
صبا احمد
جین زی اس وقت ایک تناور درخت کی مانند ہے ،جس کا گھنا سایہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے
اور اس کی مضبوط جڑیں پاکستان کی ترقی کے لیے سیڑھی ہے ۔پاکستان انہیں تنوع دینے کے لیے موافق سر زمین اور ماحول فراہم کرسکتا ہے ۔ ہم انہیں ترقی اور پھلنے پھولنے مواقع فراہم کریں ،اچھی سستی تعلیم کے مواقع دیں تو یہ ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔
یہ ڈیجٹیل دور کی پیداوار ہیں ، فری لانسنگ اور اے آئی جیسی صلاحیت سے آراستہ ہیں ۔ اچھا ،پر امن اسلامی معاشرہ، عدل و انصاف کےاصول ،برابری کا سلوک ،ہر طبقے کے ساتھ ہو تو جین زی پاکستان کی آزادی ،خود مختاری اور سلامتی اور ترقی کے ضامن بن سکتی ہے ۔
حکومت ان کی ذہانت کو سمجھے، انہیں ضائع نہ کرے ، ان کو مواقع فراہم کرے ،ترقی کے لیے نوکریاں دے ، فرسودہ کرپشن کا نظام بدلے ،نظام ایماندار اور صالح لوگوں کے حوالے کرے ۔ پٹرولیم لیوی ختم کرے ۔ توانائی کا بحران اور لوڈ شیڈنگ پر کنٹرول کریں ۔ایمانداری پڑھے لکھے دین دار لوگ حکومت میں آئیں گے تو ملک آگے بڑھے گا ،جن کو صرف مہنگے کپڑے ،اسکن ٹریٹمنٹ کا شعور تو ہو مگر آئی ٹی کے فوائد نہ معلوم ہوں وہ گدھے پر کتابیں لادنے کے مترادف ہے ۔
جو ملک کو آئی ایم ایف کے قرضے کے بوجھ سے نکال سکے، وہ ٹیلنٹ پاکستان کو درکار ہے ۔ہر طرح کے بلاجواز ٹیکسز اور معاشرے کے ہر طبقے کے افراد کو اس اضافی بوجھ سے نجات دلا سکے ، ا چھا ٹرانسپورٹ کا نظام سیاسی معاشی ، معاشرتی بحران اور انفراسٹرکچر کسی بھی ملک وقوم میں بہتری
لا سکتا ہے۔
ذرا نم ہو تویہ مٹی
بڑی زرخیز ہے ساقی



































