
ارم نفیس /کراچی
عامر اوردعابچپن سےایک دوسرے کے بہترین دوست تھے۔عامر ہمیشہ سے دعا کا خیال رکھتاتھا، جب وہ دونوں بڑے ہوئےتو
دعا کو احساس ہوا کہ وہ عامر سےمحبت کرتی ہے۔ ایک دن دعا عامرکے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہے اور عامر بھی اپنے دل کی بات بتاتا ہے۔ دونوں کا فیصلہ ہوتا ہے کہ وہ شادی کریں گے۔
عامر اور دعا کی شادی بہت خوشیوں بھری ہوتی ہے۔دونوں محبت، اعتماد اوراحترام کے رشتے میں بندھ جاتے ہیں۔ شادی کے بعد ان کی زندگی بہت خوش گوار گزرنے لگتی ہے۔دعا کولگتا ہے کہ اس نے اپنی زندگی کا بہترین فیصلہ کیا ہے اوروہ اپنے رشتے سے مطمئن ہوتی ہے لیکن کچھ عرصے بعد عامر اور دعا کے درمیان اختلافات شروع ہونے لگتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں پربحث ہونے لگتی ہےاور وہ دونوں جذباتی طورپردور ہونے لگتے ہیں۔
ایک دن یہ اختلافات اس قدر بڑھ جاتے ہیں کہ عامر اوردعا کے درمیان طلاق ہو جاتی۔ عامر یہ تم نےکیا کردیا ۔ ہم ایک دوسرے کےبنا نہیں رہ سکتے۔ طلاق کے بعد دونوں کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے۔ دعا اورعامر اب دوبارہ ساتھ زندگی گزارنا چاہتےہیں۔ اس مقصد کے لیے دعا اپنے کچھ دوستوں سےمشورہ کرتی ہے اور وہ اسے "حلالہ" کا منصوبہ بنا کردوبارہ عامرسے شادی کرنےکا مشورہ دیتے ہیں۔
دعا سوچ میں پڑجاتی ہے اوراسے سمجھ نہیں آتا کہ کیا کرے،اس لیے وہ ایک عالم دین کےپاس مشورے کےلیےجاتی ہے۔ دعا عالم دین کے پاس جاتی ہے اورانہیں اپنے حلالہ کےمنصوبے کے بارے میں بتاتی ہے۔ عالم دین دعا کو حلالہ کے بارے میں حدیث کے ذریعے سمجھاتے ہیں۔
"رسول اللہ ﷺ نے لعنت کی ہے،اس شخص پرجوحلالہ کرتا ہےاوراس شخص پرجس کے لیے حلالہ کیا جاتا ہے۔"
(ترمذی: 1120)
عالم دین زینب کو بتاتےہیں کہ حلالہ کی یہ شکل، جسےمنصوبہ بندی کےتحت کیا جاتا ہے،سختی سے منع ہے اوررسول اللہ ﷺ نے اس پر لعنت بھیجی ہے۔ وہ اسےسمجھاتے ہیں کہ اسلام میں طلاق اوردو بارہ شادی کے قوانین بہت سنجیدہ ہیں اوراس قسم کی منصوبہ بندی کے ذریعے دین کی تعلیمات سےکھیلنا کبیرہ گناہ ہے۔اس کے بعد عالم دین دعا کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا مشہور قول بھی سناتے ہیں۔
"اللہ کی قسم، اگر میرے پاس حلالہ کرنےوالا اور کروانےوالا لایا گیا تو میں دونوں کوسنگسار کر دوں گا۔" ۲/۲۶۵، سنن سعید بن منصور ۲/۴۹'۵۰، بیہقی۷/۲۰۸)
عالم دین دعا کو سمجھاتے ہیں کہ سیدناعمر رضی اللہ عنہ نے اس عمل کی سنگینی اور شرعی قباحت کواس قدر شدید الفاظ میں بیان کیا ہے تاکہ امت کو حلالہ کے شرعی حکم کی گہرائی کا احساس ہو۔زینب کو یہ سن کر جھٹکا لگتا ہے اور وہ اپنی سوچ کی غلطی کا احساس کرتی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول اور رسول اللہ ﷺ کی حدیث سننے کے بعد دعا کو اپنی غلطی کا شدت سےاحساس ہوتا ہے۔ وہ سمجھتی ہے کہ حلالہ کاغیر شرعی منصوبہ نہ صرف دین کی توہین ہےبلکہ اللہ اوراس کے رسول ﷺ کی ناراضی کا باعث بھی ہے۔
دعا اس وقت پختہ ارادہ کرتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو نئےسرےسے شروع کرے گی اوردین کے مطابق صحیح راستے پر چلے گی، دین کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا کامیابی کا راستہ ہے۔ جذباتی فیصلے اکثرغلط سمت میں لے جاتے ہیں لیکن دین کے مطابق فیصلے زندگی میں سکون اور کامیابی کا سبب بنتے ہیں۔ دعا نے عالم دین کے مشورے کے بعد اپنی غلطیوں سے سیکھا اوراپنی زندگی کو دین کے مطابق بہتر کرنے کا فیصلہ کیا۔۔



































