
کہانی خون کے رشتوں کی
ضیاء الرحمن غیور
کراسنگ پر گاڑیاں گزررہی تھیں۔ آہستہ آہستہ ایک سرخ رنگ کی کرولا گاڑی نے ذرا رفتار بڑھائی ۔اچانک جلدی ر وڈ کراس کرنے والا ایک چھ سالہ بچہ اس گاڑی کی سایٗڈ لگ کر نیچے گر گیا۔ گا ڑی
ایک سائیڈ پر ہوکر رک گئی۔ اس میں سے ایک خاتون سفید گاؤن میں ملبوس ڈاکٹر اتریں انہوں نے بچے کواٹھایا اورکہا بیٹا کیا ہوا۔تم مجھے بھوکے لگ رہے ہو۔بچہ ایک دفعہ پھر لیٹ گیا۔انہوں نے اسے اٹھایااوراپنی گاڑی میں لٹادیا۔انہوں نے اپنی پانی کی بوتل سےاسےپانی پلایا توکچھ ہوش میں آیا۔انہوں نے اپنا کھانا جووہ گھرسےلائی تھیں اسے کھلا دیا۔ اب وہ بہتر حالت میں آچکا تھا۔ ڈاکٹر نے بچے سے پوچھا تم کہاں رہتے ہو تو اس نے کہا میرا کوئی گھر نہیں اورکہاں سے کھاتےہو۔اس نے انگلی آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کرکہا۔۔۔ للہ بہت۔۔۔۔ بچہ گاڑی سے اترگیا اور کہا اب میں روزانہ آپ کا انتظار کروں گا۔ آپ بہت پیاری ہیں۔ہر ماں ایک جیسی ہوتی ہے اوریہ کہہ کرآگے بڑھ گیا۔
ڈاکٹر اس بچے کی ذہانت دیکھ کرحیران رہ گئی۔ اب روزانہ وہ اپنےگھرسےاس کےلیےٗ کھانا لاتی تھیں اوراپنے سامنے بٹھا کراسے کھلاتی تھیں۔ایک دن وہ آئیں تو بچہ کچھ گھبرایا ہوا تھا۔ ڈاکٹر نے پوچھا کیوں پریشان ہو؟ لڑکے نے کہا میری جان خطرے میں ہے۔وہ بھی پریشان ہوگئیں ۔۔کس سے تمہاری جان خطرے میں ہے۔ اس نے اشارے سے ایک طرف اشارہ کیا دو ا ٓدمی اسے ایک دکان کے پاس کھڑے گھور رہے تھے۔ڈاکٹر باہر نکلیں ،انہوں نے بچے کا ہاتھ پکڑا اوران چار پانچ دکانوں کے بازار میں ایک دکان دار سے پوچھا اسے کون جانتا ہے۔
ایک دوکاندار آگے بڑھا یہ بڑا اچھا بچہ ہے۔ جب کام ہوتا ہےمیں اسےبلالیتا ہوں۔ اتنا چھوٹا ہے لیکن میں کاریگر ہوں یہ مجھےکام کاطریقہ بتلاتاہے۔جب میں اس کے کام کی تعریف کرتا ہوں۔ تو فخر سے کہتا ہے میں بڑا ہوں گا تو پڑھ لکھ کرفوجی جہاز بناؤں گا۔ہم سب دکاندار اس کاخیال رکھتے ہیں۔ اسے کھانا کھلادیتے ہیں اورکام لیں تومعاوضہ بھی دیتے ہیں۔یہ ہمارے درمیان خوش رہتا ہے۔ کبھی بھیک نہیں مانگتا۔ چاہے کتنابھوکا ہو اورپوچھنے پر ایک جملہ کہتا ہے،"للہ بہتٗ "یہ بچہ کہہ رہا ہےکہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ہمیں پتہ نہیں ہےیہ بچہ کہاں سے آیا ہے۔ یہ ایک پرانی جیپ ہے ۔اس میں سوجاتا تھا لیکن کچھ دنوں سے۔ بدمعاش اس کے پیچھے پڑ ے ہو ےٗ ہیں۔ اس کو اغوا کرنا چاہتے ہیں۔۔۔اب کبھی ادھرسوتا ہے۔ کبھی ادھر سوتا ہے۔ یہ لوگ رات بھراس کو ڈھونڈتے رہتے ہیں۔یہ ان ہی کودیکھ کرآپ کا انتظار کررہا تھا۔ تم لوگ اس بچے کی مدد کیوں نہیں کرتے۔ اس دکاندار نے کہا یہ خطرناک لوگ ہیں۔ ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچاسکتے۔ ورنہ ہمارے بچوں کو خطرہ رہے گا۔ڈاکٹر نے دیکھا وہ بدمعاش اب بھی وہیں کھڑے انہیں گھور رہے تھے۔ڈاکٹر نے بلند آواز سے کہا میرے شوہر کرنل ہیں۔ یہ سن کر وہ بدمعاش فوراًوہاں سے رفوچکر ہوگیے۔ ڈاکٹر نےکہا آپ سب لوگوں کاشکریہ میں اس بچے کو لے جارہی ہوں۔ پہلے اس بچے کی ایف آئی آر کٹواؤں گی۔ اب یہ میر ے پاس رہے گا۔انہوں نے اپنی چھوٹی بہن کو فون کیا۔ تمہیں بچے کی ضرورت تھی ۔۔۔میں ایک بچےکولارہی ہوں۔ تم ہاسپٹل میرے پاس آجاؤپھر تھانے چلیں گے ،وہاں اس بچہ کی تم وارث بن جانا کاغذی کارروائی مکمل کرکے تم اسے اپنے گھر لے جانا۔
ڈاکٹر کی چھوٹی بہن بہت خوش تھی۔ڈاکٹر نے اس بچہ کے کچھ کپڑے دلائے ورہیر ڈریسر سے بال بھی بنوادیے۔اس کی چھوٹی بہن کے شوہر کسی سول محکمے میں آفیسر تھے۔اس بچے کی کھلی کھلی رنگت اورعقل مند باتیں سن کر وہ بہت خوش تھے۔کرنل صاحب کا سب احترام کرتے تھے۔ انہوں نے مشورہ دیا جب بچے کا ایک ارادہ ہے۔ وہ جہازوں کا انجینئربننا چاہتا ہے تو ہمیں بھی یہی کرنا چاہیے۔ ان کے کہنے کے مطابق طارق کی تعلیم شروع ہوگئی۔ اس نے اپنے ماں باپ سے اس قدر محبت کی۔ وہ اس سے ایک منٹ جدا ہونے کے تیار نہیں تھےمگر تعلیم کے لیےاسے بورڈنگ ہاوس میں رہنے کی اجازت دے دی۔ جب چھٹی ہوتی تووہ خود ماں باپ کے پاس آجاتا ورنہ ماں باپ اس سے ملنے چلے جاتے تھے۔طارق اب بڑا ہوگیا تھا خوب رو ،کڑیل جوانلیکن وہ اب بھی وہ اللہ سے امید رکھتا تھا کہ مجھے ان ماں باپ سے بھی ملادے جہاں میں پیدا ہو ا تھا۔طارق کے ان والدین نے ہمیشہ اس کے جذبوں کی قدر کی اوراسے اپنے ماں باپ کو ڈھونڈنے کی اجازت دے دی تھی۔ طارق تعلیم کے آخری مراحل میں تھا۔ وہ جیپ لے کر نکل جاتااوراس جگہ جہاں سے وہ بچھڑا تھا، وہ اس علاقے کواندازوں سے دیکھ کراپنا گھر ڈھو نڈ رہا تھا۔کافی تگ ودو کےبعداب اسے یقین ہوگیا تھا کہ اب کی بار وہ اس گھر کے دروازے پردستک دے گا۔ ادھر آئی جی ایک فائل پرکام کررہے تھے۔ انہی فائلوں میں سے انہیں ایک ایسی فائل املی جس میں ان کے والد کا نام اورایک بچےکافوٹو تھا۔یہ کافی پرانی فائل تھی۔ انہوں نے جلدی جلدی اس کی ورق گردانی کی۔ انہیں علم ہوا ان کا چھوٹا بھائی سفر کے دوران بھٹک کر بچھڑا تھا۔انہوں نے فوری طور یہ آڈر جاری کروایا کہ اس تمام ایریاز کے تھانے اس بچے کی فائل یا معلومات حاصل کریں کہ وہ کہاں گیا ہے۔یہ خبر آنا فانا تًمام ایریا میں پہنچ گیٗ کہ اتنے عرصے پہلے آئی جی کا بھائی ان سے بچھڑ کراب تک نہیں ملا۔تمام فائٗلیں کھنگالیں گے اورایک تھانے سے یہ اطلاع آگئی۔اس بچے کو اپنی وراثت میں فلاں گھر والوں نے لیا تھا اور محل وقوع بھی معلوم ہو گیا ہے۔ یہ کوئی سول آفیسر ہے۔آئی جی نے گھر والوں سے کہا میں جلداپنے چھوٹے بھائی کے بارے میں آپ لوگوں کو کوئی اچھی خبر سنانے والاہوںاور تیزی سے سفر کرتا ہو ا اس گھر کے سامنے دستک دے رہا تھا۔طارق کی شادی کرنل کی بھتیجی سے ہوگئی تھی اس کا نام نبیلہ تھا، یہ بہت خوبصورت جوڑا تھا۔ طارق نے آخری دفعہ ا س کو بھی اپنے ساتھ لے لیا کہ اگر گھر مل گیا تو وہ بغیرتاخیر کے ان کے والدین سے مل لے۔طارق نے دروازہ کھٹکھٹایا فورا ایک بوڑھی عورت نکلی ۔۔۔۔ جیسے وہ دروازے سے لگ کرکسی کے آنے کا انتظار کررہی تھی۔ اس نے اپنے چشمے کی فریم سے ایک کڑیل جوان کودیکھا جوبالکل اس کے جوانی کی تصویر تھا۔اس نے صرف یہ کہا میرے بچے!اور بیہوش ہوکر طارق کے ہاتھوں میں جھول گئی۔ اگر وہ آگے بڑھ کر اسے نہ سنمبھالتا تو وہ گرجاتی۔ اس نے اپنی ماں کو گود میں اٹھایا اوراندر لاکر بیڈ پر لٹا دیا۔اس پر پانی چھڑکا تو ماں کو ہوش آیا۔ وہ آگے بڑھ کر پھر اپنے بچے سے چمٹ گئی۔ وہ اسے والہانہ پیار کررہی تھی۔
طارق اوراس کی بیوی نبیلہ ماں کا یہ بچھڑا ہوا پیار دیکھ رہے تھے۔ نبیلہ آگےبڑھی اورماں سے چمٹ گئی اور روتے ہوئے کہنے لگی ماں آپ کو اپنا بیٹا یاد ہے اوریہ بیٹی جو وہ بیہا کرلایا ہے۔ اسے آپ گلے بھی نہیں لگا رہیں۔ جیسے طارق کی ماں کو ہوش آگیا۔اس نے نبیلہ کو اپنے سینےسے لگالیا وہ اب اس کو والہانہ پیار کررہی تھی۔اتنےمیں ٹیلی فون کی گھنٹی نے سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔طارق نے آگے بڑھ کرفون اٹھایا۔ کون ہے۔۔۔۔میں طارق بول رہا ہوں۔ میں آئی جی تمہارا بڑا بھائی بول رہا ہوں۔ بھائی جان یہ بھی میرے والدین ہیں ۔انہوں نے مجھے آج اس قابل بنایا ہے۔ ایک فوجی انجینئربن گیا ہوں۔آپ کوئی بات نہ کریں، ان کو لے کر فورا گھر پہنچیں۔آئی جی اپنا رتبہ بھول کران ماں باپ کے احسان تلے دبا بیٹھا تھا اورمنتیں کررہا تھا۔ آپ کو میرے ساتھ فورا چلنا ہوگا اورکرنل صاحب کو بھی بلالیں۔ آپ کو کم ازکم ایک ہفتہ ہمارے پاس رکنا ہے۔ آپ تو ہمیشہ ہمارے پاس رہیں۔۔۔کیوں کہ آپ بھی ہمارے ماں باپ ہیں۔یہ رشتوں کا ملن نہیں تھا۔ایک شادی کا سماں تھا، ہر طرف لوگ ہی لوگ تھے۔ جو طارق کو ایک نئی زندگی دینے والے اپنے محسنوں کااستقبال کرنے آئےتھے۔



































