بزرگ افراد معاشرے کا سرمایہ

  مہنازناظم

 معمر فراد اوربزرگ ہمارےمعاشرے کا وہ طبقہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی، اپنا وقت اوراپنی صلاحیتیں معاشرے کی تعمیر اور ترقی کے لیے وقف

کر دیں۔ایسے افراد جب  عمر کے اخیر حصے میں، کمزوری اور بڑھاپے کا شکار ہو جاتے ہیں اور انہیں کسی نہ کسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اس بات کے مستحق ہوتے ہیں کہ جو خدمات انہوں نے بحیثیت ماں، باپ، استاد، ہنرمند کسی نہ کسی طریقےسے انجام دے کرمعاشرے کی تعمیرمیں اپنا کردار ادا کیا ،اس کے صلے میں انہیں عزت اور احترام دیا جائے۔

 ماں باپ اپنی زندگی کا بہترین حصہ اپنی اولاد کی نشونما اور پرورش کے لیے وقف کردیتے ہیں ان کی تمام کوششوں کا محور ان کی اولاد ہوتی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد کو بہترین مواقع ملیں وہ عزت کی زندگی بسر کرے اس کی تمام ضروریات پوری ہوں اور وہ دنیا کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کرے  اس مقصد کے لیے وہ اپنے وقت اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہیں ، اپنے سکون اور آرام کی قربانی دیتے رہتے ہیں یہاں تک کہ بڑھاپے کی عمر تک پہنچ جانے کے بعد بھی، بیماریوں کا شکارہو جانے کے بعد بھی اولاد کی خیر خواہی میں مصروف رہتے ہیں۔

 ایک استاد اور ایک ہنر مند اپنے فن اور اپنی علم کوپھیلانے میں اس کو نکھارنے میں عمر کے اخیر حصے تک مصروف رہتا ہے وہ اپنا ہنر اور علم نئے افراد تک منتقل کرتا ہے اس میں نئی جدتیں تلاش کرنے میں اپنی بہترین عمر گزار دیتا ہے یہاں تک کہ اسے بڑھاپا آن لیتا ہے وہ کمزور پڑ جاتا ہے اور مزید کام کرنے کے قابل نہیں رہتا ۔ بزرگ افراد نے چونکہ دنیا میں ایک عمر گزاری ہوتی ہے وہ اپنے تجربات اور مشاہدات کو دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں انہوں نے زمانے کے نشیب و فراز کا جو مشاہدہ کیا ہوتا ہے اس کو وہ نئے افراد تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ نئے افراد اور نئی نسل ان سے فائدہ اٹھا سکیں ان کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ان غلطیوں کا اعادہ نہ کریں۔

 دنیا میں آج تک جتنی ترقی ہوئی ہے ایسے ہی افراد کی محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اپنی علم اور تجربات کو آنے والی نسلوں میں سینہ بہ سینہ منتقل کیا اس طرح تہذیب، معاشرت اور تمدن میں ترقی ہوئی چنانچہ آج کا ترقی یافتہ اور تہذیب یافتہ انسان جس مقام پر کھڑا ترقی کے مدارج طے کر رہا ہے وہ ہمارے بزرگوں کی محنتوں اور کاوشوں کا مرہون منت ہے۔

بزرگ کسی بھی معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں  جن کی محنتوں اور کاوشوں کے نتیجے میں قوم نے ترقی کی منازل طے کیں اور موجودہ مقام تک پہنچی یہی وجہ ہے کہ بہترین معاشرے کی پہچان یہ ہے کہ وہ اپنے بزرگ افراد کے ادب ،احترام ، ان کے تحفظ اور آرام کو یقینی بناتا ہے۔

بزرگوں کے بارے میں دین اسلام کی ہدایات کو تمام مذاہب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ اسلام بزرگوں کے ادب اور احترام کا حکم دیتا ہے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت ہے کہ جو ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے اور بڑوں کا احترام نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ۔ یعنی ایک سچے مسلمان کی یہ پہچان ہے کہ وہ بزرگوں کا احترام کرتا ہے۔

 اسلام میں ماں باپ کے ادب احترام کی زبردست تاکید کی گئی ہے۔قرآن پاک میں ارشاد باری تعالی ہے کہ "والدین کے ساتھ احسان کا رویہ رکھو۔"

حدیث پاک میں ہے کہ تمہارے ماں باپ ہی تمہاری جنت یا دوزخ ہیں یعنی ان سے نیک سلوک تمہیں جنت میں لے جائے گا اور برا سلوک دوزخ کا مستحق بنا دے گا۔ قرآن پاک کی متعدد آیات اور احادیث مبارکہ کی ایک بڑی تعداد میں ماں باپ سے حسن سلوک کی تاکید کی گئی ہے۔

 موجودہ دور میں مغربی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی اور تہذیب کی چکا چوند نے ہمارےمعاشرے کو اس بری طرح  اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ نام نہاد ترقی کی دوڑ میں رشتے ناتوں کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آئے دن بزرگوں کی بے توقیری دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہیں بوجھ سمجھا جانے لگا ۔ 

مغربی اثرات کے زیر اثر ہمارے معاشرے میں مذہب سے دوری کے سبب بہت سے شہری علاقوں میں معمر افراد کے لیے اولڈ ہاؤسز قائم ہو گئے ہیں جہاں لاوارث اوراولاد کے ستائے ہوئے بزرگ افراد  کو رکھا جاتا ہے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے جن افراد نے اپنی زندگی کے بہترین ایام اولاد کی پرورش میں گزارے آج  بے بسی اور لاچاری کے عالم میں اپنے گھر والوں کی عدم توجہی کا شکار ہیں۔ اس سلسلے میں بے حد ضروری ہے کہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دے کر بزرگوں اور معمر افراد کے ادب اور احترام کے تصور کو اجاگر کیا جائے اور انہیں وہ مقام دیا جائے جس کے وہ حقدار ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے