
احمد شفیق
آج کا دن ادب اورتحریرکی دنیا میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنےمیں کامیاب ہوا،کیونکہ رنگِ نو جیسےمنفرد اور ادبی پلیٹ فارم نےاپنے پانچ
سالہ کامیاب سفر کو مکمل کرلیا ہے۔ ماشاء اللہ۔ یہ پلیٹ فارم زین صدیقی کی ٹیم اوران کے گھرانےکےخلوص کےساتھ محنت کا نتیجہ ہے،جس نے نہ صرف لکھنے والوں کے لیے ایک پُرخلوص اورتخلیقی جگہ فراہم کی بلکہ لکھاریوں کی صلاحیتوں کونکھارنے اورمعاشرے کی فکری ترقی میں بھی ایک نمایاں کردار ادا کیا۔
رنگِ نو کامشن کبھی بھی عام نہیں رہا،اس کا مقصد ہمیشہ سےعلم وادب کےافق کو وسیع کرنا اوران نوجوان لکھاریوں کی آوازکو دنیا تک پہنچانا تھاجوشاید کہیں کھوجاتی۔ زین صدیقی اور ان کی ٹیم نے قلم کی طاقت کومعاشرتی اصلاح اور ذہنی بالیدگی کے لیےاستعمال کیااورآج یہ پلیٹ فارم ہرلکھاری کے لیے ایک خواب کی تعبیر بن چکاہے۔
رنگِ نو کی سالگرہ پرایک عظیم الشان تقریب کاانعقاد کیا گیا،جس میں ان لکھاریوں کو عزت واحترام سے نوازاگیاجنہوں نے اس پلیٹ فارم کےساتھ اپنے قلم کو پروان چڑھایا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام لکھاریوں کو سرٹیفیکیٹس اورانعامات سے سرفرازکیا گیا،جس نے ان کے دلوں میں مزید لگن اور شوق کی چنگاری روشن کردی۔ اس ایونٹ نےہرایک کو یہ احساس دلایا کہ زین صدیقی اور ان کی ٹیم اپنےلکھنے والوں کی قدرمیں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔
اس موقع پر میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سےزین صدیقی اوران کی ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں،جنہوں نے ہرمشکل کو عبورکرتے ہوئےرنگِ نو کو آج اس مقام تک پہنچایا۔ان کی محنت، ان کی لگن اور ان کےعزم کی بدولت، یہ پلیٹ فارم آج نہ صرف لکھاریوں کی جنت ہے بلکہ ادب کےمتوالوں کے لیے بھی روشنی کی ایک کرن ہے۔
رنگِ نوکا یہ سفر،جو پانچ سال پہلے ایک خواب کی طرح شروع ہواتھا، آج حقیقت بن چکا ہےاورہم سب کو یہ فخر ہےکہ ہم اس کےساتھ جڑے ہوئےہیں۔ دعا ہے کہ یہ سلسلہ مزید ترقی کی منازل طے کرے اور دلی دعا ہے یہ پلیٹ فارم ہمیشہ اپنے مشن کے ساتھ وفادار رہے،جس میں علم و ادب کی شمع روشن کرنا اور لکھاریوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر دینا شامل ہے۔
زین صدیقی اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اوردعا ہےکہ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کومزید کامیابیوں سے نوازے۔ ان کی لگن اوراخلاص نےرنگِ نو کو وہ مقام دلایا ہےجو آج ہم سب کے دلوں میں ہے۔
آگے کےسفرکے لیے نیک خواہشات کے ساتھ، دعا گو ہوں کہ رنگِ نو اسی محبت، خلوص اورعزم کےساتھ اپنے مشن پر گامزن رہے اور ہر آنے والا دن اسے مزید کامیابیوں کی طرف لے جائے۔





































