
تحریر: محمد عامر صدیقی
ساتویں (آخری قسط )
"آپریشن بنیان مرصوص"
"آپریشن بنیان مرصوص" نے نہ صرف بھارتی دفاع کو کمزور کیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی متزلزل کر دیا۔ مگر جنگ کے شور میں کچھ اہم اور سنجیدہ سوالات ابھرے ہیں کیا پاکستان اس کامیابی کو سنبھال پائے گا۔۔۔۔؟
کیا چین بدلے ہوئےعالمی تناظرمیں پاکستان کےساتھ اپنی دیرینہ وابستگی برقرار رکھے گا۔۔۔۔؟
اور کیا امریکہ اب جنوبی ایشیا میں ایک نئی دفاعی صف بندی کے ساتھ پاکستان کے گرد دائرہ تنگ کرے گا۔۔۔۔؟
یہ قسط انہی سوالات کا تجزیاتی جواب ہے۔
پاکستان کے لیے چین ایک دیرینہ دوست اسٹریٹیجک اتحادی اورمعاشی سہارا رہا ہےلیکن موجودہ عالمی حالات میں یہ دوستی جذبات کے بجائے مفادات کے پلڑے میں تولا جا رہا ہے۔
چین کا بھارت کےساتھ معاشی اشتراک اب زمینی حقیقت بنتا جارہا ہے۔
ٹیکنالوجی، توانائی اور ڈیجیٹل انڈسٹری میں امریکہ اورچین کی بڑھتی قربت نے پاکستان کے لیےخطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
امریکی پالیسی سازوں نے چین کو باور کرایا ہے کہ پاکستان کی عسکری خودمختاری عالمی طاقتوں کےلیےعدم توازن کا باعث بن رہی ہے۔
یہی وہ نکتہ ہے جہاں چین کی "خاموشی" پاکستان کے لیےغیر متوقع مستقبل کی نوید ہو سکتی ہے۔
"بنیان مرصوص" نے امریکہ کو ایک واضح پیغام دیا:
پاکستان عسکری طور پرنہ صرف خودمختار ہے بلکہ اس کی سائبر قوت اور نیوکلئیرصلاحیت خطے میں امریکی اثر و رسوخ کے لیے چیلنج بن چکی ہے۔
امریکہ اب تین جہتی حکمتِ عملی پر کام کرے گا۔
بھارت کو مکمل دفاعی شراکت دار بنانا۔
پاکستان پر سفارتی و اقتصادی دباؤ بڑھانا۔
چین کو پاکستان سے بتدریج دور کرنا۔
اس اسٹریٹیجی کا مقصد پاکستان کو"تنہا"کرنا نہیں بلکہ "قابو"میں لانا ہوگا تاکہ وہ جنوبی ایشیا میں امریکی مفادات کےمطابق سانس لے۔پاکستان کو اب جنگی کامیابی کے بعد سیاسی سفارتی اور اقتصادی محاذ پر تیاری کی ضرورت ہے۔یہ تیاری تین ستونوں پر قائم ہونی چاہیے۔
- سیاسی اتحاد اور بیانیہ
پارلیمان، عدلیہ، اور عسکری قیادت کا ایک بیانیہ
* عالمی میڈیا پر مؤثر نمائندگی
سفارتی سطح پر جارحانہ وضاحتیں، دفاعی وضاحت نہیں۔
- خود کفالت کی معیشت
دفاعی صنعت میں مقامی پیداوار۔
* زرِ مبادلہ کے متبادل ذرائع
اے آئی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری سائبر، ڈرون ٹیکنالوجی
- خارجہ پالیسی میں توازن
چین سے تعلقات میں شفاف مکالمہ
ترکی، ایران،وسطی ایشیائی ممالک سے نئی شراکتیں
روس کےساتھ اسٹریٹیجک رابطے
جنگ کا شور تھم چکا لیکن اب خاموشی میں اصل لڑائی شروع ہو چکی ہے۔یہ لڑائی توپوں کی نہیں، دماغوں، معاہدوں اور بیانیوں کی ہے۔
"آپریشن بنیان مرصوص" نے پاکستان کو ایک نئی پہچان دی،اب سوال یہ ہے: کیا پاکستان اس پہچان کو برقرار رکھ پائے گا؟
مودی کو شکست دینے کا مطلب صرف عسکری برتری نہیں۔ یہ ایک عالمی بیانیے کی فتح تھی۔ کہ پاکستان اب صرف ردعمل دینے والا ملک نہیں رہا۔بلکہ پیش بندی کرنے والی ریاست بن چکا ہےمگر اب اصل امتحان ہے۔
دوستیوں کو ٹوٹنے سے بچانا۔ ° دشمنیوں کو محدود رکھنااور خودکو ایک ایسےمقام پرلےجانا جہاں پاکستان کو کوئی "دباؤ" نہیں، بلکہ "دعوتِ شراکت" دے۔
یہ قسط آخری ضرور ہےمگریہ سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کی بقا وقار اور خودمختاری کی کہانی میں۔



































