
خون میں ڈوبی ایک کہانی
ضیاء الرحمن غیور
آج ساری رات بمباری ہوتی رہی تھی۔ہرطرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں،ایک کسیلےبدن کا کسرتی جسم زخمی تھالیکن ہسپتال میں ایک بچے کی سسکیوں نے اسے اس طرف
دوڑنے پر مجبور کردیا۔یہ ہسپتال کابچوں کاوارڈ تھا۔پورا ہسپتال بمباری سےتباہ ہوگیا تھا۔افراد بھی ہلاک ہوچکے تھے۔ ایک بچہ بیڈ کےنیچے چھپا رو رہا تھا۔ وہ دہشت زدہ نہیں تھا بلکہ غصے میں کہہ رہاتھا۔ میں دشمن کو نہیں چھوڑوں گا۔
اس کسرتی جسم کے آدمی کےچہرے پر ایک مسکراہٹ دوڑ گئی۔اس نےاسےاٹھایا اورایک طرف دوڑ پڑا۔دوڑتے ہوئے ایک دم وہ ملبےمیں کہیں غائب ہوگیا۔یہ ایک غارتھا ایک لمبا غار جو ایک سرنگ کی شکل اختیار کرگیا تھا۔یہ اس بہادر شخص نے۔ منوں ملبے کےاندراپنا خفیہ ٹھکانا بنا یا تھا۔ یہ گہرائی میں تھا،اس لیے اس پر کسی کوشک کا گمان بھی نہیں ہوسکتا تھا ، بچے کو چو ٹیں زیادہ لگیں تھیں لیکن اس مجاہد نے دوائیاں فراہم کرکے اسےصحت یاب کردیا تھا۔وہ اسے مضبوط بنارہا تھا اورجانتا تھا ہمارا جینا مشکل اورموت آسان ہےتو کیوں نہ ہم دونوں موت سےلڑنے کی تیاری کرتے رہیں۔اس نے بچے کو ہرگرسکھایا تھا ،وہ یورپ کا پڑھا ایک قابل ڈاکٹر تھا اورہسپتالوں میں اپنی خدمات ہر حالات میں پیش کرتا تھا۔ لوگ اس سےبہت پیار کرتے تھے۔ اس کی ایک یورپین بیوی تھی۔اس نے جنگ زدہ علاقے میں آتے ہوئے اپنی بیوی سےکہا تھا تم یورپ کو مت چھوڑو۔ میں اپنےعلاقےکےبغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ وہاں کے لوگ اپنے ہمدردوں کو بلاتے ہیں۔ میں وہ گلیاں وہ محنت کش لوگ، وہ ذہین طالب علم اور ان کے عظیم استاد جو طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے یونی ورسٹیوں کالجوں اوراسکولوں میں ہی رہتے تھے اوررات کے بعد اپنےآنےوالےطالب علموں کا انتظار کرتےہیں۔ وہ کہتے ہیں ہماری زندگی،ہمارا علم ہمارے طالب علموں کی امانت ہے۔ وہ علم کی دولت ہم انہیں ہر حال میں پہنچانا چاہتےہیں۔ ہم چاہتے ہیں۔ ہماری موت اس طرح آئے کہ ایک ہاتھ میں کتاب ہو اورطالب علم ہم سے پڑھ رہا ہوتاکہ ہم اپنے اللہ کو گواہ بناسکیں کہ آپ کے اقراء کے حکم کو ہم موت کےوقت بھی یہ فرض انجام دینا نہیں بھولے۔
یورپین بیوی نے اس کے گلےلگ کراسےچوم لیا۔ تمہاری قوم ایک خودار قوم ہے۔جب تم اتنے اچھے ہو، اتنے پرکسشش ہو تو تمہاری قوم کاجواب نہیں ہوگا۔ یہ میں جانتی ہوں۔ تمھارادشمن تمہاری قیمت کو جانتا ہے۔ اس لیٗے تمہیں ختم کردینا چاہتا ہے۔تم برسوں سے لڑرہے ہو اورمزید لڑتے رہوگے۔ ہوسکتا ہے فتح ہمیں ناملےلیکن تمہاری قوم زندہ رہے گی اور کامیاب ہوگی۔ دینا میں لوگ اسےناقابل تسخیرقوم کے طور پرجانیں گے۔یہ جب اپنے تباہ شدہ علاقے میں اترے تواس کی بیوی روپڑی۔
ڈاکٹر نے اپنی بیوی کو گلے لگالیا اورکہا میں نےکہاتھا تم یہیں رک جاؤ۔ٗ اچھامیں تمہارے جانے کا بندوبست کردوں گا۔ بیوی نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ ایک تویہ بات یا درکھومیں مسلمان ہوں اوردوسرے میں خود ضد کرکےآئی ہوں۔میں بھی تمہاری قوم کی اورتباہ شدہ علاقے کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ میرے لیےیہ بہت بڑا انعام ہے، تم میرے ساتھ ہو۔وہ میڈیااینکر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی تھی لیکن یہاں سب کچھ تباہ تھا۔پہلےاس نے رابطہ کرکے دنیا کو جو اطلاعات فراہم کرسکتی تھی وہ کیں،کیوں کہ کویٗ ملک نے بھی انہیں اپنے ملک میں میڈیا کی سہولت فراہم کرنے کو تیار نہیں تھا۔
دور سے سب تماشہ دیکھ رہے تھے۔،مجبورا اس نے اپنے شوہر کےساتھ کام کرنا شروع کردیا۔وہ مرہم پٹی میں ہاتھ بٹاتی تھی۔ اس کاشوہر چونکہ ایک قابل ڈاکٹرتھااس کوغیر محفوظ ہسپتالوں سے دور رکھا جاتا تھا لیکن یہاں تو دشمن نے سارے ہی ہسپتال تباہ کردیٗے تھے۔ یہ کہہ کران میں مجاہدین چھپے ہوے ہیں۔وہ مجاہدین کونہیں عام لوگوں کو مارتے تھے۔ دنیا بھر کے سب اسلام دشمن بہت جھوٹے اورمکارہیں۔ اس قتل عام میں یہ سب شریک ہیں۔ ڈاکٹراوراس کی بیوی اکواللہ نے ایک خوبصورت بچہ دے دیا تھا۔ ایک دوردراز کے ہسپتال میں ان کو ایک بنکر نما چھوٹا سامکا ن ملا ہوا تھا۔ ایک دن ڈاکٹر نے بیوی سے کہا۔ تم یہاں سےبچے کولے کرچلی جاوٗ لیکن بیوی نے کہا یہاں دوست دشمن کا کویٗ بھروسہ نہیں کو ن مخبری کردے اسرایئلی بھی ہرجگہ دندنا تے پھرتےہیں دوسری ایجنسیاں بھی اسرایٗل کےلیےٗ کام کرتی ہیں۔ لیکن جینا ہےتوایک ساتھ۔ مرنا ہے توایک ساتھ۔آج کی بمباری نے اس کا سب کچھ تہس نہس کردیا تھا۔ اس کے بچہ اوربیوی بمباری میں دفن ہوچکے تھے۔ یہ نامعلوم بچہ اسی بمباری کےبعداسے ملاتھا۔اسے اتنا موقعہ نہیں ملاکہ بمباری سے پہلے اپنے بچہ اوربیوی کو اپنی پناہ گاہ میں لاکرچھپا دیتا۔ یہ سب کچھ اچانک ہوگیا تھا۔وہ اب ایک بیگ میں علاج معالجے کا سامان اوردوا یاں لیٗے پھرتا تھا اور زخمی ہوجانے والوں کی مرہم پٹی کردیتا تھا۔ بس وہ ایک گشتی ہسپتال بناہوا تھا۔دشمن اس کی ٹوہ میں رہتا تھا۔لیکن وہ ہرجگہ مارا مارا پھرتا تھا اس لیےٗ وہ ہاتھ نہیں آتا تھا۔ ایک دن پھر بمباری میں زخمی ہوگیا۔ بڑی مشکل سے وہ چھپتا چھپاتا اپنےٹھکانے پرپہنچا۔ اس نے اپنےمنہ بولے بیٹےکوگلےلگایا اورکہا بیٹا اب تمھیں خداحافظ کے کہنے کا وقت آگیا ہے۔ میں اب بچ نہیں سکوں گا بہت زخمی ہوں۔ ہمار ادشمن ہمارے اس پنا گاہ کودیکھ چکا ہے۔
وہ کسی وقت بھی یہاں بمباری کرسکتا ہے لیکن قوی امکان یہ ہے دشمن ہماری اس پناہ گاہ کو کویٗ لمبی سرنگ سمجھ کر اس میں گھسے گا۔ ہم اسے چاروں طرف سے بموں اوربارود سےبھردیتےہیں وہ اندرگھسنے کے لیےٗ فایٗرنگ کرے گا۔ جس سے بارود پھٹ جاےٗ گا اوریہ سب ہلاک ہوجایٗیں گے۔بیٹا میں اب اس قابل نہیں کہ نکل سکوں اوردشمن مجھے تلاش کرتے ہوےٗ اس کے اندر ضرور آےٗ گا۔بابا تم نے جس بہادر بچے کی خدمت کی تھی۔ اسے پالا تھا۔وہ تمھیں کبھی چھوڑ کر نہیں جاےٗ گا۔ ڈرنا میری فطرت نہیں۔ ہم نے عہد کیا تھا دشمن کو خاک میں ملانے کا۔اب انشاء اللہ شہادت کے بعد ملاقات ہوگی۔ بیٹا مجھے یقین ہے تیرے جیسے بچوں کے ہوتے ہوئے میر ا ملک غلام نہیں رہے گا۔ انشاء اللہ۔ اللہ کی امان۔ بچہ نے جلدی اپنے باپ کا الوداعی بوسہ لیا اور پناہ گاہ سے نکل گیا۔ اسے دور سے دشمن کے سپاہیوں کے آواز آرہی تھی۔وہ کچھ فاصلے پرایک اونچی جگہ اسی ملبے کے نیچے ایک محفوظ جگہ بیٹھ گیا اس کی پشت پر ایک بڑا پتھر تھا وہ اس سے ٹکا ہوا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ایک بندوق تھی اس کی سنگین ایک فلسطینی پرچم اور نیچے القسام برگیڈ کا پرچم تھا۔ اس نے اپنے جسم پر ایک نوکیلی چیز سے اپنے سینے پر اپنے منہ بولے باپ کا نام اوراس کے نیچے ابوعبیدہ کا نام لکھا ہوا تھا۔پہلے دشمن اس پناہ گاہ کو ایک لمبی سرنگ سمجھتے ہوئے اس میں محتاط ہوکرگھس گیےاورجب انہیں ڈاکٹر ایک دیوارسے لگا جس کی جان نکل چکی تھی نظرآیا انہوں نے اس پر زبردست فائر نگ کردی بلکہ اطرف میں بھی برسٹ چلادیے ۔اس فائر نگ نے پورے پناہ گاہ کو بارود بناکر ہوا میں اڑا دیا اورسب ختم ہوگیے۔ تباہ شدہ پناہ گاہ پرمزید ملبہ آن گرا۔۔لڑکا۔۔۔ اب جہازوں کا انتظار کررہا تھا۔ لڑکے کی خواہش تھی غزہ کے لوگ میری شہادت کو ضرور دیکھیں۔ وہ بچہ بمباری سے زخمی ہوکر شہید ہوچکا تھالیکن اس کی بندوق اس پر لگے پرچم اوراس کاجسم سلامت تھا جس پرکنندہ ہرچیزظاہر تھی۔ لوگ اس بچے کے جسم اوراس کے پرچموں کو لے کر ہرطرف گھوم رہے تھے اورایک نعرہ دنیا کو سنائی دے رہا تھا۔میں زندہ ہوں،



































