
صبا احمد
آزادی کا دن ہر قوم کے لیے نعمت اور آدمیت کےلیے قدرت کا ایک بہت بڑا انعام ہے۔ آزادی زندگی کا مقصد اور خزینہ ہے۔ قوم کا افتخار ہوتی ہے۔ یہ خوشی کا دن ہوتا ہے جس
میں نسلیں قربانی دیتی ہیں پھر آزادی ملتی ہے ۔ آزادی کی نعمت ان قوموں سے پوچھیں جو غلامی کی تارک راتوں میں ظلم وستم سہتی ہیں ۔کشمیر اور فلسطین اور ہمارا سر سبز ہلالی پرچم ہماری سرحدوں پر ہماری آزادی کا ترجمان ہے اور یہ پرچم بلندچٹانوں پرلہرا رہا ہے، اس بات کا ثبوت ہے ہم آزاد ہیں ، ہمارے حوصلی بلند ہیں اوروطن کی حفاظت کے لیے پر عزم اور ہر وقت تیار ہیں۔
ہمارے فوجی ہما وقت تیار اور چاق و چوبند ہیں ۔اس کے لیے ہمارے اصلاف نے آگ کے دریا اور سمندر عبور کیے،تب یہ آزادی حاصل کی ۔کنویں ماؤں بہنوں کی لاشوں سے بھر گئے تھے ۔دریا خون سے لال اور ٹرینیں شہیدوں کی لاشوں سے بھری ہوئی پاکستان کی سر زمین پر پہنچی تھی ۔
ہمیں 14 اگست 1947 کو رب کریم نے اس نعمت سے نوازا ۔ پاکستان ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم کی انتھک محنت اور بے لوث قربانی کا ثمر ہے۔
جنہوں نے غلامی کا زمانہ گزارا ہو خاص طور پر جن ممالک یا علاقوں اور لوگوں پر چالاکی اور دھوکے سے غاصبانہ قبضہ کیا گیا ہو ان سے پوچھیں کے آزادی کتنی بڑی نعمت ہے ۔ کشمیر اور فلسطین کے لوگ اسی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔سترھویں اور اٹھارہویں صدی میں فرانس جرمنی برطانیہ اور فرانس پاور میں آگئے ۔ مسلمان مغلوب ہوگئے ۔ ترکی میں سلطنت عثمانیہ بھی آخری سانسیں لے رہی تھی ۔
انگریزوں نے اکثر خطوں میں مسلم ریاستوں پر قبضہ کیا ۔اسی طرح بر صغیر میں تجارت کی غرض سے آکر سیاست اور ریشہ دوانیوں اور چالاکی سے مسلم غداروں کی مدد سے مغلیہ سلطنت کو ختم کر کے 1857کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کو ہرادیا ۔برطانیہ نے یہاں قبضہ کرلیا اور نوآبادیاتی نظام کے تحت کتنے ہی شہروں پر قبضہ کر کے اپنےان علاقوں کی باگ ڈورسنبھال لی اپنا غلام بنا لیا ، یہاں کا خزانہ خام مال معدنیات برطانیہ بھیج دیا ۔
ہندؤں کے ساتھ ملی بھگت کی گئی ۔مسلمان غلامی اور زبوں حالی کا شکار ہوگئے، پھر علامہ اقبال ،سید احمد خان ، علی برادران اٹھے مسلمانوں خواب غفلت سے جگایا ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔ انہوں نے دو قومی نظریہ پیش کیا ،بر صغیر میں دو قومیں آباد ہیں ، جن کا مذہب ،رہن، سہن ،رسم ورواج رواج ، تہذیب وتمدن ،تجارت اور معاشرت سب الگ ہیں ،ان کو اکٹھا کرنا خانہ جنگی کو دعوت دینا ہے ۔1930کے مسلم لیگ کے سالانہ جلسے میں دو قومی نظریہ پیش کرکے سب دنیا پر عیاں کردیا کہ ہندوستان میں دو قومیں آباد ہیں ۔
ہندومسلمانوں کو اپنا غلام بنانے کا اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھ رہے تھے ۔یہ بات قائد اعظم کو معلوم ہوگئی، 1916میں انہوں نے کانگریس چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت ا ختیار کر لی پھر آزادی کا قافلہ لے کر وہ منزل پر گامزن ہوگئے اور آزادی کا پروانہ 14اگست 1947کو لے کر آزادی سے پاکستان میں سانس لیا ۔
شدید علالت دشمن پر عیاں نہ ہونے دی ۔تاکہ آزادی ملتوی نہ ہو جائے ۔خود 1948 میں رحلت فرما گئے, مگر آزاد خود مختار مملکت پاکستانیوں کے حوالے کر گئے کہ اس کی خوش حالی تعمیر و ترقی اب نوجوانوں کے حوالے ۔ پاکستان کی آزادی اور خود مختاری اور سالمیت اس خطے کے لیے بہت ضروری ہے ۔
آزادی بہت بڑی نعمت ہے ۔یہ صدیوں پر محیط جدوجہد کا انعام ہے ۔پاکستان نے کم اسلحے اور فوجی سازو سامان کے بغیر بھارت کی مسلط کردہ جنگیں لڑیں۔ 1965 اور 1971کی جنگ جس میں مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بھارت نے جدا کیا ،وہاں بغاوت کروائی۔ وہاں کے لوگوں کے دلوں میں مغربی پاکستان کے لیے نفرت ڈالی ہمارا ایک بازو ہم سے جدا کیا پھر 1948میں کشمیر پر قبضہ کیا جوآج تک قائم ہے لیکن پھر بھی ہم نے اپنی آزادی اور سالمیت کو برقرار رکھا کوئی سمجھوتانہیں کیا ،اپنی سرحدوں کی حفاظت کو اپنی پہلی ذمہ اری جانا ۔بھارت کی ہٹ دھرمی جاری رہی پھر وہ ایٹمی پاور بنا پھر ہمیں اپنی فوجی قوت اور صلاحیتوں کو بڑھانا ناگزیر ہوگیا ۔
سن 1998میں پاکستان ایٹمی پاور بنا اور غوری جیسے میزائل بنائے ، صدر ضیاء الحق نے یوم آزادی قوم کو دھو م دھام سے منانے کا عزم دیا ۔زندہ اور پرعزم و وقار اور بہادر قومیں اسے شان وشوکت اور اپنے لیڈروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔ توپوں کی سلامی دے کر ان کے کارناموں قربانیوں کو یہی اعتراف ہے کہ اس دن ان کی یاد تازہ کی جائے ۔ہر سرکاری نیم سرکاری عمارتوں پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی کرکے جو اتنے سال بیت جانے کے بعد بھی پاکستان کے ہر گلی کوچے اور تعلیمی اداروں کھیل کے میدانوں سڑکوں پر سائیکل ریس کرکے منائی جاتی ہے، بچے قومی پرچم لہراتے ہیں ۔ یہ اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہی ہماری منزل مقصود تھی ۔گھروں پر پاکستانی جھنڈے لہرائے جاتے ہیں۔ شلوار قمیض قومی لباس پہنتے ہیں، مرد وزن اور بچے بوڑھے خوش ہو تے ہیں ، عید کا سا سماں ہوتا ہے ۔آزادی کو جوش وخروش سے منانے کا مقصد اس کی اہمیت اجاگر کرنا ہے کہ آزادی قوموں کی شان ہے۔


































