
محمد عامر صدیقی
پانچویں قسط
"آپریشن بنیان مرصوص"
بھارت اب صرف سرحدوں پر شکست سے دوچار نہیں بلکہ دہلی کے ایوانوں میں بھی لرزہ طاری ہے۔"آپریشن بنیان مرصوص" کےبعد نہ صرف مودی حکومت پر عوام کا اعتماد متزلزل ہو چکا ہے بلکہ بھارتی فوجی قیادت پر بھی کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بی جے پی کی حلیف جماعتیں جیسےشیوسینا،جنتا دل اوراکالی دل کھل کرمودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقیدکررہی ہیں کانگریس نےاس موقع کو سیاسی فائدے میں بدلنے کی بھرپور تیاری کر لی ہےجبکہ پہلے ہی 2025 کےمئی میں ہونےوالےسروے کے مطابق، مودی سرکار کی مقبولیت 31 فیصدتک گرچکی ہے جو کہ 2014 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
بھارتی فوج کے اندر سے آنے والی خفیہ رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ نیٹ ورک ڈیفنس سسٹمز کی ناکامی اورسائبر حملوں سےدفاع کی کمی پرسینئرافسران نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کئی ریٹائرڈ جرنیلز نےدفاعی بجٹ کےغیرمتوازن استعمال اورروسی،فرانسیسی واسرائیلی ہتھیاروں کی ناکامی پر عوامی سطح پر سوالات اٹھائے۔
پاکستان نےاپنی عسکری اورسفارتی فتح کو مضبوط بنیادوں پرآگےبڑھانا شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی زیرِصدارت نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ کی دفاعی حکمت عملی، سائبر سکیورٹی معاہدات اور علاقائی امن کےلیےسفارتی اقدامات پرغور کیا گیا۔
چین، ترکی، اور ایران کے ساتھ سائبر اشتراک بڑھانے پربات چیت ہونےکابھی امکان ہے۔پاکستان کی عسکری برتری اورحکمت عملی نے بین الاقوامی میڈیا کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ بھارت کی "اجارہ دار سفارت" سے ہٹ کر حقائق پر حالیہ رپورٹس میں واضح کیا کہ پاکستان کی غیر جارحانہ مگر موثر پالیسی نے جنوبی ایشیا کے پاور بیلنس کو تبدیل کر دیا ہے۔
پاکستانی عوام میں جذبہ،اعتماد اورقومی یکجہتی مزید مضبوط ہوئی ہے۔نوجوان سائبررضاکاروں،سفارتی تجزیہ نگاروں، اورعسکری ماہرین کا ایک نیٹ ورک اب حکومتی اداروں کے ساتھ جُڑ چکا ہے جو مستقبل میں دشمن کےکسی بھی ہائبرڈ وار فیئر کا بھرپور مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ "مودی ایک بار پھر مشکل میں" اب ایک فقرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ بھارت کی اندرونی شکست بیرونی ناکامی اور عالمی سطح پر تنہائی مودی سرکار کے زوال کی نشانی بن چکی ہے۔دوسری طرف پاکستان، دانشمندی، تدبر، اور سٹریٹیجک وژن کےساتھ اب صرف دفاعی سطح پر ہی نہیں بلکہ خطے کے قیادت کے لیے بھی خود کو مستحق ثابت کر رہا ہے۔



































