ادھورا جواب

کعب حسین انصاری

امی ، امی، بابا ابھی تک گھر نہیں آئے۔

بیٹا آرہے ہوں گے ، نماز پڑھنے گئے ہیں تھوڑا وقت تو لگےگا۔ آپ جب تک اپنا سکول کا کام تو مکمل کریں۔

جی امی، وہ ہی کررہا ہوں ۔

احمد ، احمد دروازہ کھولو شاید بابا آئے ہیں ۔

جی امی ، جا رہا ہوں

السلام علیکم بیٹا،آپ نےسکول کا کام مکمل کرلیا

جی کرلیا لیکن مجھے آپ سے کچھ پوچھنا ہے

ہاں بیٹا ، کیوں نہیں ۔ پہلےکھانا کھالیتے ہیں پھر آپ پوچھ لینا ۔

احمد نے کھانا کھالیا تھا اوراب اس انتظار میں تھا کہ بابا کھانا کھالیں تووہ اپنے ذہن میں موجود سوالات کا تسلی بخش جواب حاصل کرسکے ۔

بلآخر دونوں باپ بیٹے فارغ ہوچکےتھےاوراب وقت تھا ایک محفل جمنےکا،احمد کے سوالات ہوتے اور عاصم کے جوابات ۔

بابا ، بارش کو باران رحمت کیوں کہتے ہیں ؟

دیکھو بیٹا،بارش اللّہ کی رحمت ہوتی ہےکیوں کہ جب بارش ہوتی ہے تووہ زمین جس پرپودے نہیں اگ سکتے،جسےہم بنجرزمین بھی کہتےہیں وہ زرخیز ہو جاتی ہے۔پودے نکل آتے ہیں ، فصلوں کو اور باغات کو ایک نئی زندگی ملتی ہے اور پھر ہم ان سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔ جانوروں کو پانی ملتا ہے اور وہ تندرست ہو جاتے ہیں ، ہم انسان بھی بارش کےموسم سےلطف اٹھاتےہیں،اس میں نہاتے ہیں ، فصلوں کے لیے اور اپنے استعمال کے لیے پانی ذخیرہ کرتےہیں۔بارش کے فائدے ہی فائدے ہیں بیٹا ۔

لیکن بابایہ سیلاب بھی توآجاتاہے،پھر یہ کیسی رحمت ہوئی ؟

دیکھو بیٹا،طوفان اورسیلاب وغیرہ ہماری لالچ،ہمارے گناہوں اورہماری غلطیوں کا نتیجہ ہیں

وہ کیسے بابا؟ اسکول میں تو مس کہ رہی تھیں کہ اس کے پیچھےسائنسی وجوہات ہوتی ہیں ؟

میں یہ ہی توآپ کوسمجھارہاہوں کہ ہماری لالچ اور غلطیاں بھی اس میں شامل ہیں۔دیکھو بیٹا ، ہم اپنی ضروریات سے بڑھ کر جب قدرت پر یعنی جنگلات پر بوجھ ڈالتے ہیں تو اس کا نتیجہ قدرتی آفات کی صورت میں نکلتا ہے۔جب جنگلات کو ختم کیا جاتا ہے تو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے غیر موسمی بارشیں ہوتی ہیں اور ہماری مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اسی طرح ہمارے گناہوں کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے جس طرح پچھلے ہفتے ہم نے حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کی تباہی کے بارے میں بات کی تھی ۔

ا چھا بابا ، بادلوں کا پھٹنا کیا ہوتا ہے ؟

بادلوں کے پھٹنے کے عمل میں ہوتا یہ ہے بیٹا کہ جب گرمی کی شدت بڑھتی ہےتو بادل بنتےہیں اور اگر ہوا میں بھی نمی زیادہ ہو تو بادل اور زیادہ پانی جمع کرلیتے ہیں ، اس طرح جب پہاڑوں سے ٹکڑا کر ہوا اوپر اٹھتی ہے تو بادل پھٹ سکتے ہیں اسی لیے بادل پھٹنے کا عمل پہاڑی علاقوں میں ہی ہوتا ہے ۔

 

بابا، اس کا حل کیا یے؟ہمارے علاقے میں جب دیکھو سیلاب آجاتا ہے،اتنا نقصان ہوتا ہے ۔

بیٹا اس کے لیے ہماری حکومت کے پاس ٹھوس پالیسیاں ہونی ۔۔۔

   عاصم ، عاصم ۔

رکو بیٹامیں آتا ہوں،باہر سے کوئی آواز دے رہا ہے ۔

جلدی آیے گا بابا ، مجھےجواب سننا ہے۔

ہاں نعمان، کیا ہوا؟ خیریت تو ہے ؟

نہیں بھائی ، خیریت ہی تو نہیں ہے۔ابھی اطلاع آئی ہےکہ پچھلےعلاقےتک سیلاب کا پانی پہنچ چکا ہے،ہمیں اپنا علاقہ چھوڑنا ہوگا،وقت نہیں ہے ۔

لیکن ہم جائیں گے کہاں ؟

کسی محفوظ جگہ کی تلاش میں ، یہاں رہےتوہمارازندہ بچنا بہت مشکل ہے۔ہمیں آگےکسی علاقےمیں پہنچناہوگا جوسیلاب کےراستے میں نہ آتا ہو۔جلدی کرو ، گھر والوں کو ساتھ لو، کچھ ضروری سامان اٹھاؤ اور جلدی ہمارے ساتھ  نکل چلو، سب لوگ علاقہ خالی کررہے ہیں ۔

ٹھیک ہے،ٹھیک ہےتم بھی تیاری کرو،میں فورا ًکچھ کرتا ہوں ۔

ہاں، جلدی کرو۔اپنا خیال رکھنا، اللہ حافظ۔۔

تم بھی ، اللّہ حافظ۔۔

 

احمد آؤ،جلدی کرو،امی کو بلاؤ فوراً،ہمیں نکلنا ہوگا ۔

بابا کدھر جانا ہے؟پہلے میرے سوال کا جواب تو دیں،اس کاحل تو بتائیں ۔

بیٹا یہ سوال جواب کا وقت نہیں ہے ہمیں نکالنا ہوگایہ علاقہ چھوڑنا ہوگا ، سیلاب آرہا ہے ۔

چلو احمد، نادیہ جلدی کرو ، ضروری سامان سمیٹو۔

بس ایک بیگ میں ہی تھوڑا بہت سامان ڈال دو۔

بابا، یہ اتنی خطرناک آواز کیسی ہے ؟

آواز سننے کی دیرتھی کہ عاصم نے احمد کوگودمیں اٹھایا،نادیہ کو ساتھ لیااوروہ گھر سےباہر تھے،باہر قیامت صغریٰ تھی ۔ سب ایک طرف بھاگے جا رہے تھے۔ اس کے خاندان والے ، اس کے بھائی ، گھرکی خواتین اور وہ بھی احمد اور نادیہ کو اپنےساتھ لیے ان کے پیچھے دوڑ پڑا ۔ کتنا دہشت ناک منظر تھا ! سیلاب کی بے رحم موجیں اس کے پیچھے تھیں اوران موجوں کا ہراول دستہ اس کے علاقے اوراس کے ملک کے حکمران اور سیاستدان تھے ، وہ جن سے اس نے وفاداری نبھائی تھی، جن کی خاطر سڑکوں پر احتجاج کیا تھا ،جسم پر ڈنڈے کھاۓ تھے۔ وہ کل بھی محفوظ تھے اور آج بھی محفوظ ، کل بھی عاصم اور اس کے جیسے نوجوانوں کو مارا گیا تھا اور آج بھی یہ نوجوان اپنے گھر والوں کےلیےسیلاب کی بے رحم موجوں کے آگے ایک عارضی بند تھے۔

احمد کا سوال اور عاصم کا ادھورا جواب اب عاصم کے کانوں میں گونج رہا تھا،احمد کی آنکھوں میں صرف اور صرف خوف تھا ۔پھراچانک ایک جھٹکا اور دوڑتا ہوا عاصم گرپڑا ، احمد ہاتھ سے نکل چکا تھا اور نادیہ نے احمد کو کھینچ لیا تھا لیکن عاصم اب اپنی طرف بڑھتے سیلاب کو محسوس کرسکتا تھا ۔ اس نے نادیہ اور احمد کو قریب ہی اونچائی پر چڑھنے کا کہا اور اب عاصم بھی بہتے سیلاب کا ایک حصہ تھا ، اس نے اپنے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا حساب چکا دیا تھا اور احمد کو اتنی کم سنی ہی میں ادھورے جواب کا مکمل جواب مل چکا تھا۔ وہ جواب جس کو تلاش کرنے کے لیے لوگوں کی عمریں گزر جاتی ہیں لیکن جواب ادھورا ہی رہتا ہے ۔

       سیلاب کا ریلا گزر جانے کے بعد اپنے پیچھے زمین پرایک نئی تہہ چھوڑگیاتھااوریہ نئی تہہ آج دوبارہ اسی حکمران کےپروٹوکول کودیکھ رہی تھی جو اس صوبے کا وزیر اعلیٰ تھا اور خدمت خلق سے سرشار ان نوجوانوں کو بھی دیکھ رہی تھی جو اپنے ساتھ امدادی سامان کے ٹرک لے کر آئے تھے ۔ اب یہی وقت تھا زندہ بچ جانوں والوں کے لیے ، اس ادھورے جواب کو مکمل کرنے کے لیے کہ ان کا ہم درد اور غم خوار یہ پروٹوکول والے ہیں یا امدادی سامان والے۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت خواتین کے تحت انٹرن شپ پروگرام مکمل ،طالبات میں اسناد تقسیم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت خواتین کے تحت طالبات کیلئے ایک ماہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل ،ان ٹرن شپ پروگرام کا اہتمام فیشن ڈیزائننگ و ڈریس میکنگ لیول ٹو کے

... مزید پڑھیے

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات و طبی مراکز سے روشناس ہونے کے مواقع دیں گے: نکیتا کوسیا کوف

کراچی( نمائندہ رنگ نو ) رشین سینٹر اوف سائنس اینڈ کلچر کراچی کے وائس قونصل ڈائریکٹر نکیتا کوسیا کوف نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

قربانی عبادت ہے،نمود ونمائش نہ کریں (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

عیدُالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت اور اخلاص کی یاد

... مزید پڑھیے

یوم تکبیر (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم/ کراچی

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

پاکستانی قوم ہر سال بڑے جذبے کے ساتھ 28 مئی کو یوم تکبیر مناتی ہے ۔1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ

... مزید پڑھیے

قربانیِ لختِ جگر (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

دہائیوں سے ہوتا ہوا سفر کہیں روایات کی شکل میں نقش چھوڑ جاتا ہے اور کہیں دلوں میں محبت کا گھر تعمیر کر دیتا ہے، مگر سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ اگر گھر میں روشنی

... مزید پڑھیے