تھی سو یونہی جواب دے دیا۔

"آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں کیا؟"

"نہیں پیسے تو ہیں۔"

"غریبوں کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔" چاکلیٹ مٹھی میں دبائے بڑے مزے سے جواب دے دیا تھا۔

ایسی کیسی باتیں کرتے ہیں بچے، میسمرائیزنگ

ساڑھے آٹھ بجے ہم گاڑی میں دوبارہ بیٹھ چکے تھے ،سکھر پیارا ہے میں نے اقرار کیا۔ دریائے سندھ سے گزرے اور سکھر کی سڑکیں دیکھیں۔

"سکھر کتنا پیارا ہے ،یہاں کے روڈ دیکھیں۔" یحییٰ کہنے لگا

"بھئی دیکھو جیسے کراچی میں صدر، کلفٹن، ڈیفنس اچھے ہیں ناں، وہاں کے روڈ اچھے ہیں ،ویسے ہی یہ ایریا ہے سکھر کا۔" میں نے بتایا۔

"سب شہروں میں ایسا ہوتا ہے مطلب؟"

"ہاں تقریباً، ڈاؤن ٹاؤن سب شہروں کے اچھے ہوتے ہیں۔" بات کی وضاحت کی میں نے

"یہ سکھر کا طارق روڈ ہے۔" سڑک کی دوسری جانب شروع ہونے والے بازار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بابا نے بتایا۔ تنگ سی سڑک جو آگے جا کر دو حصوں میں تقسیم ہورہی تھی، قطار در قطار بند دکانیں۔

ویسے اس کو دکھنے میں طارق روڈ سے مماثلت دینا غلط ہوگا، ہاں نوعیت کے لحاظ  سے شاید طارق روڈ ہو۔سکھر، سندھ پنجاب، گاؤں دیہات کا مجموعہ سا لگتا ہے، یعنی ایک ہی جگہ میں ہر چیز کی وائبز آرہی تھیں۔سکھر سے روہڑی جاتے ہوئے گوگل میپ نے ہمیں ایک بار مینیپولیٹ کرنے کی کوشش کی مگر اس بار ہم اس کی باتوں میں آنے والے نہ تھے۔ ہم نے وہاں کے لوگوں سے مدد لی اور نو بجے ہم روہڑی ٹول پلازہ پر تھے۔ گاڑی پر ایم ٹیگ لگوایا اور ملتان موٹر وے پر سوار ہوئے۔

دریائے سندھ گزرتا دکھائی دینا لگا۔

"کیا یہ تلج ریور ہے؟" لالہ نے سوال کیا

"نہیں بھئی یہ تمہارا سوتلیج ریور نہیں ہے یہ انڈس ریور ہے۔دریائے سندھ کہتے ہیں اسے یہ پاکستان کا سب سے بڑا دریا ہے۔"

"لالہ؟ سوتلج   ؟"

"سوتلیج   " لالہ کے سوتلیج کہنے پر سب کو ہنسی آئی۔

"راوی، چناب، ستلج، بیاز اور جہلم، یہ پانچوں دریا پنجاب میں ہیں پنجاب یعنی پانچ دریاؤں والا صوبہ۔" لالہ کی بڑی مما یعنی ہماری مما معاشرتی علوم کی جماعت شروع کر چکی تھیں۔ ویسے بھی اپنے ملک کی جیوگرافی پتا ہونی چاہیے۔

"ہاں سارے دریا دریائے سندھ میں پھر جمع ہو جاتے ہیں اور پھر سمندر میں گر جاتے ہیں"

"یحییٰ اس کا پانی کہاں سے آرہا ہے؟" چاچو نے دریا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یحییٰ سے پوچھا

"پنجاب سے!؟"

"دریائے سوات، گلگت اور بالاکوٹ کا دریائے کنہار۔ یہاں سے آتا ہے اس کا پانی اور پھر کراچی میں کیٹی بندر سے سمندر میں داخل ہوجاتا ہے" چاچو نے پوری تفصیل بتائی۔

گزشتہ دن کی طرح ترانے گاڑی میں چل رہے تھے، باتیں بھی زور و شور سے ہورہی تھیں، ایک نئے دن کا خوبصورت سا آغاز۔ دھند ابھی بھی تھی گاڑی کے شیشے کھلے تھے سو ہلکی ہلکی ٹھنڈک محسوس ہورہی تھی، اچھی لگنے والی ٹھنڈک جس میں چادر سے گرماہٹ لینے کا دل چاہے ہم نے چادر نکال لی۔

کجھور کے درخت ہمارے ساتھ چلتے رہے، ان کے درمیان بادلوں کی طرح دکھنے والی دھند بہت خوبصورت لگ رہی تھی، پھر کیلوں کی فصل شروع ہوئی اور کافی دیر تک منظر کا حصہ رہی، پھر گندم کی باری آئی۔ موٹر وے ایک سا ہوتا ہے، کھیت فصلیں پہاڑ اور بیابان ہی اس کے منظر کا حصہ ہوتے ہیں۔

 لالہ کھڑکی کے ساتھ ہی بیٹھی تھی، چچی سے موبائل کے کر کھیتوں کی ایک تصویر اس نے موبائل کیمرے میں نظر بند کی۔ پھر ٹیکسٹ ایڈیٹ کیا "کھیتوں اور کھلیانوں سے انقلاب آئے گا" کریئیٹیو آئیڈیا تھا۔ کوئی شک نہیں گھر کے بچے ماشاءاللہ ماشاءاللہ سارے کریئیٹو جینئس ہیں، آخر بڑی آپی کون ہیں ان کی؟

دس اڑتالیس ہو رہے تھے جب ہم سندھ سے پنجاب میں داخل ہورئے۔ کشمور سندھ کا آخری شہر ہے اور صادق آباد جنوبی پنجاب کا پہلا شہر۔ پنجاب کی سرحدوں میں سفر شروع۔ بہاولپور اور ملتان سے گزر ہوا، مکئی کے کھیت، سرسوں بھی کہیں کہیں تھا، سرسوں کا کھیت بہت پیارا لگتا ہے، اس پر لگے پیلے پھول سورج کی روشنی میں حسین لگ رہے ہوتے ہیں۔ یہاں گندم کی فصل زیادہ تھی، کہیں درختوں کے بھی جھنڈ تھے مگر میں غور کرنے کے باوجود نہ سمجھ سکی کہ کس چیز کے درخت ہیں۔ نظریں کمزور ہیں ہمارا کیا قصور، ہاں وہ الگ بات ہے چشمہ نہ لگانے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

راستے میں گاؤں مجھے بہت پسند ہیں، دور دور کھلے صحن والے گھر، کچی سڑکیں، سایہ دار درخت اور حد نگاہ پھیلی فصلیں، بجلی کی تاروں سے پاک۔ پرندے اور چوپائے۔ زندگی سادہ اور منفرد ہوتی ہے، یہاں، ہاں تھوڑی مشکل ضرور ہوتی ہے مگر سادگی والی برکتیں یہیں پائی جاتیں ہیں ہر چیز خالص ہوتی ہے۔

"موٹر وے پر تو میں گاڑی چلا سکتی ہوں" میں نے سوچا

بریک لگانی نہیں، اکسلیٹر پر پیر تو رکھنا ہے ہاں، اسٹیرنگ سنبھلنا ہے اور بس یہ تھوڑا سا ٹرکی ہے لیکن ہو جائے گا ،سیدھی تو سڑک ہے ویسے بھی۔ اس سوچ کے ساتھ مجھے گاڑی 'اڑانے' کا اپنا پہلا اور آخری تجربہ یاد ہے۔ وہ تو بس مس ہیپ تھا، موٹر وے پر ایک اور ٹرائے تو کرنا چاہیے۔

ساڑھے بارہ بجے گل لالہ کا سوتلیج راستے میں دکھائی دیا۔

لالہ بھی ساتھ ساتھ اپنی ڈائری میں سارے علاقوں کے نام اور اہم مقامات لکھ رہی تھی۔ یحییٰ ہر جگہ کا پتھر جمع کر رہا تھا۔ جمعہ کا وقت ہو گیا تھا، نماز کے لیے وقفہ لینا تھا سو موٹر وے کے اسٹاپ پر رکے۔ ضلع ملتان کا یہ علاقے موزہ فیروز پورہ کہلاتا ہے۔ دور سے دکھنے پر یہ اسٹاپس فیول اسٹیشن لگتے ہیں، یہ فیول اسٹیشنز صرف گاڑیوں کو فیولڈ اپ نہیں کرتے بلکہ یہ آپ کو بھی تروتازہ کرتے ہیں۔ مسجد، ریسٹ رومز، کیفیز اور مارٹس ساتھ ہرے بھرے باغ اور چھوٹا سا پارک ان کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔ ہم وہاں اترے ہی تھے کہ چند خواتین آئیں سلام کرنے لگیں۔

"آپ لوگ بھی اجتماع میں جا رہے ہیں؟" انہوں نے دریافت کیا، گاڑی پر اسٹکر لگا تھا تو غالباً وہ پہچان گئیں تھیں۔

"جی" مما نے مصافحہ کرتے ہوئے جواب دیا۔

انہوں نے باری باری سب سے ہاتھ ملایا۔

"ہم بہاولپور سے ہیں۔ آپ لوگ؟"

"کراچی سے آئے ہیں ہم لوگ۔"

جماعت سے جڑا ہر شخص آپ کو اپنا سا لگتا ہے، یہ اخوت، بھائی چارہ محسوس کرنے والے ہی محسوس کرتے ہیں۔

خیر نماز سے فراغت کے بعد کچھ تصویریں لیں، بچوں نے کہا کہ آئیں ریس لگاتے ہیں۔ تو سوچا کیوں نہیں۔

"میں عبائے میں ہوں تھوڑا مشکل ہوگا سٹل" میں نے کہا

تین دو ایک۔

بچوں سے آگے نکل گئی تو مجھے خود پر رشک ہوا، کافی عرصہ ہوگیا ہے بھاگنے دوڑنے والے کھیل نہیں کھیلے ہاں مگر سپیڈ پر اتنا خاص فرق نہیں پڑا تو خوشی ہوئی۔ سفر کی منفرد بات ہی یہ ہے، یہ آپ کو معمول سے ہٹ کر جینے کا موقع دیتا ہے۔ آپ وہ کام کرتے ہیں جو کرنے کا سوچنا بھی آپ کو روزمرہ کی زندگی میں مشکل لگتا ہے۔ یہ آپ کو آپ کے کمفرٹ زون سے نکالتا ہے، آپ کو ابھارتا ہے کہ اپنے اندر کا بچہ باہر نکالیں اور وہ سب کریں جو اس بچے کا دل چاہتا ہے۔

It motivates to unleash your inner self! Travel requires you to be YOU!

واپس گاڑی کی طرف آئے تو دیکھا کہ چاچو اور بابا کسی سے بات کر رہے ہیں۔

"یہ کون تھے بابا؟" لالہ نے پوچھا

"یہ ہمارے جماعتی بھائی تھے" چاچو نے مختصر مگر جامع جواب دیا۔

بعد میں بتایا کہ وہ انہی خاتون کے بھتیجے تھے جو ہم سے ملنے آئی تھیں۔

آگے کا سفر بھی خوشگوار رہا، بیٹھے بیٹھے سب تھک چکے تھے مگر یہ تو سفر کا تقاضا ہے ناں اور تھکاوٹ کا تعلق صرف اس سفر سے تھوڑی ہے، زندگی جس سفر کا نام ہے اس میں بھی ہم تھک جاتے ہیں۔ جیسے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہماری ہمتیں پست ہونے لگتی ہیں، ویسے ہی ایک ہی روٹین سے ہم اکتا جاتے ہی۔ جیسے سفر میں رکنے کی حاجت ہوتی ہے ویسے ہی کبھی زندگی میں بریک لے لینا چاہیے، زندگی سے بریک لینے کی ایک قسم ٹریول کرنا بھی ہوتی ہے۔

اور یہ ایسے ہے کہ

ایک سفر پاز کر کے دوسرا پلے کردینا۔

سفر تو شرطِ حیات ہے

اللہ نے انسان کو مسافر کی طرح دنیا میں بھیجا ہے، مسافر جو حالات سفر میں جیتا ہے جس کی منزل دور بھی ہے اور قریب بھی، طویل بھی ہے قلیل بھی، دشوار بھی ہے اور ہموار بھی۔ سفر شرطِ زندگی ہے اور یہ ایسے ہی ہے!

اب سڑک کے اطراف میں ملتان کے آم کے باغات تھے۔ خاموشی تھی گاڑی میں تو ترانے کی آواز اب دل تک رسائی حاصل کر چکی تھی۔

"مجھے ہے حکم اذان لا الہ الااللہ

میرے دشمنوں میرے قاتلوں

میری جرتوں کی کی صدا سنو

میں رکا نہیں میں جھکا نہیں

جو ڈٹے ہوئے ہیں محاظ پر

مجھے ان صفوں میں تلاش کر"

میری گود میں یحییٰ سر رکھے سو رہا تھا اور کندھے پر زینب، پورا سفر ہی ایسے گزر رہا تھا، کبھی کسی کا سر کود میں کبھی کسی سر کندھے پر، گھر والے جن کے ساتھ بیٹھ کر تسلی سے بات کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا ،ان سے سفر کے دوران الگ سی قربت تھی، سب ویسے جتنا دور ہوتے ہیں ،وہ سفر کے دوران سمٹ کر ایک جگہ ایک پنجرے میں قید طائر بنے بیٹھے ہوتے ہیں۔

فیروز پورہ کے بعد ہم نے راستے میں کوئی بریک نہیں لیا، اب اتنے بھی بریکس نہیں لیتے۔ انسسٹینسی، مستقل مزاجی بھی ضروری ہوتی ہے۔

لاہور اب بھی دور تھا۔پھپھو کی بیٹیوں پر انتظار تمام ہوچکا تھا۔

"کب پہنچیں گے"

"کتنی دیر رہ گئی ہے؟"

بار بار میسجز موصول ہورہے تھے۔

وقت نے چار بجائے اور رفتہ رفتہ پانچ۔

باری باری سب کے فونز پر لاہور سے کالز موصول ہونے لگیں

لاہور ایک گھنٹے کی دوری پر رہ گیا۔ ہر ایک کا پیمانہِ صبر لبریز تھا۔ یہاں سے ہم گاڑی میں مستقل اپنی پوزیشن بدلنے لگے کیونکہ اب بس ٹانگیں ہمت جواب دے چکی تھیں۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے