فلسطینی مزاحمت کا ایک سال اور اقوام عالم کی  ذمےداری

مہناز ناظم

سات اکتوبر 2023 کو فلسطینی مجاہدین کی تنظیم حماس نے اسرائیل پر کامیاب حملے کیے ۔ حماس نے اس مشن کےذریعے اسرائیل کے خلاف تاریخی

کامیابیاں حاصل کیں۔ اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسرائیل  خاموشی کے ساتھ سرگرم عمل تھا وہ اپنے مذموم عزائم کا ببانگ دہل اعلان کرتا ہے اورفلسطین کی سرزمین پر قبضہ اپنا حق سمجھتا ہے، اس سلسلے میں وہ کسی قسم کے اخلاقی اور سیاسی ضابطے کو قبول نہیں کرتا ۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف کئی قراردادیں پیش کی گئی جنہیں اس کے دیرینہ حلیف امریکہ نے ہر بار ویٹو کر دیا۔ امریکہ نے جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہتا ہے اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کر کے ثابت کر دیا کہ اس کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی میں وہ براہ راست ملوث ہے۔

 اسرائیل نے فلسطین کے عوام کو زبردستی ان کی سرزمین سےبےدخل کر کے ان کے گھروں پرقبضہ کر لیا اور دنیا بھرسے یہودیوں کو لا کر ان گھروں میں آباد کیا، اسلحے کے زور پر فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے نکال کر امریکہ کی مدد سے دنیا کے مختلف ممالک سے سفارتی تعلقات قائم کیے فلسطین میں اپنی سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کے لیے میڈیا اورانٹرنیٹ کو استعمال کیا اپنے اثر و رسوخ اور دولت کو استعمال کر کے فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کیا اور اپنی ناجائز ریاست کو وسیع کرنے کے لیے مصروف عمل رہا اس مقصد کے لیے اس نے اپنی  عسکری طاقت میں اضافہ کیا لیکن اس کے تمام اقدامات کا پول اس وقت کھل گیا جب حماس نے سات اکتوبر کو سینکڑوں میزائل فائر کر کے اسرائیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

 اسرائیل کی بہترین اور جدید ٹیکنالوجی سےلیس فورسز کوحماس کےاس منصوبے  کی کان وکان خبر نہ ہوئی ، وہ اس اچانک ٹوٹ پڑنےوالی افتاد پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے، انہوں نے جوابی کارروائی کے طور پر فلسطین کی نہتے عوام پر دھاوا بول دیااور دن رات جدید ہتھیاروں کے استعمال سے فلسطینی سرزمین کو ملبے کا ڈھیر بنا ڈالا۔اسرائیل نے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے فلسطینی عوام عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا ،اسکولوں اور اسپتالوں کی عمارتوں پر بمباری کی ، فلسطین میں خوراک اور پانی کی ترسیل پر پابندی لگا کر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی۔

 حماس اور اسرائیل کی اس جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر کے عوام اسرائیل کے  فلسطینی مزاحمت کی تحریک کو نئے سرے سے زندہ کر دیا اور عزائم سے باخبر ہو گئے ۔انہوں نے معصوم عورتوں اور بچوں کے قتل کے خلاف  آواز اٹھانی شروع کی خود اسرائیل کے سب سے بڑے حلیف امریکہ اور برطانیہ میں طلبہ اور عوام اسرائیلی ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف جلوس اور مظاہرے کیے گئے جلوس نکالے گئے اور مظاہرے کیے گئے۔ اسرائیل کے حواریوں نے جنگ کی ذمہ داری حماس پر ڈالنے کی کوشش کی کہ اگر حماس حملہ نہ کرتی تو اسرائیل جنگ شروع نہ کرتا ،مگر اسرائیل نے تو کبھی جنگ ختم ہی نہیں کی وہ  فلسطین کے عوام کو ختم کرنے کی کاروائیوں میں مصروف رہا ۔

اسرائیل فلسطینی عوام کوان کی آبائی زمینوں سے بےدخل کرکے تیزی سے یہودی بستیاں آباد کر رہا تھا جو کوئی مزاحمت کرتا اسرائیل اسےختم کر دیتا دنیا بھر کے ممالک اسرائیل کی ان کاروائیوں سے بے خبر اس کے فریب کا شکار ہو چکے تھے عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرف قدم بڑھا رہے تھے عرب امارات نے تو اسرائیل کو تسلیم بھی کر لیا تھا۔ سات اکتوبر کے حملے نے اسرائیل کے ظلم اور جبر کو دنیا میں بے نقاب کر دیا اب معاملہ پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا ہے ۔

 اسرائیل نے حماس کے حملے کو بنیاد بنا کر اپنی کاروائیوں کو دفاعی جنگ قرار دیا مگر یہ کیسا دفاع ہے جس میں مظلوم عورتیں اور نہتے عوام کو نشانہ بنایا گیا ہسپتال اور سکول کی عمارتوں کو، زخمی اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ یو این او کے خوراک تقسیم کرنے والے امدادی قافلوں پر بھی فائرنگ کی گئی بچوں کو ختم کرنے کے عزائم کا اظہار کیا گیا ،حقیقت یہ ہے کہ صہیو نی فورسز نے فلسطین میں انسانیت کی تذلیل کی بچوں اور عورتوں کا قتل عام کیا بیمار اور زخمی لوگوں تک کو نہ چھوڑا ،ان کو روکنا اقوام عالم کا فرض ہے۔

 فلسطین کے بعد اب لبنان میں بھی اسرائیل نے قتل عام شروع کر دیا ہے عبادت گاہوں مسجدوں اور گرجا گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا صہیونی  افواج کے نزدیک کسی مذہب کی حرمت کوئی مقام نہیں رکھتی مسلم ممالک کے بعد بعید نہیں یہ جرمنی کی طرح  امریکہ کو بھی تباہ و برباد کرکے رکھ دیں اس لیے  دنیا بھر کے ملکوں کو چاہئے  اسرائیل کو روکنے کے لیے مناسب اقدام کریں ،فلسطین کے عوام کو ان کا حق دلائیں۔اسرائیلی حکومت  جنگ پھیلانے پر تلی ہوئی ہے اس کو روکنے کے لیے   نیٹو کی طرز کا اتحاد قائم کیا جائےاور امن کے لئے خطرہ بننے والے اسرائیل کی سرکوبی کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے