راہ حق کے نام

عظمی نسیم احمد

راہِ پُرخار پر زخم کھا کر چلو

زخم کھا کر بھی تم مُسکرا کر چلو

راہِ حق کے مسافر ہو تم, دوستو

سر جُھکا کر نہیں, سر اُٹھا کر چلو

بہت دیر کردی تم نے ہم تک آنے میں ؟ فرح نےتجسس سے مرتضی کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے استفسار کیا ۔

مرتضی معصوم سی مسکراہٹ کے ساتھ گویا ہوا ' آپ سب میرا انتظار کر رہے ہیں مجھے معلوم نہ تھا ۔ اس کی بات سن کر فرح اداسی اور محبت کے ملے جلے جذبے سے بولی ' انتظار تو تھا کیونکہ یقین ہو چلا تھا کہ تم ضرور آو گے ہاں لیکن اگر تم وہاں رہتے مرتضی تو تب بھی ہم سب تم سے بہت خوش تھے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ تمہاری ضرورت وہاں بھی تھی اور تم وہاں بھی اتنے ہی ہر دلعزیز تھے جتنے ہم سب کے درمیان ' ہم سب تمہارے متعلق ہی باتیں کرتے ہیں حالانکہ یہاں ہر طرح کا سکھ ہے اور وہاں ذمہ داری  ہی ذمہ داری لیکن نہ جانے تمہاری محبت پر ان کی محبت کیوں اتنی غالب آتی جاتی ہے کہ ہم سب چاہتے تھےکہ تم وہیں رہتے فرح کسی خیال میں گم بولتی چلی گئی ۔

 فرح اب میرا کام وہاں ختم ہو گیا لیکن تم ان کے لئےپریشان نہ ہو وہاں ،میرے جیسے بہت ہیں ان ذمہ داریوں سے نبردآزما ہونے کے لئےاور ان کا جذبہ ' محبت تو مجھ سے کہیں آگے ہے ۔

فرح نے سمجھ کر سر اثبات میں ہلایا اور بولی آو میں تمہیں سب سے ملواتی ہوں

یہ کہہ کر فرح اسے لئے آگے باغیچے کی طرف ہولی 'سامنےسے ہی رابعہ اسی طرف بڑھتی نظرآئیں خوشحالی چہرے سے پھوٹ رہی تھی. مرتضی کے استقبال کے لئے ایک ہاتھ میں  خوشنما پھول لئے  دیوانہ وار خوشی سے آگے بڑھیں اور مرتضی مرتضی کہتے اس سے لپٹ گئیں آنکھوں سے خوشی کے اشکوں کو سیل رواں ہو گیا دوسری جانب سے یسین بہترین حلئے میں مرتضی پکارتے ہوئے لڑکھڑاتے ہوئے ایک ٹانگ کے سہارے اس سے لپٹ گئے اور اچانک سے باغ کے چاروں طرف سے بے شمار بچے بچیاں مرتضی بھائی مرتضی بھائی چلاتے اس کی طرف بڑھے ۔

کوئی ایک ٹانگ کے سہارے تھا تو کوئی بچی دونوں ٹانگوں سےمحروم کسی کا ایک ہاتھ نہ تھا تو کوئی آنکھوں کی بینائی سے محروم لیکن خوشی سب کے چہرے سے پھوٹی پڑتی تھی ۔

مرتضی نے سب کو اپنے بازووں میں ایک ساتھ بھرنا چاہا لیکن اتنے بے شمار بچے ایک مرتضی کی بانہوں میں کیسےسمٹتےسب بچے جوش سے  مرتضی سے مختلف سوال کرنے لگے کہ میرا بھائی کیسا ہے ؟ میری بہن دونوں پیروں کے بغیر کیسے رہتی ہے ؟ کوئی کہتا میرا فلاں دوست بھی یہاں پہنچ گیا کوئی پوچھ رہا تھا کہ میرے بابا وہاں میرے جیسے بچوں کے لئے کام کر رہے ہیں نا ؟ مرتضی باری باری ان سب کے سوالوں کے جوابات بہت پیار سے دیتا رہا ' آخر میں اس نے بچوں سے پوچھا کیا آپ سب بچے اپنی اس حالت اس معذوری والی پیچان کے ساتھ یہاں خوش ہیں ؟ ایک بچی جو عمر میں دس کی ہوگی لیکن تجربہ شاید سو سال کا رکھتی تھی کہنے لگی " مرتضی بھائی ہم اپنی اس پہچان پر نہ صرف انتہائی خوش ہیں بلکہ فخر کرتے ہیں ۔

یہاں عالم برزخ میں ہمیں ہر کوئی " فلسطین ' بیت المقدس اور غزہ کے معذور شہداء کے نام سے پکارتا ہے" تکریم دیتا ہے,ہمارا مرتبہ تو کسی ملک کے بادشاہ سے بھی اونچا ہو گیا ہے مرتضی بھائی یہاں ہر ایک ہماری خوشنودی چاہتا ہےکیونکہ جان گیا ہے کہ ہم نے حق کی راہ میں جانیں دی ہیں۔ ایک چھ سال کا بچہ مرتضی کی گود میں لڑکھڑاتے ہوئے چڑھا اور کہنے لگا " لیکن مرتضی بھائی مجھے اپنے وہ دوست بہت یاد آتے ہیں جو وہاں رفح میں والدین کے بغیر رہ رہے ہیں ان کو پیار کرنے کے لئے نہ ان کے بابا ہیں نہ ان کی ماما اور ان میں سے کتنوں کے تو ہاتھ یا پیربھی نہیں بچہ اداس ہوا تو مرتضی نے اسے گلے سے لگایا اور کہا بے فکر رہو ان کے لئے اللہ نے ان کی اپنی زمین سے ہی کچھ لوگ مقرر کررکھے ہیں جو ان کا خیال رکھتے ہیں اور اپنی آخری سانس تک ان کے حق کے لئے قابض گروپ سے لڑتے رہیں گے اور بالآخر اس قابض ٹولے کو وہاں سے اللہ سبحان تعالی کی مدد سے مار بھگائیں گے ان شاء اللہ ۔ اس کی بات سن کر سارے بچوں کے چہرے کسی ان دیکھے نور کی روشنی سے جگمگانے لگے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے