روزہ اور سوشل میڈیا

ام ہانی/ ملتان

رمضان المبارک کی پرسکون صبح تھی، گھرمیں عبادت کا ماحول تھا۔ احمد اورفاطمہ اپنے والدین کے ساتھ سحری کر رہے تھے۔ دونوں بہن بھائی نوعمر

تھے اور روزہ رکھنےکا خاص جوش رکھتے تھے۔ سحری کے بعد سب نے مل کر فجر کی نماز ادا کی۔

نماز کے بعد احمد نے اپنے بابا کا موبائل اٹھایا اور سوشل میڈیا پر مصروف ہو گیا۔ فاطمہ بھی ٹیبلیٹ پر ویڈیوز دیکھنے لگی۔ والدہ نے مسکرا کر کہا۔۔۔  بیٹارمضان میں ہمیں اپنا وقت قیمتی بنانا چاہیے۔

احمد نے حیرت سے پوچھا،ماما! سوشل میڈیااستعمال کرنا غلط ہے؟

والد محترم جو قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے گفتگو میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے کہا، بیٹا! سوشل میڈیا بذاتِ خود غلط نہیں لیکن اس کا استعمال کیسے کرتے ہیں یہ اہم ہے۔ رمضان میں تو ہمیں اپنے وقت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

فاطمہ نے کہا، بابا! آپ ہمیں بتائیں کہ رمضان میں سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کیسےہوسکتا ہے؟

والد صاحب نے ایک حدیث سنائی

رسول کریم ﷺ نے فرمایا :”اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اوردغا بازی کرنا( روزے رکھ کر بھی)نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔“(صحیح بخاری: 1903)۔

انہوں نے وضاحت کی، بیٹا! روزہ صرف بھوک پیاس کا نام نہیں بلکہ ہماری زبان، آنکھوں اور دل کا بھی روزہ ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ، غیبت یا فحش مواد دیکھنے سے روزے کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔

احمد نے سوچتے ہوئے کہا، تو کیا ہمیں سوشل میڈیا بالکل چھوڑ دینا چاہیے؟

والدہ نے نرمی سے کہا، نہیں بیٹا! ہم سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے قرآن کی تلاوت سننا، دینی لیکچرز دیکھنا یا خیرات کی ترغیب دینے والی پوسٹس شیئر کرنا۔

پھر والد صاحب نے قرآن کی ایک آیت پڑھی

”اے ایمان والو! روزہ تم پرفرض کیا گیا ہےجیساکہ تم سےپہلے لوگوں پرفرض کیا گیا تھا تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔“(البقرہ: 183)

انہوں نے کہا، اس آیت کا مقصد یہی ہے کہ رمضان ہمیں تقویٰ سکھاتا ہے۔ اگر سوشل میڈیا ہمارے تقویٰ میں اضافہ کرے تو یہ فائدہ مند ہے، ورنہ نقصان دہ۔

فاطمہ نے خوش ہو کر کہا، بابا! کل میں نے ایک عالمِ دین کا لیکچردیکھا جس میں رمضان کےفضائل بتائے گئے تھے۔ کیا یہ بھی مثبت استعمال ہے؟

والدہ نے مسکراتےہوئے کہا، بالکل!اس طرح کی چیزیں ہمیں ایمان میں مضبوط کرتی ہیں۔

پھر والد صاحب نےکہا، لیکن یاد رکھو! سوشل میڈیا پر عبادت یا نیک کام دکھاوے کے لیے شیئر نہ کروکیونکہ یہ ریاکاری ہو سکتی ہے۔

فاطمہ نے مزید پوچھا،بابا! اگر ہم سوشل میڈیا پر اپنا وقت ضائع کریں تو اس کا روزے پر کیا اثر پڑتا ہے؟

والد صاحب نے بتایا، بیٹا! رمضان میں ہر نیکی کا ثواب بڑھ جاتا ہے اور وقت کا ضیاع ایک طرح سے اس ثواب کو کھونا ہے۔ سوشل میڈیا پر غیر ضروری وقت گزارنا ہمیں قرآن پڑھنے، دعا کرنے اور اللہ سے قربت حاصل کرنے سے دور کر سکتا ہے۔

احمد نے سوچا،”پاپا! ہم تو روزے کی حالت میں بھوکے پیاسےرہتے ہیں، پھر سوشل میڈیا کا کیا تعلق؟“

والد محترم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان سنایا

’’بعض روزے داروں کو روزے سے بھوک کے سوا کچھ نہیں ملتا اور بعض قیام کرنے والوں کو قیام سے بیداری کے سوا کچھ نہیں ملتا۔‘‘(سنن ابن ماجہ: 1690)

انہوں نے کہا، یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہےکہ اگرہم برے کاموں میں پڑے رہیں،توروزہ اپنی برکت کھو دیتا ہے۔

فاطمہ نے پرجوش ہو کر کہا،”تو ہم سوشل میڈیا پردینی پیغامات، دعائیں اور خیرات کی معلومات شیئر کریں گے“

والدہ نے کہا، بہت اچھا! اور ساتھ ہی یہ عہد کریں کہ ضرورت کے بغیر موبائل استعمال نہیں کریں گے۔

اس گفتگو کے بعد احمد اور فاطمہ نے موبائل ایک طرف رکھ دیےاوروالدین کے ساتھ قرآن کی تلاوت میں مشغول ہو گئے۔ گھر میں سکون اور روحانیت کا ماحول چھا گیا۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے