"مودی ایک بار پھر مشکل میں"

محمد عامر صدیقی

چھٹی قسط

 "اپریشن بنیان مرصوص"

"آپریشن بنیان مرصوص"نےجہاں ایک طرف پاکستان کودفاعی سطح پرغیرمعمولی تقویت بخشی وہیں عالمی طاقتوں کےسفارتی تانےبانےبھی ازسرِنو بننےلگے۔ خاص طور پر

چین اورامریکہ کےدرمیان حالیہ غیر متوقع قربت نےپاکستان کےاسٹریٹیجک حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

رواں برس سن دوہزار پچیس کی دوسری سہ ماہی میں امریکہ اور چین کےمابین ہونےوالی معاشی وتجارتی مفاہمتوں نےدنیاکوحیران کر دیا۔ دونوں ممالک نے ڈیجیٹل معیشت، سیمی کنڈکٹر اور گرین انرجی میں مشترکہ منصوبوں پر دستخط کیے ہیں۔یہ وہی چین ہے جو گزشتہ دہائی میں امریکی پابندیوں کا شکار رہا اور جس کے ساتھ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا مگر بدلتےحالات میں امریکہ کی حکمت عملی اب واضح ہو چکی ہے: بھارت کو طاقتور بناؤ چین کو پاکستان سے دور کرو۔

 

پاکستانی پالیسی سازوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ اگرچین اورامریکہ کےدرمیان تعلقات بہتری کی طرف جاتےہیں تو اس کا ایک پہلا اور فوری اثر پاکستان کی عالمی سفارتی حیثیت پر پڑ سکتا ہے۔واشنگٹن میں موجود ایک معروف تھنک ٹینک "سی ایس آئی ایس" نے اپنی حالیہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ:"امریکہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہو چکا ہے، خصوصاً ایٹمی صلاحیت اور سائبر طاقت کے توازن کو کمزور کرنے کے لیے۔"

چین کی جانب سے بھارت کو خاموشی سےمخصوص تجارتی رعایتیں دیناجیسےریئرارتھ مٹیریلزاورالیکٹرونکس پرزہ جات ایک ایسا اشارہ ہےجوپاکستان کو مستقبل کے لیے اپنی پوزیشن پر ازسرنو غور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ اوردفاعی ادارے صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، اب وقت آ چکا ہے کہ۔۔۔

چین سےتعلقات کو "احساس شراکت"سے"عملی ضمانت"میں بدلا جائے۔

ترکی، ایران، وسطی ایشیائی ریاستوں سے متبادل تزویراتی اتحاد قائم کیا جائے۔

اوآئی سی کے پلیٹ فارم کو صرف بیانیہ نہیں، عملی دفاعی تعاون میں بدلا جائے۔

امریکہ کو "آپریشن بنیان مرصوص"سےایک شدید اسٹریٹیجک دھچکا پہنچا۔ اس نےنہ صرف انڈیا کو رسوا ہوتے دیکھا بلکہ یہ بھی جان لیا کہ پاکستان اب صرف ایک روایتی فوجی ریاست نہیں بلکہ سائبر، دفاع، اور سفارت میں برتری حاصل کر چکا ہے۔

اسی لیے واشنگٹن اب پاکستان کو گھیرنے کے لیے چین کو نرم لہجے میں قائل کرنے کی کوشش کرے گا کہ:

 

 "بیجنگ! اگر تمھیں عالمی سطح پر اپنا قد اونچا رکھنا ہےتوپاکستان کےبعض غیر روایتی اقدامات سےخود کو الگ کرو۔"اب سوال یہ ہےکہ چین جو ہمیشہ پاکستان کا “وقت کا ساتھ دینے والا دوست” رہا ہے کیا وہ محض معاشی فائدے کی خاطر پاکستان کی حمایت میں کمی لائے گا۔۔۔۔؟

جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ۔۔۔

انیس سوپینسٹھ  ہو یا انیس سو ننانوے،چین نے پاکستان کےمؤقف کونظرانداز نہیں کیا۔پاک چین عسکری تعاون میں اب تک کوئی ٹھوس کٹوتی دیکھنے میں نہیں آئی لیکن سفارت کاری میں مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتے صرف مفادات ہوتے ہیں۔ پاکستان کو اب جذباتی سہاروں کےبجائےبہترسفارتی بصیرت اور متبادل اسٹریٹیجک آپشنز تیار کرنے ہوں گے۔پاکستان کو اب صرف دفاع نہیں سفارتی تحفظ کی بھی جنگ لڑنی ہے چین کےممکنہ جھکاؤ کوروکنا یا اس سےنمٹنے کے لیے پاکستان کو:

* مضبوط داخلی سیاسی ہم آہنگی

* واضح خارجہ پالیسی

اور علاقائی اتحاد کی ازسرنو تشکیل دینا ہو گی

کیونکہ دنیا بدل رہی ہے

دوست بدل رہے ہیں

صرف وہی ملک مضبوط رہتے ہیں جو حالات کے ساتھ اپنی حکمتِ عملی بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے