
صبا احمد
حجاب تہذیب و تمدن ،معاشرت ،ثقافت روایت نہیں مسلمانوں کا دین و ایمان ہے ۔دنیا کا کوئی دین کسی ستون پر قائم
نہیں مگر اسلام حیا اور ایمان کے دواہم ستونوں پر کھڑا ہے ۔
حدیث مبارکہ ہے کہ "حیا اور ایمان ساتھ ساتھ ہیں ۔
حجاب وہ پردہ ہے جو آنکھوں سے دل و دماغ ٹخنوں اور پاؤں تک ہے ۔ عورت کا زیور اس کا لباس ہے تو مرد کی عزت و انا ہے۔
حدیث مبارکہ ہے
"حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو" جس نے اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حکم نہ مانا ۔
حجاب نہ کیا تو وہ ایک اونٹ بے مہار ہے ،جہاں چاہے بھرتا رہے منہ مارتا رہےاور عورت کا مطلب ڈھکی ہوئی چیز ہے ۔عورت کی زندگی میں اخلاقی خوبی کی بڑی اہمیت ہے، اگرچہ اسلام نے مرد اور عورت دونوں کے ایمان کا جزو "حیا " کو قرار دیا ہے اور دونوں کو ہی یہ بات بتائی گئی ہے۔"(سورۃ النحل )اللہ حیا بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے ۔
" عورت کے لیے حجاب اس کا وصف اس کے فطری مزاج اور ساخت کے قریب ہے اور فطری وصف معاشرے میں اسے عزت دیتا ہے اور باوقار و قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،حجاب مشرقی اور مسلم عورت کی پہچان ہے ۔ اسلام ہر چیز کو پردے اور حیا کے دائرے میں رکھنا پسند کرتا ہے اور اس کی تلقین کرتا ہے ۔(سورہ نور کی آیت 13)۔
اے نبی( ص) مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنے شرم گاہوں کی حفاظت کریں، بناؤ سنگھار نہ دکھائیں بجز اس کے جو خود بخود ظاہر نہ ہو جائے ،اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں ،مکمل فہرست محرم اور نامحرم رشتوں کی ۔۔۔۔۔وہ اپنے پاؤں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلیں ۔
اسی طرح امہات المومنین ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں، وہ چراغ راہ ہیں، ان کے حجاب سے اشاعت دین کے راستے نہ رکے(سورہ احزاب آیت نمبر 59)۔
اے نبی ( ص )" اپنی بیویوں ،بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہ دو وہ اپنے اوپر اپنی چادرو کے پلو ٹکا لیا کریں ۔یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں ۔اللہ غفور رحیم ہے ۔"
عصر حاضر میں مسلمانوں کا سب بڑا المیہ ہےکہ اسلام کے آفاقی اصول و ضوابط اور نظام حیات پر اعتماد متزلزل ہوگیا ہے ۔یا ہوں کہیں کے مغربی تہذیب حاوی ہورہی ہے ۔چنانچہ وہ ایک بار پھر اپنے سیاسی ،تہذیبی اور معاشی معاملات کو اپنی قابلیت علم اور فہم کے بل پر حل کرنے کی جدو جہد میں ہلکان ہوگیا ہے ۔ پندرہ سو سال پہلے کا یہ اسلامی ڈھانچہ دور جدید میں قدیم دکھائی دے رہا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات و معاشرتی ڈھانچہ ہمیشہ جدید رہا ہے ۔ اب خواتین پردے اور دوپٹے سے بے نیاز ہوگئی ہیں ۔مردوں اور عورتوں کا لباس ،جسامت ،وضع قطع اور بالوں کے اسٹائل سب ایک جیسے ہوگئے ہیں، جہاں فیمنزم نے انہیں بے باک کردیا ہے اور یہ جدید ٹیکنالوجی کی انتہاؤں کے نتیجے میں ڈیجیٹل ورلڈ بنتی جارہی ہے ۔ وہیں معاشرتی اور تہذیبی اعتبار سے پستی کا شکار ہیں ۔
ٹرانس جینڈر معاشرے کی وبال ہے برائی اور بیماری ہیں ۔خواتین کی ترقی و فلاح کے لیے جتنے بیانیے سنے جاتے ہیں ایک جانب یہ آگہی اور مواقع میں اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب وہ عدم تحفظ ،اپنی بقا اور ترقی سے زیادہ مشکل مسائل کا سامنا کر رہی ہیں،اب بچے بچیاں بھی محفوظ نہیں ۔آئے دن زیادتیوں اور قتل کے کیسز میں اضافہ خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے ۔
تعلیم و تربیت اورماحول اب موبائل کنٹرول کر رہا ہے اور یہی ہمارے لیے وقت کا دجال ہے۔ اس نے رشتوں میں دوری پیدا کردی ہے ۔ ایک کونے میں بیٹھے شخص کی تنہائی کو سفاکی میں بدل دیا ہے ، بے حجاب کردیا ہے۔آج اپنی نسلوں کو حجاب کے دائرے میں رکھنا والدین اور معاشرے کی اولین مذہبی واخلاقی ذمہ داری بن چکی ہے ۔


































