پاکستان مغربی دور میں جی رہا ہے

علشبہ ثناء / کراچی

اگر مجھے ماضی میں جانے کا موقع ملے، تو میں اٹھہترسال پیچھے جانا چاہوں گی، پاکستان کے قیام سے پہلےتاکہ اپنے آبا و اجداد کی جدوجہد کو اپنی آنکھوں سے دیکھ

سکوں۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ انہوں نے کیا کچھ برداشت کیا تاکہ پاکستان وجود میں آ سکے اور اس کا موازنہ آج کے پاکستان سے کر سکوں۔

بچپن سے ہم نے پڑھا کہ پاکستان کیسے بنا۔ طویل جدوجہد، قربانیاںاور ایک الگ وطن کے خواب کی تعبیر، صرف ایک مقصد کے لیے کہ مسلمانوں کو ایک ایسی جگہ ملے جہاں انہیں مذہبی آزادی حاصل ہو، ان کے حقوق کا تحفظ ہو اور "اسلام" زندگی گزارنے کا اصول ہولیکن آج، کیا ہم اُس وعدے پر قائم ہیں؟ کیا ہم اب بھی وہی اسلامی جمہوریہ ہیں جس کا خواب آزادی کے وقت دیکھا گیا تھا؟ بدقسمتی سے، آج کا پاکستان اسلامی اقدار سے زیادہ مغربی اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ثقافتی تبدیلی ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں میں نظر آتی ہے۔

 

اسلامی ثقافتی شناخت کا زوال

ہمارے معاشرے میں اسلامی روایات کمزور پڑ گئی ہیں۔جدیدیت یا فیشن کےنام پرہم نے اپنے مذہبی اصولوں کو ترک کر دیا ہے۔مثلاً، رمضان اب روحانیت سے زیادہ خریداری اور تفریح کا مہینہ بن چکا ہے۔ ٹی وی چینلز پر رمضان کے پورے مہینے میں شوز اور ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔ اگرچہ شانِ رمضان جیسے پروگرام دینی علم فراہم کرتے ہیں لیکن بیشتر پروگرام مزاح اور غیر سنجیدگی سے بھرے ہوتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ رمضان جیسے مقدس مہینےمیں ڈرامے اور گیم شوز کیوں؟ اس کے بجائے اسکولوں، کالجوں اوردفاتر میں کام کا بوجھ کم کیا جانا چاہیے تاکہ لوگ اپنی روحانیت پر توجہ دے سکیں۔ رمضان کو سکون اور عبادت کا وقت ہونا چاہیے، نہ کہ اسائنمنٹس، ڈیڈ لائنز اور تفریح کا۔

انیس سو اکیانوے میں پرنسس ڈیانا پاکستان آئیں اور انہوں نے روایتی لباس پہنا۔ دو ہزارانیس میں کیتھرین، پرنسزآف ویلز نے بھی یہی کیا لیکن آج، کئی پاکستانی خود اپنے ثقافتی لباس کو چھوڑ چکے ہیں۔ مغربی لباس جیسے جینز، ٹی شرٹس اور چست ملبوسات عام ہو چکے ہیں۔ یہاں تک کہ حجاب جو سادگی کی علامت تھا، اب اکثر توجہ حاصل کرنے کے لیے اسٹائل کیا جاتا ہے۔ سادگی صرف خواتین کے لیے نہیں بلکہ مردوں کے لیے بھی ضروری ہےلیکن خواتین کے لباس میں ہونے والی تبدیلی واضح ہے، خاص طور پر جب ماضی کی نسلوں سے موازنہ کیا جائے جو سادگی کی علمبردار تھیں بعض پہلوؤں میں، ہم نے مغرب سے بھی زیادہ سادگی کو چھوڑ دیا ہے۔

شراب، نشہ، اور ویپنگ کا کلچر معاشرے کا حصہ بن چکے، اعلیٰ درجے کے ہوٹل جیسے رامادا اور اواری کے مخصوص حصوں میں کھلے عام شراب دستیاب ہیں۔ مصطفیٰ عامر کے قتل کے واقعے نے اشرافیہ میں منشیات کی موجودگی کو بے نقاب کیا۔ اس کے علاوہ، ویپ اور الیکٹرانک سگریٹ کا رجحان بھی بڑھ رہا ہےجو نہایت آسانی سے دستیاب ہیں۔ بڑے شہروں میں ایک خطرناک نائٹ لائف کلچر پروان چڑھ رہا ہےجو حرکات کبھی ناقابلِ یقین تھیں، اب معمول بن گئی ہیں۔ حکام اکثر خاموش رہتے ہیں اور وہ رویے عام ہو رہے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

پاکستان میں انگریزی کو حیثیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہمارے تعلیمی نظام، دفتری ماحول اورسماجی حلقوں پرغالب ہے۔اردو جو ہماری قومی زبان ہے، اکثر پسماندگی یا کم علمی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ یہ ذہنیت نقصان دہ ہے۔ زبان صرف اظہار کا ذریعہ نہیں، بلکہ شناخت اور فخر کا ذریعہ بھی ہے۔ سوال یہ ہےکہ اپنی ہی زبان بولنے پر شرمندگی کیوں؟ ہمارے اسکول اردو کو فروغ دینے کے بجائے انگریزی پر زور کیوں دیتے ہیں؟ یہ طبقاتی تقسیم قومی اتحاد اور خودداری کو متاثر کرتی ہے۔

میڈیا اور ڈیجیٹل کلچر نے صورتحال مزید بدتر کردی ہے، ایک وقت تھا جب ہم سادہ یوٹیوب چینل دیکھتے تھے۔ آج، فیملی ولاگنگ ایک نمایاں رجحان بن چکی ہے۔ ڈکی بھائی، رجب بٹ، اور سسٹرولاجی جیسے یوٹیوب چینل اپنی ذاتی زندگیوں کو آن لائن دکھاتے ہیں۔ اسلام خاندانی زندگی کو نجی اور مقدس سمجھتا ہے لیکن اب یہ تفریح بن چکی ہے۔ خوبصورت ویڈیوز، برانڈ پروموشن، اور کیفے کلچر اب سوشل میڈیا کی پہچان بن چکے ہیں۔ انفلوئنسرز خوبصورتی، دولت اور طرزِ زندگی کے ایسے معیار دکھاتے ہیں جو نوجوانوں کو احساسِ کمتری میں مبتلا کرتے ہیں یا انہیں نقالی پر مجبور کرتے ہیں۔ یہی رجحان ڈیٹنگ اور میچ میکنگ ایپس تک پھیل گیا ہے جو ایسی حرکات کو فروغ دیتی ہیں جو اسلامی تعلیمات سے متصادم ہیں لیکن ان کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے، اور عوامی مزاحمت نہ ہونے کے برابر ہے۔

سادگی رخصت ہو چکی ہے۔ مادہ پرستی ہماری زندگیوں پر حکمرانی کر رہی ہے۔ لوگ ایک دوسرےکو ان کےکپڑوں، موبائل فونز، گاڑیوں اوربچوں کے اسکولوں کی بنیاد پر پرکھتے ہیں۔ مہنگے ریسٹورانٹس، برانڈ اور ڈی ایچ اے، بحریہ جیسے گیٹڈ کمیونٹیز نے علیحدگی پسندی کو فروغ دیا ہے۔ ایسی طرزِ زندگی معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اسلام پڑوسیوں کا خیال رکھنے اور مضبوط سماجی روابط کی تلقین کرتا ہے نہ کہ خود کو آسائش میں قید کر کے دوسروں کو نظرانداز کرنے کی۔

 

اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی

بینکوں میں سود کا نظام عام ہےجبکہ اسلام سود (ربا) کوسختی سے منع کرتا ہےلیکن یہ پاکستان کےمالیاتی نظام کی بنیاد بن چکا ہے۔ بینک قرضوں پر سود لیتے ہیں اور جمع شدہ رقم پر سود دیتے ہیں۔ یہ تمام عمل اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔

یہ سوال بہت اہم ہے: ایک مسلم اکثریتی ملک کیوں ایسے نظام کو برداشت کر رہا ہے؟ سات کروڑ سے زائد پاکستانی ایسےنظام کاحصہ ہیں جواخلاقی اور دینی طور پر غلط ہے۔ ہمارے پالیسی سازوں کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

اسلام سادگی کا مذہب ہے اورسادگی سےمعاملات کی تلقین کرتا ہےجیسےشادی،لیکن آج شادیاں بڑے پیمانےپرتقاریب بن چکی ہیں۔ منگنی، مایوں، مہندی، بات پکی، اور برائیڈل شاور، ہر موقع پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔ ڈیزائنر لباس اور مہنگی جگہیں شادیوں کو مالی بوجھ بنا دیتی ہیں۔ شادی ایک خوشگوار اور روحانی بندھن ہونا چاہیے، نہ کہ سماجی مقابلہ۔ یہ رجحانات غیر حقیقی توقعات پیدا کرتے ہیں اور خاندانوں پر قرض لینے کا دباؤ ڈالتے ہیں، صرف اس لیے کہ وہ وہی کچھ دکھا سکیں جو دوسروں نے کیا۔

 

تبدیلی کی ضرورت

ہم نے ایک الگ ملک اس لیے مانگا تھا تاکہ اپنے دین کو محفوظ رکھ سکیں لیکن اب ہم وہی طرزِ زندگی اپنا رہے ہیں جس سےبچناچاہتےتھے۔جدیدیت کے پیچھے بھاگتے ہوئے ہم نے اپنے معاشرے کی روح کھو دی ہے۔ ہم نے ان روایات اور اقدار کو چھوڑ دیا  جو روحانیت، برادری اور عاجزی کو فروغ دیتی تھیں۔ ہر ترقی بری نہیں — لیکن اسے چھان کر قبول کرنا چاہیے۔ جو چیز ہمارے دینی اور معاشرتی اصولوں سے میل نہیں کھاتی، اسےمسترد کر دینا چاہیے۔ ہمارے آبا و اجداد نے ہمیں پاکستان ایک اسلامی اصولوں پر مبنی معاشرہ بنانے کے لیے دیا تھا۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اُس نظریے کو زندہ رکھیں۔ دنیا اور دین ساتھ چل سکتے ہیں بس نیت اور ارادہ چاہیے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے