براہیم کی تلاش میں

عظمی نسیم احمد

 فضل بخش صاحب کےپیروں میں گرجانا پھردیکھو کیسے تمہارے بچےکےپیپرزکا مسئلہ کیسےحل ہوتا ہے لیکن اللہ ڈنو میں تو ویسے ہی سائیں کو پچیس

ہزارپہنچا چکا ہوں تو کیا اب بھی میرے بچے کا نتیجہ اٹکا ہوا ہےجو مجھےسائیں کے پیروں میں گرنا ہوگا؟زبیر نے بے بسی سے پوچھا ۔

اڑے بابا تو کون سا وڈیرہ لگا ہےکہیں کا جو تیری بیستی خراب ہورہی ہے ۔ فضل بخش صاحب منشٹر کا بندہ ہے۔ ہمارا مائی باپ ہے ۔اس کے سامنے جھکنے میں کیسا نخرہ بابا ۔۔  اللہ ڈنو خوشامدی لہجے میں بولا ' اور بابا تیرے چھوکرے کو کیا پڑی تھی اپنا پرچہ دیتے ہوئےکسی کو نقل سے روکنے کی۔

 استاد سےبحث کر کے اپنا پرچہ کینسل کروانےکی ، بابا اگر وہ اس دن خوامخواہ کا ڈپٹی نہ بنتا توآج تجھے نہ پیسہ بھرناپڑتا نہ کسی کے سامنے جھکنا پڑتا۔ اللہ ڈنو طنزیہ انداز میں بولتا ہوا منسٹر کے پی اے کے کمرے کی طرف بڑھ گیا اورزبیر جھکے کندھوں، مردہ قدموں کےساتھ صنم کدےکے " بت " کو سجدہ کرنے تقلید کرنےپیچھے ہو لیا ۔

 فضل بخش پہلے ہی ذاتی مسئلے کی وجہ سے اکھڑا بیٹھا تھا ۔ اللہ ڈنو اور زبیر کے جڑے ہاتھ بھی اسے رام نہ کرپا رہےتھے،زبیراس کے پیروں میں بیٹھ گیا۔سرکار میرے بچے کے پورے سال کی محنت کا سوال ہے ، اپنے بچوں کی خاطر میرے مالک میرا یہ کام کروا دیں اور اس کی ہچکیاں بندھ گئیں۔  فضل بخش کے نفس کے شیطان کوزبیر کے الفاظ نےتسکین پہنچائی تواس نے کہا،اٹھو بابا اٹھو میں کرتا ہوں کچھ ۔ زبیر کو جیسے نئی زندگی مل گئی۔

فضل بخش صاحب ان کیڑے مکوڑوں جیسی مخلوق سےنمٹا تو موبائل فون پر پھر کال آنے لگی ، اس نے بوجھل ہوتے ہاتھوں سے کال ریسیو کی ۔  دوسری طرف سے اس کی بیٹی کی یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔ انہوں نے فضل بخش سے کہا ہاں تو کیا سوچا آپ نے؟فضل بخش گلےمیں اٹکتے گولے کو نظرانداز کرتا گویا ہوا ،جناب میں کیسے خاموش ہوجاؤں میری عزت کا معاملہ ہے منسٹراپنے بھائی کے بیٹے کا ساتھ دے رہا ہے،آپ تو کچھ اللہ سائیں کا خوف کرو ۔ صنم کدے کا کچھ بڑا  " بت " موبائل کے دوسری جانب سےجواباً گویا ہوا !دیکھیں مسٹر فضل'اللہ کا خوف کرنےاللہ کے پاس جانا پڑے گا اوریہاں زمین پریہ منسٹرز، یہ سیاستدان یہ مقتدرادارے ہی ہمارےخدا ہیں ۔ ان سے بگاڑ کر آپ جیسے حقیرلوگ کچھ نہیں کرسکتے، بہتر ہے اپنی بیٹی کا معاملہ کسی خفیہ ہسپتال میں نمٹائیں خرچہ پانی لیں اورصاحب کے بھتیجے کی جان چھوڑیں۔

فضل بخش جیسے زمین میں گڑ گیا اور " "صنم کدے کے بت " کے سامنے گڑگڑانے لگا آنسو پوری بات کہنے نہ دیتے۔بت اختتامی الفاظ میں بولا بس بس ، ہسپتال کا خرچہ اور اوپر سےدس لاکھ 'اسے سے آگے نہ دام نہ الفاظ اوریہ کہہ کر موبائل بند کر دیا ۔ فضل بخش کی سسکیاں کمرے کے در و دیوار سانس روکے سن رہے تھے،ان کے دل دہشت سے پھٹے جاتے تھے۔

موبائل فون پٹخ کے وائس چانسلر نے اپنا سرہاتھوں پرگرایا اورکھولتے خون کے ساتھ بڑبڑانے لگا ' کم بخت جاہل قوم اپنے نااہل بد کردار بچوں کو مادر پدر آزادی دے کے تعلیمی اداروں میں موجیں کرنےبھیج دیتے ہیں پھرہم پھرزور ہوتا ہے کہ ہم معاملات ہینڈل کریں ۔ ابھی اس کے الفاظ مکمل بھی نہ ہوئے تھے کہ " صنم کدے کا ایک اور بڑے بت کا سپوت " آفس کا دروازہ لات مارکر کھولتا اندر چلا آیا اور چھوٹے بت سے ابرو کےاشارے سے سوال کیا ؟ چھوٹا بت "جی جی حضور "کی گردان کرتا اٹھ کھڑا ہوا اور اسے بیٹھنے کا اشارہ کرتا ہوا بولا 'سرکار آپ کہیں اور آپ کا خادم آپ کا عاجزوہ کام نہ کرسکے ایسا ہوسکتا ہے۔

انداز سراسر خوشامدانہ تھا ۔ بڑے بت کا سپوت فرعونی انداز میں بولا ہمممم 'ورنہ انجام تو تم جانتے ہی ہو تمہاری یونیورسٹی کےقیام سے لے کر اب تک کے تمہارے اپنے سارے قصے کھل چکے ہوتے۔چھوٹا بت گرتا پڑتا بڑے بت کےبیٹے کے قدموں میں نہ نہ سرکارکہتا ہوا بیٹھ گیا اوراس کے پیردبانے لگا 'کرسی کےپیچھے لگی قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر جیسے ایک دم سیاہ ہوگئیں کہ اب جیسے لاکھوں سورج چمکیں مگر وہ نہ روشن ہوں گی۔

دروازے کے" کے ہول "سے جھانکتا ایک طالب علم زخمی مسکراہٹ کےساتھ بڑبڑایا

 یہ قوم اپنے ابراہیم کی تلاش میں ہے' صنم کدہ ہے جہاں  

یہ مال و دولت دنیا یہ رشتہ و پیوند '

بتاں وھم و گماں لا الہ الا اللہ "

اسے یقین تھا کہ " ابراہیم کہیں نا کہیں ضرورموجود ہےصنم کدے کو ڈھانے کے لئے "

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے