
مہناز ناظم
بالاخر یحیی سنوارنے بھی اپنے رب سے کیا ہواعہد پوراکرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ان کی شہادت کی خبر جہاں کفر کے ایوانوں میں خوشی کی لہربن
کر دوڑی ، وہیں اہل ایمان کے لیے ایک نئی شمع روشن کر گئی۔ انہوں نے اللہ کی راہ میں جانثاری کی ایک اور داستان رقم کردی۔اہل غزہ کی تحریک کو مہمیز دینےوالی یہی شہادتیں ہیں جوجذبوں کوماند پڑنے نہیں دیتیں،ان کے ایمان اور یقین میں مسلسل اضافہ کیےدے رہی ہیں۔یحیی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ دنیا بھر میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پڑھی گئی اوراس عظیم مجاہد کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
"یقینا جو لوگ ایمان لائے ہیں اور عمل صالح کر رہے ہیں عنقریب رحمان ان کے لیےدلوں میں محبت پیدا کر دے گا۔" (سورہ مریم)
اسرائیل یہ گمان کیےبیٹھا تھا کہ تحریک حماس کا یہ لیڈر کہیں مورچےمیں محفوظ مقام پربیٹھامجاہدین کی قیادت کررہا ہوگامگر اسےنہیں معلوم کہ اللہ کے شیر،دشمن کی یورش سے نہ گھبرانےوالے یہ مجاہدین میدان جنگ میں اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ غاصب اور ظالم دشمن کے مقابلے میں پیش پیش رہتےہیں۔ وہ جان ہتھیلی پررکھے قبلہ اقدس کی حفاظت کے لیےہردم مستعد رہتے تھے۔
"اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی۔"
وہ اللہ کے ان بندوں میں سے تھے جو اپنی جان اپنے مال سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کرنےکا بلند عزم رکھتے ہیں۔ وہ مجاہدین کےسردار اورسربراہ تھے اورجاتے جاتے بھی مجاہدین کو ہمت اورحوصلے کے ساتھ ڈٹے رہنے کا سبق دے گئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وہ ملبے کی ڈھیر میں شدید زخمی حالت میں بھی دشمن کے ڈرون طیارے پروار کرتے دکھائی دیےجو ان کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔
اس ویڈیو کے ذریعے ان کے آخری لمحات دنیا والوں کے سامنے آگئےجب انہوں نےغیرت اور حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ میں موجود چھڑی سےزخمی حالت میں ہونےکے باوجود ڈرون طیارے پروار کیا،اس حالت میں جبکہ ان کی ایک بازو اور ٹانگ شدید زخمی تھے۔انہوں نے چہرہ چھپا کررکھا تھا تاکہ انہیں پہچان کر دشمن زندہ گرفتارکرنے کی کوشش نہ کرے۔ان کی شہادت کے بعد دشمن کو یہ بات معلوم ہوئی کہ یہ حماس کے رہنما یحیی سنوار ہی تھے۔
یحییٰ سنوار کی شہادت سے تحریک حماس اپنےایک بہادررہنما کی قیادت سے محروم ضرورہوئی مگر اس کی اپنےنصب العین کے لیے جدوجہد میں کوئی کمزوری پیدا نہیں ہوئی بلکہ پےدر پے شہادتیں تحریک کو تیز کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔
یحییٰ سنوار کی جگہ خالد مشعل اب حماس کے نئے سربراہ منتخب ہو چکےہیں، بالکل اسی طرح جیسے شیخ احمد یاسین،اسماعیل ہانیہ کےبعد اب بھی حماس اپنی جدوجہد میں مصروف رہے۔نئے سربراہ کی قیادت میں حماس اپنے اہداف کے حصول کے لیے مصروف جہاد ہے۔حماس کے مجاہدین اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں کہ کیا انہیں بھی اپنا فرض یاد ہے؟



































