
ڈاکٹر راحت نوید
رحمت کی برسات ہیں
محبت کی سوغات ہیں
میں ذراعاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے منفرد پہلو پر توجہ دلارہی ہوں۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے ہم سب ہی بہت کچھ جانتے ہیں کے وہ ایک کامل نمونہ ہیں اورہراچھائی بدرجہ اتم ان میں موجود ہے اور ہمارا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتا جب تک کہ ہم ان پرایمان نہ لے آئیں ۔
گھرہویاکوئی محفل،میڈیا ہویاکوئی بھی میدان۔۔ پیارےپیغمبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سیر حاصل ذکرہمیں فوری مل جاتا ہے اورہمیں اس دورکی طرح ایک ایک حدیث کوسمجھنے کے لئے میلوں پیدل یاجانوروں پرسفربھی نہیں کرنا پڑتا۔۔۔ہمیں عالم دین کی تلاش میں بھی پریشان نہیں ہونا پڑتا۔۔
ایک کلک پرحوالہ جات کے ساتھ تمام تفاصیل دستیاب ہو جاتی ہیں۔۔۔آج ہم یہ ساری معلومات اپنے اسائنمینٹس مکمل کرنے کے لئے۔۔۔عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر تقریر کرنے کے لئے۔۔۔۔یااپنے طالب علموں کولیکچر دینے کے لئےحاصل کرتےہیں۔ ہم ایوارڈز،شیلڈز اورپوزیشنزحاصل کرکےدنیا میں خوب نام روشن کرتے ہیں۔۔آج ہم دین کو بھی کیش کرتے ہیں ۔نعتیں اورمیلاد نوٹوں کی برسات تلے،ثواب کا ثواب اور کمائی کی کمائی ۔۔
پہاڑیاں سجائی جاتی ہیں
گلیاں سجائی جاتی ہیں
حلوے پکائے جاتے ہیں
محافل سجائی جاتی ہیں
خوشبوئیں مہکائی جاتی ہیں
نوٹوں کی برسات کی جاتی ہے
اور رونقیں دیدنی ہوتی ہیں۔۔۔
عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔جوق در جوق۔۔۔ڈیک۔۔دف۔۔ موبائل مووی کےساتھ آراستہ نظر آتے ہیں۔۔۔
ولادت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشی ان کے چہروں کو گل وگلزار بنا دیتی ہے۔
میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کانام۔۔ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدائیں کانوں میں گونجتی ہیں ۔۔۔۔
بہت سھانا منظر۔۔۔۔ اجلے کپڑے۔۔معطر ہوائیں۔۔۔اتنے میں امام صاحب عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فلاح کی طرف بلاتے ہیں۔۔
اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔اللہ اکبر
حی علی الفلاح۔۔۔۔۔
تو۔۔۔۔۔۔۔عاشقان رسول تو عشق نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عشق میں ڈوبے ہوتے ہیں وہ بھلا اس عشق سے بڑھ کر کسے جانیں۔۔۔۔۔۔؟؟؟اور یہی سوچنے کا مقام ہے۔۔۔یہی ہمارے عشق کے معیار کا امتحان ہے،یہی ہمارے ایمان کے کھرے اور کھوٹے ہونے کی پہچان ہے۔ یہی ترازوہے جانچ کا یہی منافقت کو پرکھنے کی کسوٹی ہے۔



































