
صبا احمد
کچھ غفلتیں زندگی کا پچھتاوا بن جاتی ہیں ۔ایک لمحے کی غفلت ،احساس ذمہ داری کا نہ ہونا ،جانوں کو بچانے میں غفلت ناقابل معافی ہوتی ہے،اس سے بعض اوقات نا قابل تلافی
نقصان ہوتا ہے ۔جاپان میں زلزلہ آیا تو ڈاکٹروں اور عملے نے بچوں کو بچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال دیں مگر بچوں کو بچایا ۔وہاں سے کوئی نہیں بھاگا ۔
پمز اسپتال میں آگ لگی تو حالات مختلف تھے ۔ عملہ سب سے پہلے عملہ بچوں کو تنہا چھوڑ کر اپنی جانیں بچا کر بھاگا، لواحقین نے کھڑکیاں توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی ۔ایک پندرہ سالہ بچی نے بھابھی اور بچے کو دھواں دیکھ کر باہر نکال کر ان کی جان بچائی ۔اسپتال میں بچوں کی نرسری میں انکو بیٹر میں رکھے بچوں کے ساتھ اسٹاف اور ڈاکٹرز کی لاپروائی سے سانحہ پیش آیا ۔
چودہ بچے نرسری میں آگ لگنے سے لقمہ اجل بن گئے ۔انتظار میں بیٹھے والدین کسی کو چار سال کے بعد بچے کی نعمت ملی اولاد والدین کے لیے جان سے عزیز ہوتی ہے۔ دور دراز کے گاؤں دیہات اور شہروں سےلوگ ڈلیوری کے لیے آئے کہ یہاں بچوں کی نرسری ہے ۔آکسیجن کی ضرورت اور انتہائی نگہداشت سے بچے بہتر ہو جائیں گے، کچھ بچوں کو چند گھنٹوں اور دنوں کی ضرورت تھی ۔نرسری میں آگ لگی مگر لگی کیسے شارٹ سرکٹ ہوا تو اندر عملہ کہاں تھا، ایک ڈاکٹر تو لازمی اسٹاف کے ساتھ ہوتا ہے اور ٹرینڈ اسٹاف ہوتا ہر طرح کے مشکل حالت کے لیے نمٹنے کے لیے آگ بجھانے کا آلہ کہاں گیا ۔
مصطفی کمال لواحقین کو ڈانٹ رہے تھے ۔ان کا یہ رویہ نامناسب تھا ،وہ تو غم و غصے میں ہے ۔اگر آپ کو مورد الزام ٹھہرائیں گے تو وہ حق پر ہیں ۔سوشل میڈیا کی مدد سے ان کی آواز احکام بالا تک پہنچی مگر وہ اپنے بچوں سے تو ہاتھ دھو بیٹھے ۔ان کا نقصان زیادہ ہے، اگر وہ کسی کامنہ بھی نوچ لیں تو اس وقت وہ غم و غصے کے عالم میں حق پر ہیں ۔یہ بات سینئر ٹی وی آرٹسٹ بشری انصاری نے کہیں اور اینکر فرح خان کا بیان بھی آیا ۔
حکومت کے کسی بندے کا اظہار افسوس کا پیغام نہیں آیا، نہ وزیر اعظم نہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ۔پمز اسپتال والے اب کم بچے نرسری میں لے رہے ہیں ،چودہ بچے تو جل گئے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے دوسرے اسپتالوں میں مریض بھیجے جارہے ہیں۔کسی نے ساہیوال کے اسپتال میں 35بیڈ پر 184بچوں کی ویڈیو ڈال دی ہے ۔حکومت اور وزیر صحت کی ذمہ داری ہے کہ اسپتالوں میں بہتر انتظامات کیے جائیں اور یہ انتظامات آبادی کے لحاظ سے کیے جائیں ۔
حکومت کی نظر میں عوام کی کوئی اہمیت نہیں ،الیکشن میں تو ایک ووٹ کےلیے ایک بریانی کا ڈبہ وعدے کے ساتھ اپنے ہاتھ سے دیا جاتا ہے ،مہنگائی سے پٹرول لیوی اور بڑھتے کرایوں سے لوگ ویسے ہر پریشان ہیں ،ہر چیز مہنگی ہے ، انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں ۔کیا بچے اتنے سستے تھے ۔


































