
ارم نفیس
زندگی میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سرفرازی
میں اسی لیے مجاہد می ں اسی لیے نمازی
غزہ میں ایک بارپھرجنگ کی تپش ہرطرف پھیل چکی تھی۔ایک نوجوان، ابوبکر،اپنے والد کے ساتھ ایک پناہ گاہ میں بیٹھا تھا،جہاں یحییٰ السنوار لوگوں کے حوصلے بلند کرنےکےلیےآئے تھے۔ یحییٰ السنوار کے چہرے پرعزم اور حوصلے کی روشنی تھی۔
ابوبکر نے ان سے پوچھا"اللہ کے مجاہد" ہم کیوں اس قدر مصیبتیں جھیلتے ہیں؟ ہمارا مقصد کیا ہے؟"یحییٰ السنوار نےاس کے سوال کو غورسے سنا اورمسکراتے ہوئے جواب دیا،"بیٹا، ہماری زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی سرفرازی ہے۔ جب ہم اپنے دین اوراپنی سرزمین کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو یہ ہمارے ایمان اور عزم کی علامت ہوتی ہے۔
ہماری جدوجہد اور قربانیوں کا مقصد اللہ کی رضا اورآزادی ہے۔ یہ ہمارے لیے نماز کی مانند ہےجس میں ہم اپنی جانوں کوقربان کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔"
ابوبکر نے ان کی بات کو دل میں بٹھا لیا اورعزم کیا کہ وہ بھی اپنے دین اورسرزمین کی حفاظت کے لیے تیار رہے گا،جیسے یحییٰ السنواراوردوسرےمجاہدین ہیں۔یحییٰ السنوار کی باتیں ابوبکر لیےہمیشہ کے لیے مشعل راہ بن گئیں ۔یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ دین کی سربلندی اورآزادی کے لیے قربانی دینا ہی حقیقی کامیابی ہےاور اپنے مقصد کے لیے ثابت قدم رہنا ہی اصل مجاہدہ ہے۔



































