نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے

محمد دانیال ملک

کہتے ہیں کہ خواب آنکھیں بند کرکےدیکھے جاتے ہیں، مگر تاریخ گواہ ہےکہ کچھ خواب کھلی آنکھوں سے بھی دیکھے جاتے ہیں۔ یہ وہ خواب ہوتے ہیں

جو قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں،جومٹتی ہوئی امیدوں کونئی زندگی دیتےہیں،جو شکست خوردہ دلوں میں جہاد کاولولہ بھر دیتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ ایسے ہی خواب دیکھنے والوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔

 

خواب دیکھنے کی جرات: ایک قوم کی بیداری

جب خون کےدریا بہہ رہے ہوں،جب فنا کو بادئہ حراکامنظرپیش کردیا گیاہو،جب انسانیت کےبازاروں میں گوشت کےٹکڑے بکتےہوں توایسےمیں خواب دیکھنا ہی وہ واحد راستہ ہوتا ہےجو مایوسیوں کے اندھیرے کو چیر کر روشنی لاتا ہے۔ہماری تاریخ کا سب سے بڑا المیہ یہ رہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ مظلوم اور کمزور ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔

ٹیپو سلطان سےلےکرعلاؤالدین خلجی تک،ہمارے ہیروزکومجرموں کےروپ میں پیش کیا گیامگرحکیم الامت علامہ اقبال نےاس قوم کوجگانےکا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم ہونا اورامن پسندہونا دوالگ چیزیں ہیں۔ اپنی بقا کےلیے لڑنا کوئی جرم نہیں۔

پھروہ وقت آیاجب یہی قوم،جواپنےماضی سےکٹ چکی تھی،اٹھ کھڑی ہوئی۔اس نے اپنی آزادی کےلیےسب کچھ قربان کردیا۔ کیا یہ کوئی چھوٹا خواب تھا؟ نہیں! یہ کھلی آنکھوں سےدیکھا گیا خواب تھا، جس نے ایک نئی ریاست کو جنم دیا۔

 

ڈھاکہ کا سانحہ اور پھر ایک نیا خواب

وقت بدلتا ہے، حالات بدلتے ہیں۔ 1971 کا المناک باب ہمارے لیےایک زخم تھا۔ دنیانےہمیں شکست خوردہ قراردے دیا۔ہمارادشمن ایٹمی طاقت بن گیا اور ہماری حیثیت عالمی سطح پر مٹتی نظر آئی۔ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود کہ ہم ایک باصلاحیت قوم ہیں، ہم ایک طاقتور قوم ہیں، دنیا ہمیں نظر انداز کرتی رہی۔

مگر پھر ایک نیا خواب دیکھا گیا۔ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےہالینڈ کی سہولتیں چھوڑکرپاکستان واپس آنےکا فیصلہ کیا۔انہوں نےخواب دیکھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہواور پھر 28 مئی 1998 کو چاغی کےپہاڑوں نے وہ منظردیکھا جو دنیا کو حیران کر گیا۔ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا۔ اب سرحد پار سے امن کے پیغامات آنے لگے۔اب دنیا نے ہمیں وہ عزت دی جس کا ہم حق دار تھے۔

کیا یہ خواب آنکھیں بند کر کے دیکھا گیا تھا؟ نہیں! یہ کھلی آنکھوں سےدیکھا گیا خواب تھا جس نے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک ناقابل شکست طاقت بنا دیا۔

فلسطین: ملبے پر بیٹھے لوگ اور ان کے خواب

آج فلسطین کے مظلوم لوگ اپنے گھروں کے ملبے پر بیٹھےہیں۔ان کےپاس کچھ نہیں،مگران کی آنکھوں میں ایک خواب ہے۔وہ خواب آزادی کاہے،اپنی زمین واپس لینے کا ہے۔ کوئی طاقت، کوئی بم، کوئی ظلم ان کے اس خواب کو چھین نہیں سکتا۔ شہادت کی نیند بھی ان کے خوابوں کو ختم نہیں کرسکتی۔

یہی تو فرق ہے خواب دیکھنے والوں اور ہار مان لینے والوں میں۔ جوقومیں خواب دیکھتی ہیں،وہ کبھی نہیں مرتیں۔ وہ ہرشکست کےبعد نئی امید لے کر اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔

 

خواب دیکھتے رہو

تاریخ گواہ ہےکہ جوقومیں خواب دیکھنا چھوڑدیتی ہیں،وہ تاریخ کےصفحات سےمٹ جاتی ہیں۔ ہمیں خواب دیکھتےرہنا چاہیے۔ چاہے حالات کتنے ہی تاریک ہوں، چاہے دشمن کتنی ہی طاقت ور ہو، خواب دیکھنے والے کبھی ہارتے نہیں۔

ہمیں اپنے نوجوانوں کوخواب دیکھنا سکھانا ہوگا۔ ہمیں انہیں بتانا ہوگا کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے۔کھلی آنکھوں سےدیکھا گیا خواب ہی وہ طاقت ہے جو ہمیں منزل تک پہنچا سکتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے