
عبد الرحیم خان / کراچی
پاکستان اورہندوستان کےدرمیان مختلف جنگیں اورکشیدگیاں تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ان جنگوں میں پاکستانی فوج نے نہ صرف اپنی سرحدوں کا دفاع کیا
بلکہ عالمی سطح پر اپنی عسکری صلاحیتوں کا بھی لوہا منوایا اوران جنگوں میں پاکستان کی فوج کی کامیابیاں اس کی پروفیشنلزم، بہادری اورحکمت عملی کی عکاسی کرتی ہیں۔
تقسیم کے فوراً بعد کشمیر کا مسئلہ اٹھا ۔پاکستان اورہندوستان کےدرمیان پہلی جنگ 1947 میں کشمیرکےمسئلےپرہوئی ۔پاکستان کی فوج نے 1947-48 کی جنگ میں شجاعت کے ساتھ حصہ لیا۔ پاکستان نےاس جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ خاص طور پر کشمیر کی وادی میں بھارت کو پسپائی پرمجبور کیا۔ اس کے نتیجے میں کشمیر کا کچھ حصہ پاکستان کےقبضے میں آیا۔جسےآج آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کہا جاتا ہے۔
سن 1965 کی جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسری بڑی جنگ تھی بھارتی فوج نےپاکستان کےعلاقے پرحملہ کیا،لیکن پاکستان کی فوج نےنہ صرف حملے کو روک دیا بلکہ بھارت کے کئی علاقوں میں بھی کامیاب فوجی آپریشن کیے پاکستان کی فوج نے لاہور کے قریب واقع چیلا گاؤں اور سیالکوٹ سیکٹر میں شجاعانہ دفاع کیا پاکستان کی فوج نے جنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
1971 کی جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسری بڑی جنگ تھی س جنگ کےدوران بھی پاکستان کی فوج نےسخت مزاحمت کیخصوصاًمغربی سرحدوں پر بھارت کی فوج کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی اگرچہ جنگ کا نتیجہ پاکستان کے لیے ناخوشگوار تھا، لیکن فوج نے اپنے عزم اور جرات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
1999 میں کارگل میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان ایک اورجنگ ہوئی پاکستان کی فوج نےاس علاقےمیں بھارت کےخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور بھارتی فوج کو کچھ اہم پہاڑی چوٹیوں سےپسپائی پر مجبورکیا۔ پاکستان کی فوج نےکارگل جنگ میں جنگی حکمت عملی، مقامی پہاڑی علاقوں میں لڑائی کی مہارت اور میدان جنگ میں عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اور اب 6اور7؍مئی 2025 کی درمیانی شب دنیا کی فوجی تاریخ میں اس اعتبار سےیاد گارکہلائے گی کہ محض دیڑھ سےدوگھنٹےمیں پاکستان کوجارحیت کا نشانہ بنانے والےبھارت کوایسی منہ کی کھانی پڑی کہ اسےلائن آف کنٹرول پرواقع بہت سی چیک پوسٹوں پرسفید جھنڈا لہرکراپنی شکست تسلیم کرناپڑی۔
بھارت نے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی اورمساجد کو نشانہ بنایا گیا،اس حملےمیں 8شہری شہید،35 زخمی ہوئےجبکہ نکیال سیکٹرمیں گولہ باری سے دو طالب علم بہن بھائی شہید ہو گئے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کپواڑہ، بار مولہ، راجوڑی، کارگل، لیہ، پونچھ اور اکھنور سمیت کئی مقامات پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے تین رافیل طیارے، ایک سخوئی طیارہ، ایک مگ طیارہ مار گرایا۔
پاکستان کی فوج ایک مضبوط ادارہ ہے جس نے ملکی دفاع اور بین الاقوامی تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی فوج نے نہ صرف جنگی میدانوں میں بلکہ دنیا بھر میں مختلف مشنوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس کی حکمت عملی، بہادری اور قربانیوں کی تاریخ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں یاد کی جاتی ہے۔ پاکستان کی فوج کی کامیابیاں اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور ملک کے دفاع کے لیے کی جانے والی قربانیوں کا نتیجہ ہیں، اگر پاکستان کی فوج نے جنگی میدانوں میں اپنی طاقت کو ثابت کیا ہے، تو اس نے عالمی سطح پر امن مشن میں بھی اپنی موجودگی کو ثابت کیا ہے۔



































