
ام یحییٰ
اللہ تعالیٰ کےفضل سے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے،رحمت اورمغفرت کا عشرہ گزرنےکے بعد
دوزخ کی آگ سےنجات کا عشرہ اختتام پزیرہے۔رب کی رحمت ہر وقت ہر سو پھیلی ہوئی ہے ۔
اللہ تعالیٰ نےتین عشروں میں مختلف موسم دکھا دیےہیں،کیا یہ رب کی رحمت نہیں کہ رمضان ٹھنڈے دنوں سے شروع ہوئے گرم دن کے روزوں کے بعد اب پھر موسم خوش گوار ہے، میرے رب کی شان ہر جگہ ہر سو پھیلی ہوئی ہے ۔انواع و اقسام کے پھل، نگاہوں کو بھاتے نظارے رنگ برنگے پھول،پھل اورنعمتیں ،نگاہیں اس کو نہیں پا سکتیں مگر وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے ،میرے دل کی ہر دھڑکن ہر خواہش کو جاننےوالا رب،ربِ کائنات،رب العالمین دلوں کے حالوں سے واقف رب ہم آپ کے کمزور ناتواں بندےآپ کی بے پناہ رحمتوں کے سمندر سے کچھ قطرے سمیٹے کی کوشش کررہے ہیں۔
مغفرت حاصل کرنےکی مختصرکوششیں کررہےہیں کہ میرے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ہے حدیث کا مفہوم ہے کہ برباد ہوگیا وہ شخص جس کو رمضان المبارک کا مہینہ میسر آیا اور اس نے اپنی مغفرت نہ کروائی، ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ،یقینِ کامل ہے کہ ہمارے مہربان رب ہماری ادناْ سی کوششوں کو بڑھا کر قبول فرمالیں گے۔
ہمیں اور ہمارےسسکتےلڑتے فلسطین وکشمیرمیں موجودمسلمانوں کو بھی اپنی رحمت کےحصارمیں لےلیں گے۔ کافروں ظالموں کو ان کے انجام تک پہنچادیں گے ۔بےشک حق و باطل کی جنگ میں جیت حق کی ہی ہوتی ہے۔اللہ رب کریم سے دعا ہے کہ ہمیں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں سے مستفید ہونے کی سعادت عطا فرمائیں۔ ہماری کامل مغفرت فرمائیں ۔کامیابیاں عطافرمائیں ،اس دنیا میں بھی اور دائمی زندگی( بعد از موت بھی) ۔آمین




































