انا سے وفا تک (ناول)

ادینہ سہیل

قسط نمبر دو

سب خاموشی سے کھانا کھا رہے تھے مگر رافعہ کو کہاں سکون تھا لہٰذا وہ بولی "دادا جان کہاں ہیں؟ کھانا نہیں کھائیں گے کیا؟"

 "نہیں بیٹا آپ لوگ کھانا کھا لو ان کی طبیعت ذرا ٹھیک نہیں ہے" تائی جان نے دونوں کو آنکھیں دکھائیں-

 دونوں نے خاموش رہنے میں ہی عافیت جانی اور کھانا  کھانے کے بعد جب وہ دونوں اپنے کمرے کی طرف بڑھنے لگیں تو انہوں نے کسی کالے کوٹ والے آدمی کو دادا جان کے کمرے میں جاتے دیکھا۔

"یہ کون ہے؟" رافعہ نے عدن کے کان میں سرگوشی کی

"جادوگر ہے! کرتب دکھائے گا، دادا جان کو ہنسانے کے لیے" عدن نے طنز کیا-

 "مگر اس عمر میں دادا جان کرتب سے خوش ہوں گے؟" رافعہ بھی اپنی جگہ پر ڈٹ گئی-

 ارے یار، ذرا سا پڑھ لیا ہوتا نا تو آج پہچان لیتی کہ کالے کوٹ اور پینٹ میں ملبوس بندے کو وکیل کہتے ہیں- 'اگر جادوگر ہوتا تو کالا کوٹ کیوں پہنتا'؟؟ عدن نے چڑ کر کہا -

"ہو سکتا ہے کالا جادو دکھاتا ہو" رافعہ نے ہنس کر کہا-

 بہن تم ٹھیک میں غلط!! اب خوش،  عدن نے ہار مان لی-

 ویسےیہ وکیل کیا کر رہے ہیں ادھر۔۔۔ عدن سوچنے لگی۔

 ارے،،اتنا پریشان کیوں ہو رہی ہو، ہو سکتا ہےدادا کے کوئی دوست ہوں رافعہ نے عدن کو پریشان دیکھ کر کہا-

 عدن: نہیں یار میں دادا کے ہر دوست کو جانتی ہوں۔ دادا جان کےصرف ایک ہی دوست تھے ،سلیمان انکل ان کی بھی پانچ سال پہلے وفات ہو گئی- مجھے تو ڈر لگ رہا ہے کیونکہ ڈاکٹر صاحب اور وکیل جب ایک دفعہ پیچھے پڑ جائیں نا تو کبھی پیچھا نہیں چھوڑتے۔

 "ارے دادی اماں!! بندکر دو اپنی دور اندیش باتیں... فضول میں تم اتنا پریشان ہو رہی ہو۔ رافعہ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا-

 اور پھر عدن کے  ذہن سے مکمل طور پر یہ بات نکلنے ہی والی تھی کہ ایک دن عدن نے دوبارہ دادا جان کو اپنے بابا یعنی صدیق صاحب سے اسی لہجے میں بات کرتے سنا وہ شاید ان کو کسی بات پر ڈانٹ رہے تھے ۔عدن نے کھڑے ہو کر مزید باتیں سننا مناسب نا سمجھا لہٰذا وہ  اپنے کمرے میں چلی گئی۔۔

۔۔۔۔۔"مجھے سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے!! بس جو کہاہے وہ کرو" ہلال پاشا شدید غصے سے بولےـ

 فراز کو ہلال پاشا کے غصے پر نہ تعجب ہوا اور نہ ہی وہ ان سے غصہ کرنےکی وجہ پوچھنا چاہتا تھا- وہ فراز تھا اپنی دھن میں مگن  رہنے والا ،لیکن وہ شروع سے بے حس نہیں تھا۔  شاید یہ بے حسی ہلال پاشاہ سے اس میں منتقل ہوئی تھی۔ اپنے باپ سے واحد چیز جو اس کو ورثے کے طور پر ملی وہ ضد تھی- وہ بے انتہا ضدی تھا ،جب کسی چیز کو حاصل کرنے کی سوچتا تو اس کو پیار یا غصے سے چھین کر دم لیتا تھا،شایدیہ ضدی پن بچپن میں اس کی ہر ضرورت پوری کر دینے کی وجہ سے تھا ۔وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، نہایت لاڈلا۔۔ پیدائش پر ہلال پاشا اور اس کی ماں مطہرہ نہایت خوش تھے- فراز نے اپنا سارا بچپن پھولوں میں گزارا ۔وہ کانٹوں کا مطلب بھی نہیں جانتا تھا لیکن اس واقعے نے اس کی زندگی کو کانٹوں سے اس قدر بھر دیا کہ اب اسے خوشیوں سے ڈر لگتا تھا  ،خوشیوں کے موقع پر وہ ظاہری طور پر تو مسکرا دیتا لیکن وہ خوشی اسے طوفان کی آمد کا امکان لگتی تھی ۔ وہ دل سے مسکرانا بھول گیا تھا، اس نے اپنے بچپن کے بعد زندگی کو کبھی خوش گوار محسوس نہیں کیا۔ اس کے درد کی انتہا یہ تھی کہ وہ رونا بھی بھول گیا ۔وہ رونا چاہتا تھا ،سب کو بتانا چاہتا تھا اپنی روداد مگر وہ اتنی سی عمر میں یہ بات سمجھ گیا تھا کہ غموں کی نمائش سے غم کم نہیں ہوتے  بلکہ یہ  صرف   ڈھنڈورا پیٹنا  ہوتا ہے اور وہ اپنی زندگی کو، خود کو اتنا کمزور دکھا کر اپنا مذاق نہیں بنوانا چاہتا تھا ،شاید یہی غم اس کو اندر سے کھاتا جا رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔

"بیٹا اٹھو ناشتہ کر لو" سیف کی امی عابدہ بیگم نے سیف کے کمرے کے پردے ہٹا کر پیار سے کہا- سورج کی تیز شعائیں سیف کے چہرے کو چمکا رہی تھیں جس کی وجہ سے مغرب کی کالک بھی چھپ گئی تھی۔ "امی آرہا ہوں" سیف نے آنکھیں ملتے ہوئے کہا-

 سیف کالی ٹی شرٹ کے ساتھ نیلی پینٹ میں کسی جزیرے کا شہزادہ لگ رہا تھا۔ اس کے ہاتھوں کی ہری نسیں صاف نمایاں ہو رہی تھیں جو روزانہ جم کرنے کا پھل تھیں- اس کے حلقے گرے بال اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے تھے۔ وہ یقیناً حسن و جمال میں اپنے دوست سے بھی دو ہاتھ آگے تھااور وہ یہ بات خود بھی جانتا تھا۔

سیف ٹیبل پر بیٹھتے ہی ادھر ادھر نظر دوڑانے لگا،جیسےوہ کسی کو ڈھونڈرہا ہو۔"داؤجی کہاں ہیں؟" سیف نےبرابر کرسی پر بیٹھی عابدہ بیگم سے سوال کیا۔

وہ اپنے کمرے میں آرام کر رہے ہیں۔ ان کو میں نےکمرے میں ہی ناشتہ دے دیا ہے ۔عابدہ بیگم بولیں۔

 'ہائیں!!! کیا اتنا کچھ بدل گیا میرے جانے کے بعد، مطلب وہ لوگ جنہیں کمرے میں کھانے سے نفرت تھی کہ جن کے خیال میں انگریزی زبان کا یہ فقرہ کسی بہترین لکھاری نے لکھا تھا کہ" اگر اپ کو کھانا بستر پر چاہیےتو جائیں اور کچن میں سو جائیں"۔

وہ آج خود اپنا بنایا ہوا اصول کیسے توڑ سکتے ہیں؟ داؤجی اپنے اصولوں سے بہت محبت کرتے تھے۔ داؤ جی کے خیال میں ان کے اصولوں کو توڑنے کی سزا موت ہے صرف لیکن کبھی کبھی انسان کو سمجھوتا کرنا ہی پڑتا ہے- سیف نے دل میں سوچا- "بیٹا بس سر میں درد ہے، رات کو ٹھیک سے سوئے نہیں اس لیے میں نے عابدہ بیگم سے کہا کہ ناشتہ دے کر دوائی دے دیں تاکہ ان کی نیند پوری ہو جائے"۔

 سیف کے والد سرمد صاحب نے سیف کو خیالوں میں گم دیکھ کر تسلی دی-

 جی، جی ٹھیک ہے۔ سیف نے جوس کا کلاس ہونٹوں سے لگایا۔

"مجھے لگتا ہے میں نے آپ کو دیکھا ہے کہیں" اس دن یونیورسٹی میں۔۔۔  ایک اجنبی لڑکے نے کہا۔

 جی ؟جی، عدن اس شخص کی طرف مڑی اور اس سے پہلے کہ وہ عدن کو پہچان پاتا عدن جلدی سے ہڑبڑاتے ہوئے ادھر سے بھاگ گئی-

 کیا عجیب لڑکی تھی یار۔۔۔۔ مطلب واہ۔۔۔۔۔ تمہیں دیکھتے ہی بھاگ گئی۔ اس کے پاس والے لڑکے نے مزاحیہ انداز میں کہا حالانکہ وہ شخص نہ سمجھی میں سارے منظر کو سمجھنے کی کوشش کرنے لگا۔( جاری ہے)

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے