
شئیما بلال
ان شاءاللہ رمضان سیریز شروع ہو رہی ہے جس میں ہم روز ایک دعا سیکھیں گے۔
آج کی دعا
اللَّهُمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ
“اے اللہ! ہمیں رمضان تک پہنچا دے”(مسند احمد: 23434، بیہقی: 3444) ۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اس ماہ مبارک کو حاصل کرنے کا ایک اور موقع دیا۔رمضان کا لفظ “رمض” سے نکلا ہے جس کا مطلب کسی چیز کو جلانا کے ہیں۔اس مہینے کو “رمضان” کہنے کی ایک وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ یہ گناہوں کو جلا کر ختم کر دیتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس ماہ میں ہمارے گناہوں کو جلا کر ختم کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
رمضان کا مہینہ تین عشروں میں تقسیم ہے
رحمت
مغفرت
نجات
رمضان کے عشروں کی تقسیم اتنی خوبصورت ہے ۔پہلے انسان دعاؤں سےاللہ تعالیٰ کی رحمت میں چلے جاتا ہے۔ پھر جب اللہ سے وہ قریب ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعائیں کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ پھر اس کی تیسرے عشرے میں دعائیں قبول کر کے اس کی جہنم سے نجات کر دیتے ہیں۔
رمضان میں ایک عمل ایک نیکی ستر گنا تک پہنچ جاتی ہے ۔ایک مثال سے بات کو سمجھتے ہیں کسی سلطنت کے بیت المال پر بیس سیکنڈ کے لیے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اعلان ہوجاتا ہے جو چاہوں اٹھالو لیکن ایک شخص موبائل میں اپنا وقت ضائع کر رہا ہو، توسوچیں اس کو کیا کہا جائے گاکہ کتنا بے وقوف انسان ہے اتنے سے وقت میں انسان اپنی زندگی بدل سکتا تھا۔ یہ مثال خدانخواستہ میری اور آپ کی نہ ہو جائے کہ اللہ تعالی نے نیکیوں کی سیل لگائی ہے اورہم لغو چیزوں اور وقتی سکون کے لئے اپنی آخرت خراب کر رہے ہیں۔ یہ وہ برکت مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا۔ وہ بابرکت الہامی وحی خدا جس کی ذمہ داری پہاڑوں اور آسمانوں زمین سے نا اٹھائی گئی پھر وہ انسان نے اٹھا ئی۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے
اِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَالْجِبَالَ فَأَبَین اَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وحَمَلَهَا الْإِنسَانِ اِنَّهُ كَانَ ظُلُومًا جَهُولًا
ترجمہ
ہم نے اپنی امانت کو آسمانوں پر زمین پر اور پہاڑوں پرپیش کیا لیکن سب نےاس کےاٹھانے سےانکار کر دیا اور اس سےڈر گئے (مگر) انسان نے اسے اٹھا لیا، وہ بڑا ہی ظالم جاہل ہے۔(سورة الأحزاب ۷۲)۔
ہم اس کلام کا حق نہیں ادا کر سکتے لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی پوری کوشش لگا دے، اس کا علم حاصل کرنے میں ۔
ہمارے کرنےکے کام کیا ہوں رمضان میں
۱-روزے کی پابندی صرف بھک پیاس نہیں بلکہ گناہوں سے بچنے کی پابندی۔
۲۔پانچ وقت نماز کی پابندی ساتھ میں نوافل
۔قرآن کی تلاوت اور غور و فکر( قرآن کو ترجمہ کے ساتھ )
دعا اور استغفار
۵۔صدقہ و خیرات
تراویح اور قیام اللیل
شبِ قدر کی تلاش اور عبادت
اچھا اخلاق اور صبر
۔وقت کا صحیح استعمال
سحری اور افطار کی سنتوں پر عمل
اللہ اس رمضان کو ہمارے گناہوں کا کفارہ اور آئندہ زندگی کے لئے ہدایت کا ذریعہ بنادیں۔




































