ہماری ماڈرن قربانی کا تھرلر

احمد شفیق

 عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہو اور فضا میں چارے، گوبر اور مسالے دار باربی کیو کی ملی جلی خوشبو

نہ پھیلے، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ جس معاشرے کا ہم حصہ ہیں وہاں قربانی اب محض ایک خاموش فریضہ نہیں رہی بلکہ یہ ایک باقاعدہ فیسٹیول، ایک سسپنس تھرلر اور اسٹیٹس سمبل بن چکی ہے۔ اور اس ڈرامے کے ہیرو ہم نہیں، بلکہ وہ چار ٹانگوں والی مخلوق اور ہاتھ میں رسی پکڑے وہ ہستی ہوتی ہے جسے ہم عرفِ عام میں 'قصائی' کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

منڈی: جہاں انا اور ریٹ دونوں آسمان پہ جا پہنچتے ہیں۔

 

 

اس سنسنی خیز کہانی کا آغاز منڈی سے ہوتا ہے۔ منڈی جانا اب کوئی نارمل بات نہیں، یہ ایک باقاعدہ مہم جوئی ہے۔ وہاں قربانی کے ایسے ایسے جانور کھڑے ہوتے ہیں جن کا شجرہ نسب اور قیمت سن کر انسان کو اپنا بینک بیلنس اور اوقات دونوں یاد آنے لگتے ہیں۔

 

"بھائی جان، یہ گلابی ہے، بادام اور خالص شہد کھلا کر ہاتھوں میں لاڈوں سے پلا ہوا بچہ ہے!" بیوپاری یوں فخر سے بتاتا ہے جیسے وہ گائے نہیں، کسی نواب کا اکلوتا وارث بیچ رہا ہواور خریدار ماشاءاللہ، وہ بھی کسی سے کم نہیں۔ وہ گائے کے دانت یوں کھینچ کر چیک کرتا ہے جیسے کوئی تجربہ کار ڈینٹسٹ ہو، چاہے اسے یہ بھی نہ معلوم ہو کہ گائے کے اوپر والے دانت دیکھنے ہوتے ہیں یا نیچے والے۔ ہاہاہا۔۔

 

 یہاں دونوں ایک سے بڑھ کر ایک ہوتے ہیں۔

جانور کے گھر آتے ہی اگلا مرحلہ اس کی نمائش کرنا ہوتا ہے۔ جانور کو ایسے سجا کر محلے میں گھمایا جاتا ہے جیسے وہ کوئی الیکشن جیت کر آیا ہو۔ پڑوسیوں کی نظروں میں وہ چھپی ہوئی جلن اور بچوں کی آنکھوں میں وہ چمک، یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں خریدار کی ساری تھکاوٹ اتر جاتی ہے۔

"بڑے میاں، آپ کا بچھڑا تو ہمارے بچھڑے کے سامنے میمنا لگ رہا ہے! تھوڑا مہنگا نہیں لے لیا؟" یہ وہ میٹھے وار ہیں جو قربانی کے اصل مقصد کو کہیں بہت پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

اور پھر آتا ہے عید کا دن، اس دن اگر کوئی وزیراعظم سے بھی زیادہ مصروف شخص نظر آتا ہے، جس کے نخرے اور ناز و انداز آسمان پر ہوتے ہیں، تو بھائی صاحب وہ ہے قصائی۔

"استاد جی، بس دس منٹ، یہ سامنے والا بچھڑا گرا کر سیدھا آپ کے پاس آ رہا ہوں،" یہ وہ عالمی اور مستند جھوٹ ہے جو ہر سال زور و شور سے بولا جاتا ہے اور ہر سال ہم معصومیت سے اس پر یقین بھی کر لیتے ہیں۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قصائی کا انتظار انسان کو وہ صبر سکھا دیتا ہے جو شاید کسی اور چیز سے نہ آئے۔ اور جب وہ آتا ہے، تو اس کے ہاتھ میں موجود چھری کم اور اس کی ڈیمانڈز زیادہ تیز ہوتی ہیں جبکہ اس سے پہلے ہی مطالبات ہو چکے ہوتے ہیں۔

 

ارے، میں یہ کیسے بھول سکتا ہوں بھلا!!

رانوں کی سیاست اور فریزر کا ٹریفک جام

 

قربانی تو ہو گئی، اب شروع ہوتی ہے اصل سیاست یعنی گوشت کا بٹوارا۔ یہاں آ کر پتا چلتا ہے کہ خاندانی تعلقات کی ڈوریاں کتنی کچی ہیں یا پکی۔

سب سے پہلے تو یہ گول بوٹیاں اور چانپیں ہمارے اپنے باربی کیو کے لیے رکھ لو۔پھر، وہ بڑی پھپھو ہیں، انہیں ران بھیجنی ہے، ورنہ سارا سال طعنے ملیں گےاور جو گوشت ہڈیوں اور خالص چربی سے لدا ہوتا ہے، وہ ان شاپرز میں ڈالا جاتا ہے جو غریبوں میں تقسیم کرنا ہوتا ہے جس کے لیے اصل میں یہ قربانی فرض کی گئی تھی۔ اس کے بعد فریزر میں گوشت ٹھونسنے کا وہ مقابلہ شروع ہوتا ہے کہ اگر فریزر کو زبان میسر ہوتی تو خدا کی پناہ مانگتا۔

 

سورج غروب ہونے کا وقت ہوتا ہے، کوئلے لال ہوتے ہیں، تکوں کی خوشبو سے سارا شہر مہک رہا ہوتا ہے۔ سب کچھ بہت شاندار، بہت مزے دار ہوتا ہے لیکن اس سارے ہنگامے، شوشے، قصائی کے نخروں اور رانوں کی سیاست کے بیچ، وہ جذبہِ ایثار کہیں باربی کیو کے دھوئیں میں خاموشی سے اڑ جاتا ہے۔ ہم جانور ذبح تو کر لیتے ہیں لیکن اپنے اندر کی انا، دکھاوے اور رعونت کو ذبح کرنا بھول جاتے ہیں۔شاید اگلی بار، چھری جانور کی گردن کے ساتھ ساتھ اپنی نیت پر بھی پھیرنی پڑے گی۔ تب جا کر یہ 'تھرلر' ایک سچی عبادت میں بدلے گا۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے