
آرم نفیس / کراچی
عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے یہ خاص پیغام ہےکہ آج ہم پر ایک ذمہ داری آن پڑی ہےجو ہمارے ایمان اور انسانیت دونوں کی پکارہی ہے۔ آج جب ہمارے
فلسطینی بھائی اوربہنیں ظلم وستم کا شکارہورہےہیں،جب ان کے وجود پرزخم ہیں، تو ہم پر فرض ہے کہ ہم ان کی مدد کریں۔
ان کے حق میں آواز اٹھائیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں۔یہ وہ وقت ہےجب ہم اپنی خاموشی کو توڑیں اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔ اسرائیل کی درندگی کوپوری دنیا کے سامنےبےنقاب کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اورایک مضبوط آواز بن کر دنیا کے سامنے مظلوموں کی حمایت کریں۔
یاد رکھیں کہ ظلم کے خلاف خاموشی دراصل ظالم کی حمایت ہوتی ہے۔ اس لیے ہرمسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنےحصے کی شمع روشن کریں۔ سچ کو دنیا کے سامنے لائیں اور دعا کے ساتھ ساتھ عملی قدم بھی اٹھائیں اپنےمسلمان حکمرانوں کو غیرت دلائیں۔
اللہ ہم سب کوحق کے راستےپرچلنے اورمظلوموں کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین



































