
صبا احمد
سوشل میڈیا نے دنیا کو گلوبل ولیج بنایا ، فاصلوں کی طوالت کو ختم کر کے چند سیکنڈ میں ساری
دنیا کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا ہے ۔تہذیب وتمدن تجارت ،سیاست ، معاشرت کا تبادلہ اور لین دین آسان بنادیا ہے ۔ اس کے مختلف پلیٹ فارمز ہیں، انسٹا گرام یو ٹیوب ،ایکس ( ٹوئیٹر) ،اے آئی، چیٹ جی پی ٹی اور گوگل سے بچے والدین سے زیادہ مشورے اورمعلومات لیتے ہیں۔
ہم ان ایپس کو ہر وقت استعمال کرتے ہیں ، حکومت کا انٹر نیٹ پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ۔اس کے علاوہ ان ایپس پر جو فحش ریلز رات گئے چلتی ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔ نوجوان ان کے ذریعے غلط خیالات لے کر پروان چڑھ رہے ہیں جو معاشرتی برائیوں کا سبب ہیں جو اخلاقیات اور حیا کے تقاضوں کے خلا ف ہے،والدین کو ان پر نظر رکھنا لازمی ہوگیا ہے۔
آپ ان ایپس پر زیادہ وقت گزارنے کی بجائے یہ وقت اپنے بچوں کو دیں ۔اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کریں۔پھر بچوں کے ساتھ اہل خانہ کو وقت دیں، ان سے اچھی اور معلوماتی بات چیت کریں ۔ ان سے اپنا بچپن شیئر کریں۔ انہیں دین کی باتیں بتائیں ،ان کو اپنے ساتھ نماز اورقرآن شریف پڑھائیں، دین کے قریب لائیں اور سوشل میڈیا سے دور کریں مطالعہ کی عادت کہانیوں سے شروع کریں ،قرآن میں سب سے بہترین قصص القرآن ہے ۔بچےسنیں گے، آپ وقت دیں گے وہ بھی آپ کے قریب ہوں گے ۔
اگر آپ انہیں مادی ضروریات اور سہولتیں دینے میں مگن ہو جائیں گے، کمانے میں زیادہ وقت لگائیں گے اور سوشل میڈیا کے جدید ٹولز خود بھی استعمال کرنا سیکھنا شروع کریں تاکہ اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو سمجھیں، جب تک اس کے بارے میں نہیں جانیں گے تب تک زمانے کی دوڑ میں ان کے ساتھ نہیں چل سکیں گے ۔ ایسا نہیں گریں گے تو آپ پیچھے رہ جائیں گے ، سوشل میڈیا کا استعمال سیکھیں مگر ذاتی غرض کے لیے نہیں بچوں کی بہتر پرورش کے لیے ۔ ان کی تعلیم و تربیت اسلامی اصولوں پر کریں ورنہ سب ختم ہو جائے گا،آخرت میں اللہ تعالی کو کیا جواب دیں گے ۔
سوشل میڈیا اس صدی کا دجال ہے ۔اس کا مقابلہ قرآن و سنت کی تعلیمات اور روشنی سے کیا جا سکتا ہے۔سب ڈرامےحقیقت پر مبنی نہیں ،وی لاگرنئی دنیا دکھاتے ہیں اور وہ ہی سب سے زیادہ اس کی تنہائی اور چمک و اندھیرے کا شکار ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہر بات سچ نہیں ہوتی ۔ زندگی فن نہیں ہے، دوستیاں بھی جھوٹی ہیں ،محبت بھی اور پھر غم ملتا ہے تو خود کشی آخری حل بچتا ہے ۔ فیس بک دوستی کے بعد گھروں سے بھاگ کرشادیاں کرکے لڑکیاں ناکام ہو رہی ہیں،اپنی اور والدین کی عزت بھی گنوا بیٹھتی ہیں۔
جھوٹ ہے سب ، زندگی کا مقصد میری زندگی میری مرضی نہیں، بحیثیت مسلم ہم پابند ہیں۔ ایمان لانے کے بعداس کے اللہ کے عبد یعنی بندے ہیں ۔اللہ کے غلام فرمانبردار اور اس کے حکم کے مطابق زندگی گزارنے کے پابند ہیں ۔معاشرتی تنہائی اور رشتوں میں دوری منظم خاندانی نظام کے لیے اس میڈیا کا کم استعمال نسلوں کی آبیاری کےلیے ضروری ہے اور یہی اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے ۔


































