سسکیاں

 ضیاالرحمن غیور

(کتاب جیسی عظیم چیزسےدور ہوتے ہوئے معاشرے کیےلیےایک شاہکارتحریر۔۔۔ کتاب سےمحبت رکھنےوالا اس تحریر میں ڈوب کراپنےآنسو نہیں روک پائےگا( ایڈیٹر

ایسی سسکیاں جوالماریوں میں رکھی کتابیں لیتی ہیں،جب کوئی ان کا پڑھنے والانہیں ہوتا،یہ ایک بڑا بازار ہے،سینکڑوں دکانیں ہیں۔ کچھا کھچ آدمیوں،گاڑیوں، گدھاگاڑیوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس میں ایک دوکان داراپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا۔ابھی ایک لڑ کا آنےوالا ہے خود دیکھنا وہ کیا کرتا ہے۔انہوں نے دیکھا ایک سانولہ سالڑکا ادھر ادھر دیکھتا ہوا آرہا تھاپھر اس نے لپک کرایک اخبار اٹھا لیا اوراسےالٹ پلٹ کردیکھنے لگا،پھراس نے اس  نےگندے اخبار کو چوم لیا  اور اپنی پشت پر ٹنگے ایک خراب سے بیگ میں رکھ لیا۔

وہ آگے بڑھا تو اس دکاندار نے اسے اشارے سے اپنے پاس بلایا۔  اس سےپوچھا بیٹاتم یہ اخبارپڑھ لیتےہو۔نہیں میں پڑھ نہیں پاتا لیکن کوشش کرتا ہو ں کہ میری ماں مجھے قران پاک پڑھاتی ہے ،اس سے یہ تھوڑا سمجھ میں آجاتا ہے۔اس نے اپنا منہ رازداری  کے انداز میں دکاندار کےقریب لے جا کرکہا۔ اس اخبار میں اللہ اور رسول ﷺکا نام بھی ہوتا ہے۔ہم ان کی عزت نہیں کریں گے توکون کرے گا۔

دکاندار نے پھر کہا تم ان اخباروں کا کیا کرتے ہو۔میں ان اخباروں کوایک بڑے کپڑےکےتھیلوں میں رکھتاہوں۔جب یہ زیادہ ہوجاتے ہیں تو میرے والد ایک گہرہ گڑھا کھود کراس میں دفن کردیتے ہیں اوراچھی طرح بند کردیتے ہیں۔بیٹاتمہارے والد یہ نہیں کہتے تم یہ کاغذ بازار سے نہ لایاکرو۔ نہیں وہ کہتے ہیں تم جتنا اللہ اوراس کے رسول ﷺکا ادب کرو گے تعظیم کرو گےاللہ تمہیں بھی عزت دے گا اورترقی بھی دے گا۔ دکاندار نے اس بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا ،تم تو بہت اچھی باتیں کرتے ہو۔اچھا کل اپنی امی کوبلاکرلانا اور کہنا دکاندار ماموں نے بلایا ہے۔ ابا آسکیں توانہیں بھی لے آنا۔ نہیں میرے ابو تو نہیں آسکتے ،وہ صبح سبزی منڈی جاتے ہیں اوررات کو آتے ہیں صفائی کا کام کرتے ہیں۔ ان کی چھٹی نہیں ہوتی۔

دوسرے دن ایک باپردہ خاتون اس بچےکےساتھ آئیں اورانتہائی باا خلاق طریقےسےدکاندارسےپوچھا۔بھائی آپ نےمجھےبلایا ہے۔دراصل بات یہ  ہے کہ آپ کا بچہ بہت سمجھداراورنیک ہے۔ آپ نےاب تک اس بچےکواسکول میں داخل کیوں نہیں کروایا؟

گھر کے کمزور مالی حالات کی وجہ سے اسے پڑھا نہیں سکے۔آپ اپنےشوہرسےکہیں وہ مجھ سےکرملیں،میں انہیں اچھی تنخواہ پر ملازم رکھوادیتا ہوں۔اگر آپ نے مجھے اپنا بھائی تسلیم کرلیا ہے۔ توکل اس بچے کو صاف ستھرا کرکے بال بنوا کرلا ئیں اورصبح اسکول پہنچیں۔دوسرے دن اس بچے کا گورنمنٹ اسکول میں داخلہ ہوگیا۔اس بچے کے منہ بولے ماموں نے اس کو اسکول کا ڈریس اورگھر کے پہننے کے لئے بھی د وجوڑے اور جوتے چپلیں دلوا ئیں اوران خاتون سے کہا اب آپ بچہ کےتمام تعلیمی خرچ سے آزاد ہیں،یہ جو میں خرچ کررہا ہوں، اس کا اجر اللہ سے لوں گا۔

اس بچے کانام امیر تھا۔اسےاسکول کیاملااصیل گھوڑا مل گیا تھا۔علم کا شوق اس کےانگ انگ میں بھراہواتھا۔اس نےپانچو یں میں جواسکالرشپ اٹھائی تواٹھاتارہا۔امیر ایک خودار لڑکا تھا، جلد اس نے اسکالر شپ کےپیسوں اور ٹیوشن پڑھا کر اپنے تعلیمی اخراجات اٹھانے شروع کردیے۔منہ بولے ماموں اس کی اس رویہ سے بہت خوش تھے۔ انہیں اس بچے کا روشن مسقبل صاف نظرآرہا تھا۔وہ اپنی فیلڈ میں بڑھتا گیا ،وہ آخر بینک کے وائس پریذیڈنٹ کے عہدے تک جا پہنچا۔

اس کے سرہانے کتابوں کا انبار جمع رہتا تھا۔ کتاب اس کی زندگی تھی، روڈ کے اخبار پڑھتے وہ آج ایک اعلیٰ عہدے تک پہنچا تھا۔ اس کا ایک عالی شان گھر تھا جس میں ایک بڑا ہال جوقیمتی الماریوں اوران میں ہزاروں کتابوں سے بھرا ہوا تھا۔وہ نام کا ہی امیر نہیں مالی طور پر بھی امیر تھا۔ اس کی تعلیم یافتہ بیوی اوراس کی تعلیم یافتہ اولاد مل کررہتے تھے اور خوش گوارزندگی گزار رہے تھے۔ ان کے بچے بھی مکان کے آنگن میں دوڑتے پھرتے تھے،لیکن وہ اپنی اصلی دولت اپنی کتابوں کے خزانہ کو سمجھتا تھا۔

صبح قران پاک کی تلاوت سے شروع ہوتی تفہیم القران کےترجمےسےاوردیگردینی کتابوں کے مطالعہ سے،اب وہ ریٹائر ہوچکا تھا۔پہلے اس کی ماں اور اس کی بیوی اس کے ساتھ عصرکے بعد پارک میں جاتے تھے۔ ٹہلتے ہوئے اس کی بیوی سے علمی گفتگو جاری رہتی،جب تھک جاتے تواپنی ایک مخصوص بینچ پر بیٹھ جاتے اورادھر ادھر کی باتیں کرتے رہتے۔ ماں سمجھ گئی دونوں میاں بیوی ان کی اپنی گفتگو ہے ،میرا یہاں کیاکام۔

بہانہ کرکے وہ نہیں آتی تھی۔بیوی بھی جس کا نام نجمہ تھاپی ایچ ڈی تھی ،اکاؤنٹس کےشعبےمیں وہ شوہرسےکسی طرح کم نہیں تھی لیکن شوہرکی معلومات کتابوں کاخزانہ تھی جس کے آگے اسے ہار ماننا پڑتی تھی۔شام کو جلدی کھانا کھاکر دونوں میاں بیوی لائبریری میں آجاتے تھے۔ بینکنگ کے شعبے کی قیمتی کتابیں تھیں جس کا مطالعہ ان کے شوہر کرتے تھے ،وہ بھی ان کا ساتھ دیتی تھیں۔ بچے کبھی آجاتے تھے اپنے تعلیمی کھلونوں سے کھیل کر خاموشی سے چلے جاتے تھے۔ دادا کوشور پسند نہیں تھا ۔

ایک دن لائبریری میں امیر نے نجمہ سے کہا مجھے کچھ ایسامحسوس ہورہا ہے مجھے کوئی ایسی بیماری لگ گئی ہےجس سے مجھے روزبروز کمزوری کا احساس بڑھ رہا ہے۔ یہ  بیماری ڈاکٹروں کی سمجھ سے بالاتر تھی مگر گھروالوں نے ہمت نہیں ہاری لیکن امیرلاغر ہوچکے تھے۔ جیسے اندرہی اندر گھل رہے ہوں۔ اب ٹہلنے بھی نہیں جاتے تھے۔ بیوی نے بھی پارک  میں جانا چھوڑ دیا تھا۔ ایک دن طبیعت کچھ سنبھلی تو بیوی کو لے کر پارک میں گئے مگر اسٹک کے سہارے بھی نہیں چل پارہے تھے۔ جلد واپس آ گئے۔

 رات کو اپنی ایک ایک کتاب کو چوم رہے تھےاورسرگوشی میں کہہ رہےتھے۔ میری زندگی کاکوئی بھروسہ نہیں۔مجھ سے تمہارے بارے میں کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو مجھے معاف کردینا۔ میں نے زندگی میں صرف کتابوں سےعشق کیا ہے اوربیوی بچوں سے والہانہ محبت۔ طبیعت ٹھیک تھی، رات کھانا کھا کرایک کتاب کو دیکھ رہے تھے ایک دم غشی آئی۔کتاب ہاتھ سے نہیں چھو ڑی اورخود کرسی سےگرگئےاورپھر جانبرنہ ہوسکے۔امیرکےگھرسےاس کاجنازہ نکلاکتابوں کی خاموش سسکیاں احساس والوں کومحسوس ہورہی تھیں۔ جوان سے والہانہ محبت کرتا تھا۔

وہ ان سے رخصت ہورہا تھاکبھی نہ آنے کے لیے۔ بیوی نے اپنے بچوں سےصاف کہہ دیا۔بیٹا میں تمہارے باپ کےبغیرنہیں جی سکتی۔غیب کاعلم اللہ کوہےکہ کب مروں۔ پھر اس نے اپنے بڑے بیٹے سے کہا کسی لائبریری والوں سے تمہارے تعلقات ہیں۔ اس نے کہا ایک بڑی مشہور لائبریری ہے۔ انہوں نے کہا مجھے ان کے پاس لے چلو۔ لائبریری والے ان کے بیٹے اقبال کو جانتے تھے۔ انہوں نے نجمہ کا بہت شکریہ ادا کیا کہ آپ ہزاروں قیمتی کتابوں کا عطیہ ہماری لائبریری کو دے رہی ہیں۔ ہم آپ کے شوہر اورآپ کے نام کا کارنربنائیں گے جس میں آپ دونوں کی فوٹو آویزاں ہوں گے اورآپ لوگوں کےمتعلق مکمل معلومات ہوں گی۔ اس رات نجمہ لابریری میں آئی وہ اپنے شوہر کویاد کرکے زاروقطار رورہی تھی۔

 وہ اپنے شوہرکی پیاری کتابوں کوسینےسےلگاتی اورکہتی الوداع میرےشوہر کی زندگی کی ساتھیو!الوداع۔ میری دوستوں اب میری زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔بے ذوق تمہیں برباد کردیں گے۔ پڑھنے کے لئے تمہیں ہاتھ میں نہ لیں گے۔ میں نے تمہارے لیے ایک اچھا ٹھکانہ کردیا ہے۔ میں بھی مہمان ہوں مجھ سے کوئی کوتاہی ہو تو معاف کردینا ورنہ میں اپنے شوہر کے سامنے شرمندہ ہوں گی۔ اس بڑی لائبر یری کے انتظامیہ نے اپنے آدمیوں کے ذریعے وہ ساری الماریاں اوران کی کتابیں محفوظ طریقے سے منتقل کردیںاور لائبریری میں امیر اورنجمہ کے نام کاکارنرتشکیل دے دیا گیا تھا اورایک شکریہ کا خط بھی نجمہ کو دیاگیا۔           

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے