
زبیدہ عرفان
نگاہ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کَٹ جاتی ہیں زنجیریں
"فلسطین"جی ہاں وہ فلسطین کےجس کے لوگوں کی آہ و بکا سننے والا کسی اسلامی ملک کا حکمراں نہیں،اتنی بےحسی ہے کہ معلوم نہیں یہ لوگ کب اسرائیل کےسامنے سیسہ دیوار بن کرکھڑے ہوں گے۔ میں آوازاٹھاتی ہوں ان مظلوموں کےلیےکہ جن کی آہ بکا سننے والا کسی اسلامی ملک کا حکمراں نہیں ـ اٹھو کہ وقت ہے یہی مسلمانوں کا پہلا کعبہ تمہیں بلارہا ہے، کون ہے جو خالد کی تلوار بنے گا؟ کون ہے جو ٹیپو کی تلوار بنے گا ؟ کون ہے جو سلطان صلاح الدین ایوبی بن کر آئے گا ؟ کون ہےجو محمود غزنوی بن کر آئے گا ؟ کون ہےجو بہلول لودھی بن کرآئے گا ؟۔ ہم بھول جاتے ہیں جنگ بدرکےاللہ پریقین کے سبب مسلمان ریتیلی جگہ پرتھےاورکافر کچی زمین پر تھے،مگر اللہ سبحانہ وتعالیٰ نےبارش برساکرمیدان جنگ کی کایہ ہی پلٹ دی۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ جب بھی مسلمانوں نےاللّٰہ کی راہ میں جنگ کی فتحیاب ہوئے ،آئیں اٹھیں کہ
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے




































