رخصتی، تسلط اور سانجھی بیٹیاں

 احمد شفیق

شادی کے وقت اکثر ایک جملہ بہت عام سننے کو ملتا ہے
بیٹی اب تمہارے حوالے ہے۔

شاید یہی جملہ ہماری معاشرتی سوچ کے ان بنیادی مسائل میں سے ایک ہے جس نے نسلوں سے رشتوں کی خوبصورتی کو اختیار اور کنٹرول کی جنگ میں بدل رکھا ہے ۔
یاد رکھنے کی بات یہ ہے بیٹی کی شادی، مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ کسی کے حوالے کر دی گئی ہے، نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ جس گھر میں وہ گئی ہے وہاں کے لوگ اب اس کی زندگی کے مالک بن گئے ہیں۔ نکاح کسی انسان کو خریدنے کا معاہدہ نہیں، بلکہ ایک ذمہ دارانہ رشتہ ہے؛ یہ ایک ایسا رشتہ ہے
جس میں محبت، احترام، مشاورت، اعتماد اور ذمہ داری بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

بیٹی اپنے سرپرست کی دہلیز سے رخصت ہوتی ہے، اپنی زندگی نہیں۔

وہ سسرال تو جاتی ہے،
لیکن اپنی رائے، اپنی شخصیت، اپنی عزت اور اپنے بنیادی حقوق دروازے پر نہیں چھوڑتی۔

بہت افسوس کے ساتھ ہمارے معاشرے میں شادی کے بعد ایک لڑکی کی زندگی کے کئی فیصلے ایسے نااہل لوگ کرتے ہیں۔ جنہیں فیصلہ کرنے سے پہلے اس لڑکی پوچھنے کی زحمت تک نہیں ہوتی۔ اسے کہاں جانا ہے، میکے کب جانا ہے، کتنے دن رہنا ہے، کس سے ملنا ہے، کیا پہننا ہے، کس طرح رہنا ہے۔ حتیٰ کہ اس کی اپنی صحت، علاج اور ذاتی معاملات میں بھی اکثر فیصلے اس سے پوچھے بغیر کر دیے جاتے ہیں، جیسے اس کی اپنی رائے اور خواہش کی کوئی اہمیت ہی نہ ہو۔

یہاں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ یہ رویہ صرف سسرال تک ختم نہیں ہوتا ۔ بعض اوقات میکے والے بھی بیٹی کو ایک بالغ انسان سمجھنے کے بجائے اپنی ملکیت سمجھنے لگتے ہیں۔ یہاں یہ کہنا ہرگز غلط نہیں ہوگا کہ فرق صرف اتنا ہی رہ گیا ہے کہ ایک طرف اسے
“ہمارے گھر کی بہو”
کہا جاتا ہے اور دوسری طرف
“ہماری بیٹی”
دونوں صورتحال میں اگر اس کی اپنی رائے، سمجھ اور ضرورت کو نظر انداز کیا جائے تو مسئلہ ایک ہی ہے: اس کی شخصیت کو تسلیم نہ کرنا۔کیا وہ انسان نہیں!!!!!خصوصاً عورت کی زندگی کے سب سے حساس ترین دن میں ہماری پرانی سوچ کہیں گناہ زیادہ نمایاں ہونے لگ جاتی ہے۔

حمل اور ڈیلیوری کا وقت ہی دیکھ لیجیے
کئی خاندانوں میں یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ ڈیلیوری کہاں ہوگی، کس ہسپتال میں ہوگی، کس ڈاکٹر سے ہوگی، بیٹی اپنے میکے جائے گی یا نہیں، کتنے دن وہاں رہے گی، اور بعض اوقات تو فیصلہ اس بنیاد پر بھی کیا جاتا ہے کہ کہاں خرچہ کم آئے گا یا خاندان کی روایت کیا کہتی ہے، شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بہت پرانے وقت کی بات کر رہا ہوں ہرگز نہیں یہ اج کے جدید دور کا ہی ذکر میں اپ لوگوں سے کر رہا ہوں افسوس افسوس اور افسوس، ذرا غور کیجیے، اپنے گریبان میں جھانکیے کہ کہیں ہمارے اپنے گھر میں بھی یہی صورتحال تو موجود نہیں؟

ایسے معاملات میں سب سے اہم سوال یہ ہونا چاہیے:۔
ماں اور بچے کے لیے محفوظ کیا ہے؟
اس عورت کی طبی ضرورت کیا ہے؟
اس کی اپنی خواہش کیا ہے؟
اور قابلِ اعتماد ڈاکٹر کیا مشورہ دے رہا ہے؟

اگر ڈیلیوری کے وقت عورت اپنی ماں کے پاس رہنا چاہتی ہے تو اسے محض “لوگ کیا کہیں گے” کی بنیاد پر روک دینا دانش مندی تو نہیں۔ اسی طرح اگر وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے تو صرف اس لیے اسے میکے بھیج دینا کہ “سب ایسا ہی کرتے ہیں”، یہ بھی ضروری نہیں۔
کبھی لمحات کافی پیچیدہ ہو سکتے ہیں، جنکو حکمت کی مدد سے سلجھانا زیادہ بہتر ہے ہر عورت ایک جیسی نہیں ہوتی۔ ہر حمل ایک جیسا نہیں ہوتا۔ ہر خاندان کے حالات ایک جیسے نہیں ہوتے۔

اس لیے پرانے فارمولوں کے بجائے صورتِ حال کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔ایک اور سوچ سے پردہ ہٹانے کی ضرورت ہے۔جدید سوچ کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی روایات، بزرگوں یا خاندان کی قدر و منزلت کو ختم کر دیں۔ جدید سوچ کا اصل مطلب یہ ہے کہ ہم اچھی روایت کو عزت دیں، لیکن غلط روایت کو صرف اس لیے جاری نہ رکھیں کہ وہ پرانی ہے۔دنیا بدل رہی ہے، معلومات بدل رہی ہیں۔ علاج کے طریقے بدل رہے ہیں۔ خاندانی نظام بدل رہا ہے۔ سب سے بڑھ کر تو یہ کہ عورت کی تعلیم اور شعور بڑھ رہا ہے۔ تو پھر میں اور آپ ہمارے فیصلے کیوں وہیں کھڑے ہیں آب انہیں بھی بدلنا پڑے گا۔
سوچیں کیا ہر مسئلہ اسی انداز سے حل ہوگا جیسے پرانے وقتوں میں ہوتا تھا؟
کیا ہر بیٹی کی زندگی کا نقشہ خاندان کے بڑے اپنے تجربات سے بنائیں گے، چاہے حالات بالکل مختلف کیوں نہ ہوں؟
کیا مشورہ لینا کمزوری ہے؟
کیا بیٹی کی رائے پوچھنا عزت کم کرتا ہے؟
کیا شوہر اور بیوی کا مل کر فیصلہ کرنا خاندان کی بے توقیری ہے؟

نہیں۔۔۔
حقیقت تو یہ ہے کہ مشاورت کمزوری نہیں، شعور ہے۔ اور کسی بالغ انسان کی رائے کا احترام کرنا بغاوت نہیں، تربیت یافتہ معاشرے کی نشانی ہے۔
ایک بیٹی جب شادی کے بعد نئے گھر میں جاتی ہے تو سسرال والوں کی ذمہ داری ہرگز یہ نہیں بنتی کہ وہ اس کی پوری زندگی کو اپنے اصولوں پر پابند کریں۔ ان کی ذمہ داری یہ ہے کہ اسے عزت دیں، تحفظ دیں، ضرورت کے وقت سہارا دیں اور اسے ایسا ماحول دیں جہاں وہ انسان ہونے کے ناتے اپنی رائے رکھ سکے۔

اسی طرح میکے والوں کی ذمہ داری بھی یہ نہیں کہ وہ ہر اختلاف میں بیٹی کو اپنے زیرِ اثر رکھیں یا اس کی ازدواجی زندگی کے ہر فیصلے میں مداخلت کرنا شروع کردیں۔ ان کا کردار محبت، رہنمائی اور ضرورت کے وقت مضبوط سہارا بننا ہےاور سب سے بڑھ کر شوہر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیوی کو “اپنے گھر کی عورت” نہیں بلکہ اپنی شریکِ حیات سمجھے۔ شریکِ حیات وہ ہوتی ہے جس کے ساتھ زندگی کے فیصلے کیے جاتے ہیں، جس پر فیصلے مسلط نہیں کیے جاتے۔

ایک عجیب حقیقت بھی ہمارے معاشرے عام ہے

جو لوگ دوسروں کی بیٹی کے لیے ایک سخت اصول بناتے ہیں، اکثر وہی لوگ اپنی بیٹی کے معاملے میں وہی اصول قبول نہیں کر پاتے!!! دوسروں کی بیٹی کے لیے جو چیز انہیں “معمول” لگتی ہے، اپنی بیٹی کے سامنے آ جائے تو وہی چیز “ظلم” محسوس ہونے لگتی ہے!!!

یہیں انسان کو رک کر اپنے معیار پر غورکرنا بےحد ضروری ہے۔

"کسی کی بیٹی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کریں جو آپ اپنی بیٹی کے لیے پسند کرتے ہیں"

اس زندگی کی سب سے خوبصورت حقیقت، مکافاتِ عمل صرف ایک محاورہ نہیں، بلکہ زندگی کا ایک تلخ سبق بھی ہے۔ جو رویے ہم دوسروں کے ساتھ معمول سمجھ کر اختیار کرتے ہیں، پھر وہی رویے ہماری اپنی دہلیز پہنچنے کیلئے بے قرار ہوتا ہے ۔

اس لیے بیٹی کی شادی کے بعد سب سے ضروری تبدیلی یہ ہونی چاہیے کہ ہم اسے “قابو” کرنے کے بجائے سمجھنے کی پوری کوشش کریں۔
اسے ہر قدم پر اجازت لینے والی شخصیت بنانے کے بجائے اسے اعتماد دیں مان دیں ۔اس کے میکے جانے کو مسئلہ بنانے کے بجائے اس تعلق کی اہمیت سمجھیں، حمل اور ڈیلیوری جیسے حساس معاملات میں خاندان کی عزت، ضد یا پرانی رسموں سے پہلے ماں اور بچے کی سلامتی کو ترجیح دیں ۔

مالی فیصلوں میں صرف خرچہ بچانے کے بجائے مستقبل کے اثرات کی فکر پیدا کریں۔طبی معاملات میں اندازوں، ٹوٹکوں اور خاندان کی روایتی رائے کے بجائے مستند طبی مشورے کو اہمیت دیںاور سب سے بڑھ کر جس عورت کی زندگی کا فیصلہ ہو رہا ہو، اس سے پوچھنا فرض سمجھیں۔ماشاء اللّٰہ سے شاید ہم نے سب سے زیادہ یہی سوال پوچھنا چھوڑ دیا ہے:۔۔

"تم کیا چاہتی ہو؟"
سمجھے اور سمجھائیں بھی کا بیٹی شادی کے بعد کسی دوسرے خاندان کی ملکیت ہرگز نہیں بن جاتی۔ وہ ایک انسان ہی رہتی ہے، ایک فرد رہتی ہے، ایک بیوی بنتی ہے، ایک ماں بنتی ہے، مگر اپنی ذات سے محروم نہیں ہوتی۔
ہمیں اپنی بیٹیوں کو صرف رخصت کرنا نہیں سیکھنا.ہمیں انہیں عزت کے ساتھ جینے دینا بھی سیکھنا ہوگا اب اور شاید ہمارے معاشرے کو ایک جملہ بدلنے سے ہی بہت کچھ بدلنے کا موقع مل جائے:"بیٹی کو حوالے نہیں کیا گیا، ایک رشتہ میں دیا ہے"۔اب اس رشتے کو محبت، عقل، مشاورت اور احترام سے نبھانا ہے حکم، قبضے اور کنٹرول سے نہیں، ورنہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہی”

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے