
عالیہ رؤف
بڑا سکون ہےادھرمیں اللہ سےملاقات کے لیےآئی ہوں۔میں نےاللہ سے بولااے رب تو سترماؤں سے بھی
زیادہ محبت کرتا ہےنا مجھ سےتو مجھےاپنی رحمت کی آغوش میں پناہ دے۔ بہت بےچین ہوں،مجھے اپنی رحمت سے سکون قلب عطا کر۔میری روح کو پاک کر دے دنیا کی محبتوں سےآزاد کر دے۔ بس اپنا لے۔ میری عبادت میری التجائیں میری توبہ میراتیری طرف آنا،سجدوں اوردعاوں کو قبولیت کے درجے دے۔ امین ۔
میرے والدین کو دنیااورآخرت میں بھلائی عطا کر ۔میری اولادکونیک بنا ،نیکی کےراستوں پہ چلانےمیں آسانی عطا کر ۔میں گروں تو مجھے سہارا دینا ۔بھٹکوں تو سیدھےراستے کااشارہ دینا ۔میرے ٓخافظےکو اتنی تقویت عطا کرنا کہ سب بھول جاؤں مگر تیری کلا م پاک کی آیات مجھے ٓٓیاد رہیں ۔روز محشر اور مرنے لگوں تو زبان پر قرآنی آیات جاری رہیں ۔میری بخشش کا ذدیعہ ان قرآنی آیات کو بنا دینا، میرے دل میں اپنی اور اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت کے ایسے چراغ روشن کر دینا کہ جس کی بدولت میری دینی دنیاوی ازلی اور ابدی ہر راہ روشن ہوجائے۔
تیری قربت کے لمحات میری زندگی کےسب سےقیمتی لمحات ہیں ،ان دعاؤں اورالتجاؤں کوان ساعتوں کو کاش کہ میں روک سکتی ،قید کر سکتی مگر یہ میرے بس میں نہیں۔ اے میرے پیارے اللہ اس لیے میں آنسوؤں سے بھری دعاؤں آرزوؤں کوا ن لفظوں میں مخفوظ کر دینا چاہتی ہوں تاکہ یہ لفظ میری گواہی دے سکیں کہ رب سے ملاقات کی خواہش جب بھی کرنا چاہو تو وہ مل لیتا ہے اور جتناسکون اس کی رحمت کی آغوش میں ملتا ہے، بے شک کہیں اور نہیں بے شک کہیں اور نہیں!!!!!! صبح صادق وقت فجر




































