
آرم نفیس
حق اور سچ کے ساتھ دینے میں تمام مسائل کا حل ہے۔ حامد کھر آکر پانی کا نلکا کھلتا ہےمگرایک بوند پانی بھی نہیں نکلتا۔ وہ مایوسی سےنلکے کی
طرف دیکھتا ہے اور پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ پسینے سے شرابور، وہ بیٹھ کر سوچتا ہے، "یہ پانی، بجلی اور گیس کی کمی کب ختم ہوگی؟" حامد کے چہرے پر تھکن اور بےبسی صاف ظاہر ہوتی ہے۔ اتنے میں عرفان دروازے پر آتا ہے اور حامد سے کہتا ہے، "یار، کیا تمہارے ہاں بھی پانی نہیں آ رہا؟" حامد افسردگی سے جواب دیتا ہے، "نہ پانی ہے، نہ بجلی، نہ گیس۔" دونوں ایک دوسرے کو اپنی مشکلات سناتے ہیں۔ عرفان کہتا ہے، "یہ حکومت کچھ نہیں کر رہی، ہمیں خود کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔" وہ دونوں بےبسی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں اور ان مسائل پر بحث کرنے لگتے ہیں۔
محلے کے لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ ایک بزرگ غصے سے بولتے ہیں،"یہ حکومتیں ہمیشہ ناکام رہی ہیں، ہمیں کسی سچے اور دیانت دار لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔" اسی دوران، ایک نوجوان جماعت اسلامی کا ذکر کرتا ہے اور کہتا ہے، "حل صرف جماعت اسلامی میں ہے، وہ لوگ دیانت دار ہیں اور عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔"حامد یہ سنتے ہوئے سوچ میں پڑ جاتا ہے اور عرفان سے کہتا ہے، "شاید تم ٹھیک کہہ رہے ہو، اگرہم دیانت دار قیادت کو سپورٹ کریں تو شاید ہمارے مسائل حل ہو سکیں۔
سب لوگ متفق ہو کر جماعت اسلامی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اس امید میں کہ حق کا ساتھ دینے سے ان کے مسائل کا حل نکل آئے گا۔محلے والے اپنے مسائل کے حل کے لیے دیانت دار قیادت کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کی حمایت کر کے اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































