لباس

عرشمہ عمر

ثمینہ کی چیخ وپکار سےاہل محلہ بےچین ہورے تھے۔ کوئی بھی تیسرا ان دوکے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اورتناؤ کو روکنے کے لیےبے بسی

کی تصویربنا خاموش تماشائی تھا.کیونکہ عدیل کی جانب سے مسلسل مغلظات اوربےہودہ آوازوں کےعلاوہ طلاق کی دھمکی فضا میں بلند ہوری تھی۔ اس دوران بیچ بچاؤ کی کوشش میں اگرکوئی لفظ نکل جاتا توصلح کروانے والا خود کوقصور وارقراردیتا. ذرا سی لاپروائی  کا یہ نتیجہ نکلےگا ثمینہ کےوہم و گمان تک میں نہ تھا اپنی کزن کے ساتھ بغیر بتائے بازارجانے کی یہ سزا؟شادی کو ابھی عرصہ ہی کتنا ہوا تھا ۔ سب ثمینہ کےملنسارروئیے اوراعلیٰ تربیت وتعلیم یافتہ ہونےکےساتھ ساتھ اس کی نرم مزاجی کےقائل ہوگئےتھے۔ سب ہی عدیل کی خوش قسمتی پررشک کرتے۔

ثمینہ کے والدین دیندار ہونے کے ساتھ ساتھ خاندان کے آئے ہوئے رشتے کو سرآنکھوں پربٹھا کر بیٹی بیاہ چکے تھےبظاہر سب کچھ اچھا نظر آرہا تھا۔ عدیل اس پر بے شمار محبتیں لٹاتا،خیال رکھتاپر اس کے مزاج میں بےجا برہمی، اکثر و بیشتر حقارت اور طنز رہتا تھا.نادانستہ طورپرعدیل نے بچپن سےاپنے گھرمیں دیکھا اس کے نشان بڑے گہرے تھے.وہ بےجا غصہ، مار پیٹ کو اپنی عادت کا حصہ بنا چکا تھا۔

یہ تو وہ عدیل نہ تھا جسے وہ اپنے خیالات وتغیر کی نگری میں اہم مقام دے چکی تھی.آہستہ آہستہ بہت سی باتیں عادتیں اسےاجنبی لگنے لگیں ۔ وہ ان رویوں سےنا آشنا تھی.بغیر کسی وجہ کےکوئی نہ کوئی بات عدیل کوتلخ کردیتی ۔ وہ اسےخود ہی منا لیتی۔ جب اسکا غصہ ختم ہوتا تو وہ نارمل ہوجاتا،حتی کہ معافی مانگ کر معاملہ رفع دفع کردیتا۔  وہ بھی شوہر نامدار ہونے کے ناطے دل میں کوئی شکوہ نہ رکھتی۔  آخر وہ اس کا مزاجی خدا تھا۔ پراب آئے دن کسی نہ کسی بات پر دونوں میں تکراررہتی۔ کسی بھی بات کےجواب میں کچھ سمجھانے کی ناکام کوشش پراس کا تعلیم یافتہ ہونا اس کے منہ پرمار دیا جاتا۔ (زیادہ قابل نہ بنو۔ سب کو مفت کے مشورے کم دیا کرو۔ خدا ترسی کے روئیےکو "مشہور ہونے کا شوق" جیسے جملوں سےروند دیا جاتا) وہ حیران و پریشان اس عجیب طرزعمل پر رنجیدہ رہتی کہ جب کوئی سمجھنا ہی نہ چاہے تو کیا کیاجائے۔ آج بھی عدیل نے مارپیٹ میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ وہ جسمانی درد سےزیادہ اپنی رسوائی اوربے وقعت ہونے پر گھٹ گھٹ کررورہی تھی۔ اہل محلہ کے سامنے دین و دنیا کو توازن میں رکھ کرچلنے والی پڑھی لکھی لڑکی بے بسی کی مورت بنی ان گنت سوالات کےشکنجے میں تھی کہ

پروردگار نے جس رشتہ ازدواج کی اہمیت باربار بتائی ہے، جس کا ساتھ دنیا وآخرت کا مسکن ہےجوایک دوسرے کا لباس ہیں.راحت وسکون کا یہ رشتہ کہاں کھڑا ہے؟ کیوں یہ اپنے پن کا لبادہ اوڑھ کر رسوائی کے کٹہرے میں کھڑا رکھتا ہے۔ شادی سے پہلے باپ، بھاٹی تو ذرا ذرا سی بات پر لعن طعن نہیں کرتے.؟

کیوں یہ باپ سے بھی زیادہ عزت کا حقدار و دعویدار زراسی غلطی کو معاف نہیں کرتا؟ابا نےتوکبھی غصے میں گھر سے نکالنے کی دھمکی نہیں دی؟

کبھی نہ کہا کہ چھوڑ دونگا؟

تو یہ سب کیا ہے؟

دل میں مصمم ارادہ کرکے آنسو پوچھتی ہوئی اٹھی اور دیگر کاموں میں مصروف ہوگئی۔اس باروہ تب تک صلح نہیں کرےگی۔ جب تک کہ عدیل اپنی غلطی کا ازالہ نہیں کرلیتا۔ دوسری طرف عدیل شرمندہ اورالجھن کا شکار تھا کہ ہربار منا لینے والی بیوی مکمل خاموش تھی۔ کئی دنوں کی چپ اورہوں ہاں  تک محدود جوابات  عدیل کواس کے تلخ روئیےکا احساس دلا رہے تھے۔ اس بار اس نے خود سے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کی ٹھانی۔  شام کو گھر واپسی پروہ معافی کے طور پر گجرے اور پھول لئے اس کے سامنے شرمندہ کھڑا تھا۔بھلا وہ بھی کہاں سخت مزاج تھی فوراََ ہی مسکرا دی۔ وہ پچھلے تمام رویوں کی معافی مانگتا اسے سینے سے لگائے ہرغلطی کا اعتراف کررہا تھا۔ ثمینہ کے بہتے آنسودل کا بوجھ ہلکا کررہے تھے۔

کاش میں اور آپ بطور والدین معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ بطورمسلمان دین داری اور رشتہ ازدواج کا لحاظ سکھانے میں اپنا کردار ادا کریں.

میاں بیوی ایک نسل کی بنیاد کے ضامن ہوتے ہیں۔

لباس کا مقصد عیب کی پردہ داری کرکےداغدار جسم کو خوش نما دکھانا ہے۔کاش کہ ہم سیرت طیبہ کو پڑھ کر میاں بیوی کے رشتے کو احسن طریقے سےنبھانے والے بن جائیں۔کیونکہ حسن سلوک کا جس قدر یہ رشتہ حقدار ہے شاید ہی کوئی اوررشتہ ہو۔ بہترین میاں بیوی ہی آگے چل کر بہترین ماں باپ بنتے ہیں۔ نسلوں کی پروان کے لیے اس رشتے میں عزت کے حقدار دونوں ہی اپنا مقام پہچانیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے