ماڈرن

‎رخسانہ شکیل

"صبا تمہاری میکسی تیار ہے؟"

ابھی کہاں کچھ کام باقی ہےاورتمہارا انگرکھا؟"

"ہاں بس تیار ہی سمجھو"

‎ساری لڑکیاں ادھرسے ادھر آتی جاتی نظرآرہی تھیں۔عجب افرا تفری کا عالم تھا۔ کچھ لڑکیاں ہال کی سجاوٹ میں مصروف تھیں۔ کچھ اپنے لباس ،باقی تیاری کے لیےبھاگ دوڑ کرتی نظر آرہی تھیں ۔‎آخرکالج میں فینسی ڈریس کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ یہ کوئی چھوٹی بات تو نہ تھی۔ ‎مس ریحانہ جو اس سارے پروگرام کی روح رواں تھیں سب سے زیادہ مصروف تھیں ۔ کبھی کوئی لڑکی اپنا مسئلہ لےکرآتی اورکبھی کوئی ‎اس وقت وہ سرپکڑ کربیٹھی ہوئی تھیں ،اس کی وجہ کوئی انتظامی مشکلات نہ تھیں بلکہ ایک عجیب وغریب فرمائش تھی۔

‎آخرانہوں نےپرنسپل صاحبہ کےپاس جانےکافیصلہ کیا۔ وہ اس وقت پرنسپل صاحبہ کےآفس میں موجود تھیں ، ان کی بات سن کرپرنسپل حیرت سےکبھی ان کواورکبھی عروبہ کو دیکھ رہی تھیں جس کی یہ فرمائش تھی۔

‎ایسا کیسےہو سکتا ہے انہوں نے کہ ‎کیوں نہیں ہوسکتا ؟میم یہ بھی تو ایک لباس ہی ہےفینسی ڈریس میں اس کا شامل ہونا کیا بڑی بات ہے۔ عروبہ نے کہا ‎میم میں اس لباس کے ساتھ ہی شرکت کرنا چاہتی ہوں۔

‎پرنسپل تذبذب کا شکارتھیں،ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ عروبہ کی بات کا کیا جواب دیں۔‎ اچانک مس ریحانہ کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی انہوں نےکہا میم آپ عروبہ کو اجازت دے دیں ، ان کے پر زوراصرار پر انہوں نے عروبہ کو اجازت دے دی عروبہ خوشی خوشی باہر چلی گئی۔

‎اس کے باہرجانے کے بعدپرنسپل نے مس ریحانہ سےکہا کہ ایسا بھی کبھی ہواہے۔ ‎میم یہی سوچ کر تو مجھے یہ خیال آیا کہ ایسا جو کبھی نہیں ہوا۔  وہ اب ہمارے کالج میں ہوگا اوراس سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر ہمارے کالج کی دھوم مچ جائے گی ۔ اسی وجہ سےمیں نے آپ کو عروبہ کو اجازت دینے کے لیے کہا مس ریحانہ نے کہا ،‎پرنسپل ان کے اس جواب سے کچھ خاص مطمئن نہ تھیں۔ ‎ٹھیک ہےنتائج کی ذمہ دارآپ خود ہوں گی ۔ بیگم اکرام جوہماری تقریب کی مہمان خصوصی ہیں۔  وہ اگرناراض ہوئیں تواس کی وضاحت آپ دیں گی۔ ‎(دراصل سوشل میڈیا پر دھوم مچ جانے والی بات نے پرنسپل میم کو اس فیصلے لئے آمادہ کیا تھا)

‎آخر وہ دن آگیا جس کاسب لڑکیاں بےچینی سے انتظارکرہی تھیں ۔ سب لڑکیاں اپنےاپنےلباس سنبھالےتیاری میں مگن تھیں مگرعروبہ کو کوئی فکرنہ تھی وہ بس مزے سے اپنی باری کا انتظارکررہی تھی۔ ‎آخراس باری کی آگئی ، احتیاطاً اسےسب سے آخر میں بلایا گیا۔‎وہ اسٹیج کی جانب بڑی خود اعتمادی اور وقارسے پہنچی اس کی آمد پر بجنےوالی تالیاں اسے دیکھ کاراچانک بند ہو گئیں۔

‎پرنسپل میم نےغصہ سےمس ریحانہ کو دیکھا،‎اچانک عروبہ نے پروگرام کی میزبان لڑکی سےمائیک لے کرپرنسپل سےکچھ کہنے کی اجازت چاہی۔ انہیں وقت کی نزاکت کودیکھتے ہوئے اسے اجازت دینی پڑی ‎(عروبہ نےمائیک پر اپنی گرفت مضبوط کی )

‎معززمہمان گرامی،پرنسپل میم اورمیری پیاری ساتھیو۔

‎آج جس لباس کو دیکھ کرآپ سب حیران ہیں ،یہ آج کا سب سے ماڈرن لباس ہے۔یہ تو ہمارا فخرو امتیاز ہے۔ ہمارے معاشرے کو پاکیزگی عطا کرنےکا ذریعہ ہے۔ یہ ہماری ترقی میں رکاوٹ نہیں بلکہ ہماری ترقی کی علامت ہے ۔ آج اکیسویں صدی میں بھی دنیا اسلام سے بہت پیچھےہے، مغرب نےعورت کو جو کچھ دیا عورت کی حیثیت سے نہیں بلکہ مرد بنا کردیا ، اس سے اس کا یہ لباس جو اسے محفوظ اور مستحکم کرتا ہے چھین لیا ان کی نگاہ میں عورت اب بھی ایسی ہی ذلیل ہے جیسے پرانے دور جاہلیت میں تھی۔  دور جاہلیت میں خواتین ایسے ہی سج دھن کر باہر نکلا کرتی تھیں جیسی آج ہماری خواتین نکلتی ہیں۔

‎مغرب میں ایک اصلی اور حقیقی عورت کے لیے اب بھی کوئی عزت نہیں ، عزت اگرہےتواس مرد مونث یا زن مذکر کے لیےجو جسمانی لحاظ سےتو عورت ہو مگر دماغی اور ذہنی حیثیت سےمرد ہو۔  تمدن اور معاشرت میں  لحاظ سے مرد ہی کام کرے۔ ‎ہمارا رب تو کہتا ہے”‎اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچاکر رکھیں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اوراپنا بناؤ سنگھار نہ دکھائیں بجزاس کےجو خود ظاہر ہوجائے اور اپنے سینوں پراپنی اوڑھنیوں کےآنچل ڈالے رہیں”( سورہ النور)

ایک موٹیویشنل اسپیکر کا کہنا ہے کہ ‎باحیا لباس ایک ایسا صدف ہےجو پاکیزہ عورت کو ایک موتی کی طرح

‎چھپا کراس کی قدروقیمت میں اضافہ کر دیتا ہے۔ ‎ایک عورت یہ جانتی ہے کہ حقیقی حسن بےحیائی اور بے حجابی میں

‎نہیں تقویٰ اور پرہیز گاری میں ہے ۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےکہ عورت کو اپنے حسن وجمال کے اظہار کا موقع ملنا چاہیے۔ کہیں فن کےنام پر کہیں آرٹ کے نام پر اورکہیں ترقی کے نام پریہ عورت کا حق ہے،اظہارحسن جمال عورت کا حق ہےمگر صرف اپنے شوہر کےلیے اس کے علاوہ جومطالبات ہیں۔  وہ شیطان کےمطیع خواہشات نفس ہیں اللہ کا فرمان ہے، شیطان کے راستے پر نہ چلو یہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ ‎آج پڑھی لکھی باحیا عورت نے یہ ثابت کر دیا ہےکہ وہ ہر میدان میں کامیاب ہے۔

‎آئیے ہم غافل لوگوں کے لیےنمونہ بنیں ایک باحیا اورباحجاب زندگی بسرکریں اپنی نسوانیت اورحسن کی حفاظت اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کےمطابق کریں تاکہ روز آخرت ہمارا رب ہم سے راضی ہو۔

‎عروبہ نےاپنی بات ختم کی ایسا لگ رہا تھاپورے ہال کو سانپ سونگھ گیا، سب  سے پہلے بیگم اکرام نے تالی بجاکر اس کے موقف کی تائید کی ،ان کو دیکھ کر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے