
بشریٰ وٹو / منڈی بہاؤ الدین
استاد طلباء کیلئے روحانی باپ کی حیثیت رکھتا ہے۔سب سےبڑی بات یہ ہے کہ استاد کی نسبت پیغمبروں کی طرف جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ درس
و تدریس کو پیغمبری پیشہ کہا جاتا ہے۔
جیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے
اِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّماً
”بے شک مجھےمعلم بنا کربھیجا گیا ہے۔“
پہلی درسگاہ ماں کےبعد استادہی وہ ہستی ہےجواپنے شاگرد کی ترقی و کامیابی کواپنی ترقی اورکامیابی سمجھتا۔ اپنے طلباء کوآگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ہر مرحلے پراستاد کا کرداراہم ہوتا ہےلیکن ابتدائی مراحل میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہےجو آنے والے تمام مراحل کے دروازے کھول دیتا ہے۔
نہال اس جہاں میں جتنے بڑھے ہیں
ہمیشہ وہ نیچے سے اوپر چڑھے ہیں
ابتدائی مراحل کی کامیابی ہی اصل کامیابی ہے۔پہلی سیڑھی جوبنیادفراہم کرتی ہے،اگر مضبوط ہوگی توشاگرد کیلئے آگے جانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ اس پہلی سیڑھی اثرات آنے والے تمام مراحل میں نظر آتے ہیں۔
اگر موجودہ دور کے تناظر میں دیکھا جائےتو ہر دوراورہرزمانےکی طرح آج بھی طلباء اوراساتذہ دونوں میں سیکھنےسکھانےکا جذبہ وہی ہے کیونکہ یہی ان دونوں کی فطرت میں ہے لیکن پاکستانی سرکاری ونجی اسکولوں میں اس کے برعکس حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے بچوں کو ابتدائی مراحل میں ہی مضبوط سیڑھی فراہم نہیں کی جاتی،یہی وجہ ہےکہ وہ آگے چل کرناکام ہو جاتے ہیں۔
ہمارا نظام امتحان کچھ ایسا ہے کہ فیل ہونےوالے طلبا وطالبات کو پاس کر کے انہیں خوش کردیاجاتا ہے اور بڑی کلاسوں کے لیے تیار نہیں کیا جاتا۔وہ تھوڑا اوپرجا کررک جاتا ہے۔ مزید اوپرچڑھنے کی کوشش کے باوجود چڑھ نہیــــں پاتا اورپیچھے دیکھنے لگتا ہے۔
پورے سلیبس میں سےمنتخب اسباق اورنشان زدہ متوقع مختصرسوالوں کا امتحان لےکربڑےمراحل طے کرنے سے روک دیا جاتا ہےاورنتیجتاً وہ بیرون ملک جا کر کمانے پر مجبورہو جاتے ہیں۔
دوسری جانب اساتذہ اور پرنسپل صاحبان کوتنخواہوں کا لالچ دے کر مخصوص سلیبس اورمخصوص سوالات پڑھانے پرمجبور کیا جا رہا ہے۔
ہمارا نظام تعلیم تباہ کرنےوالےاورکڑی شرائط پر ہمارے حکمرانوں کو قرض دینے والےسود خوراللہ تعالٰی سے جنگ کرنےکی طاقت نہیں رکھتے۔آج کل اس کا مشاہدہ خوب کیا جا رہا ہے۔ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ اور سود سے پاک معاشی نظام کی ضرورت ہے۔
اس کے اثرات ان شاءاللہ ہمارے نظام تعلیم پر بھی پڑیں گے۔ ہمارا نظام تعلیم صحیح ہوگا تو لوگوں میں شعور پیدا ہو گا۔ بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور ہم غیروں کو افرادی قوت دینے کی بجائے اپنے کاموں میں لگانے کے قابل ہوں گے۔ان شاءاللہ
میری اعلیٰ حکام سےگزارش ہے کہ وہ سود کاخاتمہ کر کےاپنےپاؤں پر کھڑے ہوں۔سپر پاور صرف اورصرف اللہ کی ذات ہے۔حالیہ دنوں میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آگ لگنے کے واقعہ سے عبرت پکڑنے کی ضرورت ہے۔
نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































